2025-02-07@06:17:26 GMT
تلاش کی گنتی: 9957

«کے زمیندار»:

    بالی ووڈ اداکار سونو سود کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ بھارتی پنجاب کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 51 سالہ سونو سود کے مبینہ مالی فراڈ میں ملوث ہونے کے کیس میں وارنٹِ گرفتاری جاری کیے۔ اداکار کو عدالت طلب کیا گیا تھا تاہم ان کے پیش نہ ہونے کے بعد ان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے۔ اس کیس کی اگلی سماعت 10 فروری کو ہو گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لدھیانہ کے وکیل راجیش کھنہ نے موہت شکلا نامی شخص کے خلاف یہ مقدمہ دائر کیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مجھے جعلی سرمایہ کاری کرنے کا لالچ دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس کیس میں بالی ووڈ اداکار سونو سود پر بالواسطہ...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری کر دیا۔ آئی سی سی کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ٹیزر میں کرکٹ کے شائقین کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے جوش و خروش کو دکھایا گیا ہے۔ یہ ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ اس مشہور ٹورنامنٹ کے آفیشل ترانے کے لیے عاطف اسلم جیسی مشہور آواز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by ICC (@icc) کیپشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا یہ آفیشل ترانہ 7 فروری کو ریلیز کیا جائے...
     انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری کردیا ہے جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی 18 سیکنڈ کی ویڈیو میں پاکستان اور بھارت سمیت ٹورنامنٹ میں شریک تمام ممالک کے جھنڈے اور ترانہ گانے والے گلوکار عاطف اسلم نظر آ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے منتظر ہیں،محمد رضوان چیمپئنز ٹرافی کے ترانے کے بول ’دھرتی دیکھو دھڑکے، جیتو بازی لڑکے ہیں ‘ جبکہ مکمل ترانہ آج ریلیز کیا جائے گا۔ ٹیزر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اور صارفین ترانے اور...
    پاکستان، امریکا کے عوامی رابطوں کو مضبوط ہونا چاہیے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان عوامی رابطوں کو مضبوط بنانا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناشتے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دنیا بھر کے لوگوں نے شرکت کی۔ یہ ایک اچھا موقع تھا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطوں کو مضبوط کرنا چاہیے۔ مذہب کو تقسیم کرنے کے بجائے لوگوں کو متحد کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ ناشتے پر اراکین کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 فروری 2025ء) ملحدین اور کسی مذہب کو نہ ماننے والوں کے حقوق کے تحفظ کی ایک غیر معمولی قانونی کوشش کو گزشتہ ماہ انڈونیشیا کی آئینی عدالت نے ناکام بنا دیا تھا۔ اس نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ ایک شہری، حتیٰ کہ اقلیتوں کو بھی، سرکاری دستاویزات پر اپنے عقیدے کی وضاحت کرنی چاہیے، اور یہ کہ شادی مذہب کے مطابق ہونی چاہیے۔ انڈونیشیا، دنیا کا سب سے بڑا مسلم اکثریتی ملک ہے اور سرکاری طور پر چھ مذاہب کو تسلیم کرتا ہے۔ یہ ہیں اسلام، پروٹسٹنٹ ازم، کیتھولک ازم، بدھ مت، ہندو مت، اور کنفیوشس ازم۔ اگرچہ اقلیتی عقائد کے ماننے والوں کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑ سکتا...
    سپریم کورٹ نے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارجز کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔ سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردیے ہیں۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست کو آئی پی پیز کیس کے ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی کی ہوشربا قیمتوں اور آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں وصول ٹیکسز خزانے میں جاتے ہیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں پر نیپرا میں سماعت بھی ہوتی ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ جماعت اسلامی نے کبھی نیپرا سماعت کے دوران...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قائمہ کمیٹی برائے تحفظ خوراک کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ گوادرمیں گدھوں کیلئے سلاٹر ہاؤس قائم کردیا گیا ہے اور اس سے پیداوار بھی شروع ہو گئی ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تحفظ خوراک کا اجلاس چیئرمین قائمہ کمیٹی کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران وزارت تحفظ خوراک کے حکام کا کہنا تھا کہ گوادر میں گدھوں کا سلاٹر ہاؤس قائم کردیا گیا ہے اور اس سے پیداوار بھی شروع ہو گئی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ گدھے کی کھال اور ہڈیوں سے متعلق معاہدہ ہوا ہے، گوادر میں چینی کمپنی یہ کام کرے گی، اس موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی نے وزارت خوراک و تحفظ کے حکام سے سوال کیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 07 فروری 2025ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ لڑکیوں کے جنسی اعضا کی بریدگی (ایف جی ایم) کو روکنے کے لیے بروقت ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو 2030 تک مزید دو کروڑ 70 لاکھ بچیاں اور نوعمر خواتین اس تکلیف دہ اور مکروہ رسم کا نشانہ بن سکتی ہیں۔'ایف جی ایم' کے خلاف عالمی دن پر ادارے کا کہنا ہے کہ بہت سے مثبت اقدامات کے باوجود صرف 31 ممالک ایسے ہیں جو آئندہ پانچ برس میں اس مسئلے پر قابو پانے سے متعلق پائیدار ترقی کے اہداف کی جانب درست سمت میں گامزن ہیں۔ Tweet URL اس دن پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاندرونی تنقید اور عالمی مخالفت کے باوجود غزہ پر قبضے کا بیان دہرادیا تاہم وہ غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کے مجوزہ منصوبے میں امریکا فوج بھیجے ضرورت نہیں ہوگی، اسرائیل غزہ کا انتظام امریکا کے حوالے کردے گا، اسرائیل نے ٹرمپ کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے صیہونی فوج کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ایک ایسا منصوبہ تیار کرے جس کے تحت غزہ کی پٹی کے فلسطینی رضا کارانہ طور پر اپنے علاقوں کو چھوڑ کر چلے جائیں۔ فلسطینیوں کو سمندری، فضائی اور زمینی راستے سے دنیا کے کسی بھی جگہ...
    سردار اجمل مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طور پر منا کر واضح کر دیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام بھارتی تسلط سے آزادی کی اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک جوانان کشمیر اور پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کنٹرول لائن سے ملحقہ ضلع چکوٹھی کی جہلم ویلی میں شاندار ریلی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں کشمیری عوام کی بڑی تعداد کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ اور سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے تحریک آزادی کشمیر کے حق میں اور بھارت...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں پاکستانی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔انہوں نے بتایا کہ امریکا میں ہونے والے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں دنیا بھر سے اہم ترین شخصیات موجود تھیں، تقریب میں امریکی صدر نے خطاب کیا۔ تین ملکی سیریز،جنوبی افریقا کی ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی قبل ازیں واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے...
    وزیراعظم شہباز شریف آج نئے تعمیر کردہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے نئے تعمیر کردہ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے لیے حکام کو بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تقریب کو نئے قذافی اسٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح، گلوکاروں کی پرفارمنس پر شائقین کے لیے داخلہ فری محسن نقوی آج صبح ہی چین سے واپس لاہور پہنچے اور بغیر آرام کیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ انہوں نے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے فخر کا...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں ایک نایاب اور حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کے پیٹ میں بچہ تھا اور اس بچے کے پیٹ میں بھی ایک اور بچہ ڈیولپ ہو رہا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس غیر معمولی حالت کو طبی اصطلاح میں ’’فیٹس ان فیٹو‘‘ کہا جاتا ہے، جو کہ ایک نایاب اور معجزاتی صورتحال ہے۔ یہ واقعہ کسی فلم کا حصہ نہیں، بلکہ ایک حقیقت ہے، جو 5 لاکھ حاملہ خواتین میں سے صرف ایک کے ساتھ پیش آتی ہے۔یہ معاملہ ایک 32 سالہ خاتون کا ہے، جو پہلے سے دو بچوں کی ماں ہیں۔ جب وہ اپنی سونوگرافی کے لیے اسپتال پہنچیں، تو ڈاکٹروں نے جو کچھ دیکھا وہ حیران...
    بھارتی پنجاب کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 51 سالہ بالی ووڈ اداکار سونو سود کے خلاف مبینہ مالی فراڈ کے کیس میں وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالتی طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ جاری کیے گئے جبکہ کیس کی اگلی سماعت 10 فروری کو مقرر کی گئی ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Sonu Sood (@sonu_sood) بھارتی میڈیا کے مطابق لدھیانہ کے وکیل راجیش کھنہ نے موہت شکلا کے خلاف مقدمہ دائر کیا، جس میں الزام ہے کہ انہیں جعلی سرمایہ کاری کا جھانسہ دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق اس کیس میں سونو...
    ویب ڈیسک: فیصل آباد میں ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور زندگی نگل لی۔   ڈرائیونگ کے دوران ویڈیو بنانے والے 13 سالہ لڑکے نے 8 سالہ بچے پر کار چڑھا دی یوسف علی دو روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈرائیور اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا۔  فیصل آباد کینال روڈ پر  تیرا سالہ کار  ڈرائیور لڑکے نے ویڈیو بناتے ہوئے آٹھ سالہ بچے کو کچل ڈالا، دو بہنوں کا اکلوتا بھائی یوسف  علی دو روزالائیڈ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کےبعد دم توڑ گیا۔   پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری  اہل محلہ کے مطابق کم عمر ڈرائیور کے والدین...
    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے اسماعیلی برادری کے روحانی رہنما، پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس دن ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔   پرنس کریم آغا خان 4 فروری کو پرتگال میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ ہفتے کے روز پرتگال میں ادا کی جائے گی، جبکہ اتوار کو ان کی تدفین مصر کے شہر اسوان میں کی جائے گی۔   پرنس کریم آغا خان اسماعیلی برادری کے 49ویں امام تھے اور 11 جولائی 1957 کو 20 سال کی عمر میں امام بنے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی برادری کے 50ویں امام...
    لاہور : محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی متوقع ہے۔   رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جب کہ بالائی علاقوں میں شدید سردی اور جزوی ابر آلود موسم رہے گا۔   پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، خاص طور پر خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات اور ان کے اطراف میں شدید سردی رہے گی۔ شام یا رات کے اوقات میں ان علاقوں میں جزوی طور پر...
    ویب ڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان و امریکا کے عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہئیں،لوگوں کے ساتھ برابر کی سطح پر برتاؤ کرنا چاہیے۔  انہوں نے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں پاکستانی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔  بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ امریکا میں ہونے والے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں دنیا بھر سے اہم ترین شخصیات موجود تھیں، امریکی صدر نے خطاب بھی کیا۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری  قبل ازیں واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکار اور اپنے فلاحی کاموں کی بدولت مشہور سونو سود ایک مقدمے کے سلسلے میں بڑی مشکل میں پھنس گئے۔جمعرات کو لدھیانہ کی ایک عدالت نے دھوکا دہی کے مقدمے میں گواہی نہ دینے کے بعد سونو سود کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔اداکار کو یہ سمن لدھیانہ کے وکیل راجیش کھنہ کی طرف سے دائر کردہ ایک کیس کے سلسلے میں جاری کیا گیا تھا، جس نے ایک شخص موہت شکلا پر 10 لاکھ روپے کی دھوکا دہی کا الزام لگایا تھا۔ایڈوکیٹ راجیش کھنہ نے الزام لگایا تھا کہ موہت شکلا کے ذریعہ انہیں جعلی ریجیکا کوائن میں سرمایہ کاری کرنے کا لالچ دیا گیا تھا، اور اداکار کو اس معاملے میں گواہی...
    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی چین سے واپس پہنچنے کے بعد بغیر آرام کیے فوراً قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے اور وہاں ہونے والی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔   انہوں نے تقریب کے لیے شاندار انتظامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے معیار کے مطابق ہونا چاہیے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ آج پاکستان کے لیے فخر کا دن ہے، کیونکہ ریکارڈ وقت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو مکمل ہوئی، جس کا سارا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔   انہوں نے مزید کہا کہ یہ کرکٹ کا دنیا کا ایک خوبصورت اور عالمی معیار کا سٹیڈیم ہے، جس کی تکمیل پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ برقرار ہے، ملک بھر میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، گلگت بلتستان میں موسم سرد رہنے اور آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نےعہدے سےاستعفیٰ دے دیا
    ڈیجیٹل ٹرک واشنگٹن میں نیشنل مال، کیپیٹل ہل، واشنگٹن مونومنٹ، وائٹ ہاوس، عجائب گھروں اور بھارت سمیت مختلف ملکوں کے سفارت خانوں جیسے اہم مقامات کے اطراف میں چلائے گے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم (ڈبلیو کے اے ایف) نے ”یوم یکجہتی کشمیر“ کے موقع پر واشنگٹن میں ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں مہم چلائی۔ مہم کے دوران ٹرکوں پر نصب الیکٹرانک سکرینوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد کے خلاف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں پیغامات چلائے گئے۔ ذرائع کے مطابق ٹرکوں کی الیکٹرانک اسکرینوں پر “بھارتی فورسز کشمیر سے نکل جاﺅ، کوئی انصاف نہیں، امن نہیں، آزادی سب کے لیے، کشمیر کیلئے بھی، بھارت کشمیر...
    ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے سنگرمہ چوک میں تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ایک ٹرک کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی ایک اور بدترین کارروائی کے دوران آ ج ضلع بارہمولہ میں ایک کشمیری ڈرائیور کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے سنگرمہ چوک میں تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ایک ٹرک کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور شہید ہو گیا۔ دریں اثنا بھارتی پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے مزید ٹکٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ 4 میچوں کیلئے اضافی ٹکٹس جاری کرے گا، ان 4 میچوں میں سے 2 میچز پاکستان اور بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ بقیہ 2 میچز روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ ہیں جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کی اوپننگ! پاکستانی پناہ مانگنے لگے، مگر کیوں؟ ٹکٹوں کی فروخت جمعرات کو براہ راست شروع ہوگی جبکہ شائقین آن لائن خریداری کے ذریعے اور ملک بھر میں ٹی سی ایس مراکز جاکر اپنے لئے سیٹ بک کرسکتے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دے دی ہے۔ دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقرر کیا گیا ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزار کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ سمسٹر کے لئے ہونہار سکالرشپ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے طلبہ کے لئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی۔...
    راولپنڈی؍ اسلام آباد  (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس میجر جنرل ابراہیم ہیلمی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل ابراہیم نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر چاق چوبند دستے نے میجر جنرل ابراہیم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ابراہیم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعلقات اور مشترکہ فوجی سرگرمیاں بڑھانے پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر...
    راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12 خوارج کو ہلاک کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک محمد ابراہیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے...
    وسیم احمد: چیئرمین پی سی بی کی علی الصبح وطن واپسی،بغیر آرام کئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے،محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے لئے شاندار انتظامات کی ہدایت کی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے، آج پاکستان کے لئے فخر کا مقام ہے،ریکارڈ مدت میں سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے،دنیائے کرکٹ کا خوبصورت ترین قذافی سٹیڈیم ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ۔قوم سے کیا وعدہ پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں،شائقین کرکٹ ،کھلاڑی سٹیڈیم میں جدید سہولتوں سے محظوظ ہونگے،ورکرز،ایف ڈبلیو او،نیسپاک،کنٹریکٹر کا...
    پاکستان اب ایک نہیں کئی موسموں کا خطہ بن چکا ہے۔ ایک تو قدرت کے چار موسم دوسرا ہمارے ملک کو اس سانچے میں ڈھال دیا گیا کہ کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ ایک دم چلتے چلتے اچھے بھلے نظام کو بریک لگا دی جاتی ہے جیسے گزشتہ دنوں ٹریڈ سیاست کا موسم ایک دم بدل گیا۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ لاہور چیمبر کے انتخابات جو دو سال کے لئے 2024ء میں ہونا تھے اور اگلے انتخابات 2026ء کو ہونا تھے ،پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں ٹریڈ باڈیز کے حوالے سے چار بل منظور ہوئے اور اس بل نے تمام ٹریڈ سیاست کے موسم بدل کے رکھ دیئے اور پھر سے...
    لاہور کے ایک معروف ہوٹل میں ایک بوڑھا شخص تنہا بیٹھا بڑے مزے سے بلیک کافی پی رہا تھا۔ میری اس شخص پر نظر پڑی تو محسوس ہوا کہ مجھے بھی یہ مشروب پینا چاہئے اور اگلے ہی لمحے میں نے بھی کافی کا آرڈر دے دیا۔ ویٹر نے بلیک کافی علیحدہ چینی کے ساتھ پیش کردی۔ چینی کے بغیر اس کافی کا پہلا گھونٹ بہت ہی کڑوا محسوس ہوا۔ چینی شامل کرکے بھی کڑواہٹ برقرار رہی۔ اب سامنے والا بوڑھا شخص مجھے دیکھ رہا تھا اور زیر لب مسکراتے ہوئے مخاطب ہوا کہ بلیک کافی چینی کے بغیر 60 سال کے بعد پی جاتی ہے۔ ابھی شائد آپکی عمر 50 کے لگ بھگ ہوگی اس لئے چینی ڈال کر...
    گزرے ہفتہ کی شب چھوٹے بھائیوں کی طرح عزیز دوست سینئرکالم نگار ملک سلمان کافون آیا ،سر جی کل پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے انتخابات ہیں ، ہم دونوں کو انہوں نے اپنے الیکشن کے لئے انڈیپنڈنٹ آبزرور کے طور پر نوٹیفائی کیا ہوا ہے،بتائیں کتنے بجے چلیں اور جانے سے پہلے کہیں سے دیسی ناشتہ ہی کر لیں؟ملک سلمان کو ناشتوں ،کھانوں اور میزبانی کا بہت شوق ہے ، کوٹ رادھا کشن کے گلاب جامن ،ایک وقت میں میاں نواز شریف کو پسند تھے تو اب وہ سلمان کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ،وہ ہر وقت ہر کسی سے رابطے میںر ہتا ہے ،پاکستان کے تمام علاقوں میں ہونے والے فیسٹول اسے زبانی یاد ہیں ، وہاں...
    کراچی(نیوزڈیسک)گزشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیئے جن کے مطابق 31 جنوری 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائرمیں 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 16 ارب 4 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اعدادوشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس11 ارب 41 کروڑ 83 لاکھ ڈال جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 62 کروڑ 58 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، ایک ہی دن میں تین بڑے کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے باہر
    راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے ایک بڑا آپریشن کر کے مختلف مارکیٹس خصوصاً راجہ بازار اور موتی بازار سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا تاہم اس عمل میں بیروزگار ہونے والوں کے لیے ایک متبادل منصوبہ بھی تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت مخلتف علاقوں میں وینڈر زون بنادیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کیے جانے والے اس اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کو بہت سے لوگ احسن اقدام قرار دے رہے ہیں کیونکہ تجاوزات کی وجہ سے ان بازاروں میں شاپنگ کرنا انتہائی مشکل ہو چکا تھا۔ ان بازاروں کی گلیاں پہلے سے ہی تنگ ہیں جبکہ جا بجا ٹھیلوں اور پتھاروں کے باعث وہاں سے گزرنا مزید مشکل ہوچکا تھا۔ وی نیوز سے بات کرتے...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، امریکا کے عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔انہوں نے بتایا کہ امریکا میں ہونے والے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں دنیا بھر سے اہم ترین شخصیات موجود تھیں، تقریب میں امریکی صدر نے خطاب کیا۔ قبل ازیں واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اورامریکا کے عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہییں، مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کے لیےاستعمال کیاجانا چاہیے۔واشنگٹن میں...
    ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت سندھ بھر کے تمام کلسٹرز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں الخدمت کے ضلعی ذمے داران، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور سرپرستوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریبات کے دوران طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کر کے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ٹنڈوالٰہیار میں ہونے والی تقریب میں فیملی سپورٹ آرگنائزر کلسٹر1 سمیع اللہ یاسین، کلسٹرII محمدسلمان ارشد،مسز حْسین خانزادہ اور ٹرینرریاض حسین سوبھوپوٹوبھی شریک تھے۔ مقررین نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر...
    فیصل آباد(جسارت نیوز) پریم یونین کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلوے اسٹیشن پر ریلی ،ریلی کی قیادت پریم یونین کے چیف آرگنائزرخالد محمود چودھری،ژونل صدر ظہیرالدین بابر، ژونل سیکرٹری کاظم فاروق گل، بائوطاہر،ملک منظور اور دیگر نے کی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد محمود چودھری نے کہا ساری پاکستانی قوم اپنے ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔آج کیتاریخی دن اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔کشمیر پاکستان کا اہم ترین حصہ ہے۔ کشمیر کی آزادی تک ججدوجہد جاری رہے گی بلکہ مستقبل میں مزید تیز بھی ہوگی۔انہوں نے ریاست پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے7گھوسٹ ڈاکٹر کی تنخواہ بند،2ڈاکٹروں کے بیرون ملک مقیم ہونے کا انکشاف ،برسوں سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے، 35گھوسٹ ڈاکٹر کی فہرست تیار۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد محکمہ صحت میںبرسوں سے ڈیوٹی نہ کرنے والے ڈاکٹرس و عملے کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈی ایچ اوجیکب آباد ڈاکٹرسراج احمد سہتو نے7 ڈاکٹر کی تنخواہیں بند کردی ہیں ایک خاتون ڈاکٹر سمیت سات مرد ڈاکٹر شامل ہیںان میں دو ڈاکٹر کے بیرون ملک مقیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،جبکہ ضلع کے مختلف بی ایچ یو ز ،آر ایچ سی اور دیگر صحت مراکز میں مقرربرسوں سے ڈیوٹی نہ کرنے والے 35سے زائد گھوسٹ ڈاکٹر کی فہرست تیار کی گئی ہے مذکورہ ڈاکٹر...
    گولارچی (نمائندہ جسارت)گزشتہ روز مسلم اسٹوڈنٹس لیگ گولارچی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقد کیے جانے والے فٹ بال ٹورنامنٹ میں مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں حافظ محمد انور (مدیر شعبہ دعوت و اصلاح سندھ)، عاطف گجر (جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع بدین)، عبدالقدیر آرائیں (صدر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ ضلع بدین)، عبد الرحمن غازی اور عبدالرحمن مکی (جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ گولارچی) سیف اللہ (صدر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ گولارچی) اور احسان اللہ خان بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلہ ڈائمنڈ فٹ بال کلب گولارچی اور آل فرینڈز فٹ بال کلب بدین کے درمیان کھیلا گیا جس میں ڈائمنڈ فٹ بال کلب نے فتح حاصل کی۔ تقریب...
    ٹھٹھہ ،ایس ایچ او مکلی اشفاق منگی مختلف چھاپوں میں گرفتارملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کررہے ہیں
    میرپورماتھیلو ،گائوں سومرملک کے رہائشی ایس ایس دفتر کے سامنے مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کررہے ہیں
    گورلارچی، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کے تحت فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کھیلا جارہا ہے
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راو جاوید اقبال صدر سنی علما کونسل ساوتھ پنجاب نے کہا کہ 22 فروری بروز ہفتہ قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم کے اندر عظیم الشان پروقار تاریخ ساز دفاع صحابہ حقوق اہل سنت و استحکام پاکستان کانفرنس بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوگی، 22 فروری کی کانفرنس گزشتہ چند سالوں میں ملتان ڈویژن کے اندر تمام جماعتوں سے بڑی کانفرنس ہوگی۔  اسلام ٹائمز۔ سنی علما کونسل ملتان کے زیراہتمام کشمیر ریلی ایم ڈی اے چوک سے چوک گھنٹہ گھ تک نکالی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راو جاوید اقبال صدر سنی علما کونسل ساوتھ پنجاب اور ملک محمد رفیق صدر سنی علما کونسل ملتان نے کہا کہ ساری پاکستانی قوم اپنے ہر...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اسری یونیورسٹی میں یوم کشمیر کے حوالے سے اسری یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی کیلئے پرچم کشائی بھی کی گئی جس میں پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا گیا۔اس حوالے سے ایک سیمنار منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اسری یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی نے کہا کہ تاریخ میں 5 فروری کا دن کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور دنیا میں ہر سال کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر کشمیر ڈے منایا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پہلے دن سے ہی پاکستان کا حصہ...
    اسریٰ یونیورسٹی میں یوم کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ تقرری مقابلے سے طلباء خطاب کررہے ہیں،چھوٹی تصویر میں ریلی نکالی جاری ہے
    حیدرآباد: واپڈا سی بی اے یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی لیبر ہال میں منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
    حیدرآباد: ڈائریکٹر سندھ میوزیم حیدرآباد کشمیر ڈے کے موقع پر تصویری نمائش میں تصاویر دیکھ رہے ہیں
    جامشورو: پی پی شہید بھٹو ضلع جامشورو کے مرکزی رہنما شہزاد علی راجڑ انتخابات کے موقع پر خطاب کررہے ہیں
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)این آئی آرسی کورٹ نے ملک بھر کے واپڈا ملازمین کی یکجہتی کے خاتمے اور اتحاد کو توڑنے کیلئے انکو صوبوں میں دھکیل کر ملکی یکجہتی پر کاری ضرب لگائی ہے یونین اس فیصلے کے خلاف عدالتی سیاسی، آئینی و قانونی طور پر جدوجہد کریگی تاکہ مزدور صوبوں میں تقسیم نہ ہوں اور بجلی کی تقسیم کا بحران بھی پانی کے بحران کی طرح صوبائی تنازعات کا شکار نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے لیبر ھال حیدرآباد میں یونین کے صوبائی، ریجنل، زونل نمائندگان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں یونین کے صوبائی سیکریٹری اقبال احمد...
    ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت )سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں اساتذہ کی تنظیم سائوٹا (SAUTA) کے سالانہ انتخابات منعقد ہوئے جس میں تنظیم کے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا ڈاکٹر فہد نذیر کھوسو نے 136 ووٹ حاصل کرکے مسلسل چوتھی بار صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی طرح جاوید علی گاڈاھی نے 116 ووٹ لے کر چوتھی بار جنرل سیکریٹری کے عہدے پر کامیابی حاصل کی دیگر منتخب ہونے والے عہدیداران میں خالد ٹالپر کو نائب صدر، منیر احمد جمالی کو خزانچی، یعقوب کوندر کو جوائنٹ سیکریٹری اور پیار علی شر کو انفارمیشن سیکریٹری منتخب کیا گیاانتخابات کے انعقاد کے بعد الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر منیر احمد مگریو نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
    پاکستان تحریک انصاف اپنے بانی چیئرمین کی ہدایت پر 8 فروری کو یومِ سیاہ منانے کے معاملے پر شدید نوعیت کی ابہامی کیفیت سے دوچار ہے، اور ابھی تک پارٹی کی مجوزہ روڈ میپ کا بھی کوئی واضح خاکہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اب کی بار بھی یہی لگ رہا ہے کہ اس پاور شو کے انعقاد کا تمام بوجھ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اور اس کی صوبائی حکومت کے کاندھوں پر ہے، اور پاور گیم کے مرکز یعنی پنجاب اس بار بھی لاتعلقی پر مبنی رویہ یا پالیسی پر عمل پیرا نظر آئے گا۔ تاہم، پی ٹی آئی کے قلعہ خیبرپختونخوا کا مورچہ بھی پہلے کے برعکس خالی نظر آ رہا ہے اور شاید اسی کا نتیجہ ہے کہ...
    ٭چیف الیکشن کمشنر کا کردار کلیدی رہا، وہ فارم 47کے منصوبے میں سہولت کار رہے ہیں،عمر ایوب کے ذریعے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت جمع کروا دی ہے ، شیخ وقاص اکرم ٭بھٹو کو آئین بنانے ،آصف زرداری اوربلاول کو اس کا حلیہ بگاڑنے کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آرمی چیف کو خط لکھنے پر عمران خان کی نیت کو دیکھا جانا چاہیے ،شاہ محمودقریشی (جرأت نیوز)پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے تحریک انصاف میں مائنس ون فارمولے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے ۔اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جنوری میں مدت ملازمت ختم ہوگئی۔ وزیر اعظم نے چیف الیکشن کمشنر...
    ٭بلاول کی ناشتے پر ٹرمپ سے ملاقات کا علم نہیں، ان کی ملاقاتوں کے بارے میں ان کی پارٹی بتا سکتی ہے ، فارن آفس کے شیڈول میں نہیں،مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف واضح ہے ، 1947سے ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ٭غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی غیر قانونی نہیں، ہم تمام متعلقہ ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں،بھارتی غیر ذمہ دارانہ بیانات کے نتیجے میں مسلح افواج کے سربراہ کا بیان پاکستان کی دفاعی تیاری کی تجدید تھی، ترجمان (جرأت نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ناانصافی پر مبنی قرار دیا ہے ۔ہفتہ وار بریفنگ کے...
      ٭عوامی وسائل کا نقصان کرنیوالے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دوں گا، شہباز شریف ٭حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، کاروبار و سرمایہ کاری کیلیے پالیسی اقدمات اور سہولت فراہم کرنا ہے (جرأت نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی وسائل کا نقصان کرنیوالے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دوں گا۔سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل اور اس کی نگرانی کے حوالے سے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔ ٹاسک مینجمنٹ ڈیش بورڈ کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے ، پاکستانی عوام...
      ٭بجٹ اور اخراجات، سولر سسٹم کے ٹھیکوں ، اشتہارات کی تفصیلات طلب ٭محکمہ توانائی کے ڈائریکٹر متبادل کو خط لکھ کر چھ فروری کو طلب کرلیا گیا کراچی میں اینٹی کرپشن سندھ نے محکمہ توانائی کے افسران کیخلاف تحقیقات شروع کردیں۔ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر ٹو نے محکمہ توانائی کے ڈائریکٹر متبادل کو خط لکھ کر چھ فروری کو طلب کرلیا۔ڈائریکٹر ٹو اینٹی کرپشن کی جانب سے ڈائریکٹر متبادل محکمہ توانائی کو خط میں کہا گیا کہ گزشتہ پانچ سال کے بجٹ اور اخراجات۔ سولر سسٹم کے ٹھیکوں اور اخبارات میں اشتہارات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔۔ ٹینڈر اور حصوں میں ٹینڈر کرنے کی تفصیلات بھی دی جائیں۔ خط میں سولر سسٹم کی تنصیب کیلئے خریداری اور متبادل سولر...
    لاہور: امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر غیرقانونی بھارتی باشندوں کو جنگی طیارے، سی 17 میں بھارت واپس بھجوایا گیا حالانکہ اس پر بے انتہا خرچہ اٹھا.  یہ لوگ امریکین ائیر لائنز کی فرسٹ کلاس میں واپس آتے تو فی مسافر صرف 500 ڈالر خرچ آتا۔ جبکہ جنگی طیارے سے بھجوانے میں 4,675 ہزار ڈالر فی مسافر لگ گئے.  ٹرمپ نے بھاری خرچ اس لیے کیا کہ بھارت اور سبھی ممالک کو یہ پیغام دے سکیں، غیر قانونی طور پہ امریکا آنے والے ’’مجرم‘‘ ہیں جن کے ساتھ مجرموں جیسا ذلت آمیز سلوک ہو گا.  انہوں نے حال ہی میں اپنے پرستاروں کو بتایا جنگی طیاروں سے آل لیگل افراد واپس بھجوا کر امریکہ کو کھوئی عزت مل گئی...
    کراچی بار ایسوسی ایشن نے قافلے کی صورت میں کل اسلام آباد روانگی کا اعلان کردیا۔ کراچی بار کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ میں صحافیوں کو بھی ہمارے ساتھ چلنا چاہیے۔ منیر اے ملک نے کہا کہ آج حالات دو ہزار سات سے بھی زیادہ خراب ہیں، اس وقت ایک چیف جسٹس کا سوال تھا، آج پوری عدلیہ متاثر ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء کی ایک بڑی اکثریت ترامیم کو آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف سمجھتی ہے۔ علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ وکلا تحریک چلنے والی ہے، یہ تحریک اس ملک میں آئین کے تحفظ کے لیے ہے۔ سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم کے ذریعے مرضی کے جج لائے جارہے...
    حیدر آباد: وکلاء کی جانب سے ایس ایس پی حیدرآباد کو ہٹانے کے مطالبے پر حیدرآباد بائی پاس پر 16 گھنٹے سے دھرنا جاری ہے۔ وکلاء نے اعلان کیا ہے کہ آج وہ مقامی عدالتوں میں پیش ہونے کے بجائے حیدرآباد بائی پاس پر جمع رہیں گے، اور دھرنے کو اسی وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ایس ایس پی حیدرآباد کو ان کے عہدے سے ہٹا نہیں دیا جاتا۔ دھرنے کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ دوسری طرف، ٹنڈوالہیار میں بھی وکلاء نے حیدرآباد کے وکلاء کی حمایت میں کیریا شاخ کے مقام پر رات گئے دھرنا دے دیا۔ اس دھرنے کے باعث میرپورخاص حیدرآباد شاہراہ بند ہو گئی اور شاہراہ پر گاڑیوں کی...
    بالی ووڈ میں حالیہ برسوں میں کئی نئے رجحانات سامنے آئے ہیں، جن میں سے ایک جنوبی بھارتی اداکاروں جیسے، سمانتھا، نیانتھرا، رشمیکا مندنا اور پرابھاس سمیت دیگر اداکاروں کی ہندی فلموں میں بڑھتی ہوئی کاسٹنگ ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پہلے صرف جنوبی بھارتی فلموں کا ری میک بالی ووڈ میں عام تھا مگر اب دیکھتے ہی دیکھتے اداکاروں نے بھی بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنا لی ہے جس کی وجہ سے بالی ووڈ اداکاروں کا  کیرئیر خطرے میں پڑ گیا ہے۔ اس حوالے سے تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار این ٹی آر جونیئر کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارتی فلمیں انتہائی منظم طریقے سے بنتی ہیں۔ اگر فلم کے فائنل پرنٹس اگلے...
    پاکستانی اداکارہ حرا مانی اور معروف یوٹیوبر رجب بٹ کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا لیکن گانے کی ویڈیو پر مداحوں کی تنقید بھی جاری ہے۔ اداکارہ حرا مانی اور رجب بٹ کا نیا گانے کچھ عرصے سے خبروں میں تھا، اور گانے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی حرا مانی اور رجب بٹ کی چٹ پٹی باتیں بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔ را مانی نے شوٹنگ سیٹ پر رجب بٹ سے فرمائش کی تھی کہ ’’مجھے امیر بنادو‘‘۔ اور رجب بٹ نے بھی حرا مانی کو یوٹیوب چینل کھولنے پر لاکھوں سبسکرائبرز گفٹ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ یہ خبر بھی پڑھیے: حرا مانی کی رجب بٹ سے انوکھی اپیل، رجب نے بڑا تحفہ...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان ایک بار پھر محبت میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔  بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 59 سالہ اداکار بنگلورو سے تعلق رکھنے والی گوری نامی خاتون کے ساتھ قریبی تعلق میں ہیں، جن کا فلمی صنعت سے کوئی تعلق نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان نے اپنی نئی ساتھی کو اپنے اہلخانہ سے بھی ملوایا ہے، اور یہ ملاقات خوشگوار رہی، جو ان کے اس تعلق کو سنجیدگی سے لینے کی علامت ہے۔ A post common by Aamir Khan Productions (@aamirkhanproductions) عامر خان نے اپنی نئی محبت کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، اور نہ ہی...
    کراچی: اپنے ساتھی اداکار امیرگیلانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ماورا کے حوالے سے دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔ شوبز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ماورا حسین نے اپنے نکاح اور شادی کی تقریب میں کسی ڈیزائنر کا جوڑا نہیں پہنا بلکہ عام عروسی لباس پہنا۔ اس کے علاوہ ماورا حسین نے امیر گیلانی کی شادی کا دوپٹہ پہنا اور پچاس سال پہلے دادی کی شادی میں پہنا جانے والا زیور پہنا۔ اس دلچسپ انکشاف کے بعد مداح ماورا حسین کی سادگی اور اُن کی خاندانی روایات کا پاس رکھنے کی تعریف کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل ماورا حسین نے ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ...
    کراچی: سال 2025 کا آغاز ہوتے ہی شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایک طرف تو کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات جاری ہیں تو دوسری طرف اسی دوران اداکارہ ماورا حسین کے نکاح کی بھی تصدیق ہوگئی۔ دونوں اداکاراؤں کی شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد اب سوشل میڈیا صارفین نے عثمان مختار کو غیر شادی شدہ خواتین اداکاروں کیلیے خوش قسمتی کا باعث قرار دیا۔ عثمان مختار نے نیمل خاور کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا تو اُس کے بعد نیمل کی حمزہ علی عباسی سے شادی ہوگئی، پھر وہ سارا خان کے ساتھ ایک ڈرامے میں نظر آئے جس کے بعد اداکارہ کی فلک شبیر کے...
    واشنگٹن ڈی سی —  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی صبح واشنگٹن کی 70 سال سے زیادہ عرصے سےجاری اس روائت میں شرکت کی جس میں دونوں پارٹیوں کے قانون سازوں کا ایک گروپ ، ’پریئر بریک فاسٹ‘ کی سالانہ تقریب میں ہم آہنگی کے اظہار کے لیے اکھٹا ہوتا ہے۔امریکی صدرنے اس تقریب میں اپنی زندگی میں خدا اور عقیدے کی اہمیت پر بات کی۔ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ گزشتہ سال قاتلانہ حملے کی دو ناکام کوششوں کے بعد مذہب کے ساتھ ان کا رشتہ "تبدیل” ہوگیا ہے۔انہوں نے امریکیوں کے لیے کیپیٹل میں قومی دعائیہ ناشتے میں "خدا کو ہماری زندگیوں میں واپس لانے” پر بات کی۔ ٹرمپ نے کہا، میں درحقیقت...
    میئر کی جوڑیا بازار کپڑا مارکیٹ آمد کے موقع پر زبیر موتی والا، جاوید بلوانی کے ہمراہ تاجر وں سے ملاقات کر رہے ہیں کراچی (کامرس رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ جوڑیا بازار اور کپڑا مارکیٹ میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے میں روایتی سڑک سازی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کے پیورز کی سڑکیں شامل کی جائیں گی تاکہ ان اہم تجارتی مراکز میں پائیدار اور مستحکم سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ماسٹر پلان میں ایک واضح ٹائم لائن شامل ہوگی تاکہ ان ضروری اپ گریڈیشنز کو بروقت مکمل کیا...
    کراچی(کامرس رپورٹر)جمعرات کوسونے کے دام گھٹ گئے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 98 ہزار700 روپے فی تولہ رہگیا اسی طرح 772 روپے کی کمی سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 56 ہزار87 روپے رہا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 23 روپے کے خسارے سے 3 ہزار327 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 9ڈالر گھٹ کر 2859 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
    کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائیٹڈیوتھ فٹ بال لیگ 2024 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں 1300 سے زائد فٹ بالرز کوا سپانسر کیا گیا تھا۔گزشتہ سات برسوں کے دوران، کراچییونائیٹڈ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کھیلوں کے اس مثالی اقدام میں 7000 سے زائد باصلاحیت کھلاڑیوں اور بڑی تعداد میں کمیونٹی سینٹرز کو شامل کیاجا چکا ہے۔ اس برس کے مقابلوں میں،پورے کراچی سے، مجموعی طور پر 1360 لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ اس برس ٹورنامنٹ کا آغاز اگست، 2024ء میں ہوا تھا اور اس کے بعدسے، چار ماہ کے دوران، 192 سے زائد میچ کھیلے گئے۔’’اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائیٹڈیوتھ لیگ‘‘ منعقد کرانے کا مقصد کراچی کے پسماندہ علاقوں سے نوجوان فٹ بال ٹیموں کو ایک پلیٹ فارم مہیا...
    کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 46.816بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 48،425 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 23.516 بلین روپے رہی۔ جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 7.565 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 5.145 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 4.593 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 2.195 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.459 بلین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 1.038 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 446.232 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 375.217 ملین روپے، ڈی جے کے...
    کراچی(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کمیونیکیشنز اینڈ پبلک ریلیشنز اسٹینڈنگ کمیٹی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں اراکین نے مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ کمیٹی کے کنوینر شجاعت علی بیگ نے کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔اجلاس میں اراکین نے اس بات کو تسلیم کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تنازعہ انسانی حقوق، اقتصادی استحکام اور علاقائی تجارتی مواقع پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔ کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی۔شعیب اختر کے مطابق پاکستان، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ افغان ٹیم میچورٹی کا مظاہرہ کریگی تو سیمی فائنل کھیل سکتی ہے، افغانستان کے بیٹر میں تحمل آگیا تو حیران کن نتائج دے سکتے ہیں۔سابق اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ امید ہے 23 فروری کو پاکستان بھارت کو شکست دے گا، پاکستان اور بھارت کو تو ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلنا چاہیے۔ پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دی تو آدھا ٹورنامنٹ جیت لیگا۔ شعیب اختر نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی...
    دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی بالر نعمان علی کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مہینے کے بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جنوری 2025 کے ماہانہ بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا، جس میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جومیل کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جنہوں نے 2میچز میں 19 وکٹیں حاصل کیں اور 85 رنز بھی بنائے۔ پاکستانی بالر نعمان علی نے دو میچز میں 16 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر اپنی جگہ بنائی۔ تیسری نامزدگی بھارت کے بالر چکرورتی کو حاصل ہوئی، جنہوں نے 4میچز میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کھلاڑیوں کو شائقین کرکٹ ووٹ دیں گے...
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈیننگ اسپورٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام اور ڈیننگ اسپورٹس ڈپاٹمنٹ کے تعاون سے دوسرے ڈیننگ اسپورٹس فیسٹول کا ٹیبل ٹینس گرلز ایونٹ بحریہ یونیورسٹی نے جیت لیا جبکہ بوائز میں فاسٹ یونیورسٹی نے میدان مار لیا۔ٹیبل ٹینس ایونٹ میں شہر قائد کی 16 یونیورسٹیز نے بھر پور شرکت کی۔ ڈیننگ یونیورسٹی کے ریجنل اسپورٹس کو آرڈی نیٹر کاشف احمد فاروقی کے مطابق ٹیبل ٹینس بوائز اور گرلز ایونٹ کے مقابلے سندھ اسپورٹس بورڈ میں منعقد ہوئے، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت مہمان خصوصی تھے،جبکہ اس موقع پرڈیننگ اسپورٹس سوسائٹی کی صدر زھرا مظہر، سندھ فینسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد تقی، پرنسپل گورنمنٹ فار مین کالج ناظم آباد پروفیسر نوید احمد ہاشمی،...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، 3 ون دے اور 3 ٹی 20 میچز کیلئے قومی ٹیم ویسٹ انڈیز جائے گی۔ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا، دونوں ٹیمیں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلیں گی۔پاکستان ٹیم جولائی اور اگست میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، ٹی 20 میچز 31 جولائی، 2اور3اگست کو کھیلے جائیں گے۔
    ابھی تک ٹیسٹ کرکٹ میں تین بولروں نے ایک اننگز میں تمام دس کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ اس میں سے ایک بالرہندوستان کے لیگ اسپنر انیل کومبلے بھی ہیں جنہوں نے7 فروری 1999 کو دہلی میں پاکستان کے خلاف ایساکیا تھا۔ انہوں نے تمام دس وکٹ چوتھی اننگز میں ٹیسٹ کے چوتھے دن حاصل کیے تھے۔ بھارت کے تمام کھلاڑی اپنی دوسری اننگز میں113.4 اوور میں339 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے اور پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے420 رنز کاہدف ملا تھا۔ پاکستان کے افتتاحی بلے بازوں، سعید انور اور شاہد آفریدی نے پہلے وکٹ کی شروکٹ میں24.2 اوور میں101 رنز جوڑے تھے۔ اس اسکور پر شاہد آفریدی آئوٹ ہوئے جن کے فورا بعد اگلی بولرپر اعجاز احمد بھی آئوٹ...
    مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت ودیگر کا دوسرے ڈیننگ اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو
    طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر امریکا ہے، دوسرے نمبر پر چین، تیسرے پر روس، چوتھے نمبر پر برطانیہ، پانچویں پر جرمنی، چھٹے نمبر پر جنوبی کوریا، ساتویں نمبر پر فرانس، آٹھویں نمبر پر جاپان، نویں نمبر پر سعودی عرب اور دسویں نمبر پر اسرائیل کو رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فوربز میگزین نے 2025ء کے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ یو ایس نیوز کی طرف سے مرتب کی گئی اس فہرست کا تعین 5 اہم عوامل کی بنیاد پر کیا گیا، ان عوامل میں قیادت، معاشی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دنیا کی سب...
    ایران کا ڈرون بردار بحری بیڑا مشقوں کے لیے سمندر میں موجود ہے تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے سمندر میں ڈرون اور ہیلی کاپٹر لانچ کرنے کی صلاحیت سے لیس جہاز کو پاسدارانِ انقلاب کے بیڑے میں شامل کرلیا۔امریکا سے کسی بھی تنازع کے پیش نظر جنوری سے سے مارچ کے اوائل تک جاری رہنے والی فوجی مشقوں کے دوران ایران کی مسلح افواج نے نئے ہتھیاروں کی نقاب کشائی کی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے کہا کہ ایک تجارتی جہاز کو موبائل بحری پلیٹ فارم میں تبدیل کیا گیا ہے،جو سمندر میں ڈرون اور ہیلی کاپٹر کا مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ چند دن قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقا کو دی جانے والی مالی امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنوبی افریقا 20 سے 21 فروری تک جوہانسبرگ میں جی 20 کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کرکے۔ اس سے قبل افریقی ملک کو دسمبر 2024 جی 20کی صدارت دی گئی تھی،جو نومبر 2025 تک جاری رہے گی۔ اس سے قبل ٹرمپ نے اتوار کے روز بغیر کسی ثبوت کے کہا تھا کہ جنوبی افریقا زمین ضبط کر رہا ہے اورکچھ طبقوں کے لوگوںکے ساتھ بہت برا سلوک کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے...
    کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت کی وزارت صحت نے شادی سے قبل طبی معاینے کے ضوابط میں ترمیم کرتے ہوئے غیرملکی جوڑوں کے لیے بھی ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد معاشرتی صحت کو برقرار رکھتے ہوئے موروثی امراض کا خاتمہ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ مختلف عرب ممالک میں اپنے شہریوں کے لیے شادی سے قبل طبی معائنے کا قانون طویل عرصے سے نافذ ہے، جس کا مقصد شہریوں کو بیماریوں سے روک رکھنا ہے۔حکومتی سطح پر جب تک فریقین کی میڈیکل رپورٹ نکاح رجسٹرار کو پیش نہ کی جائے انہیں نکاح پڑھانے اور رجسٹر کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔
    لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں ٹرین میں خاتون کی جانب سے مسافر کو نسل پرستی کا نشانہ بنانے کی وڈیو وائرل ہو گئی۔لندن سے مانچسٹر جانے والی ٹرین میں خاتون نے مسافر کو کہا کہ مراکش یا تیونس واپس چلے جاؤ۔ اس دوران اس نے مسافر پر تلخ جملے بھی کسے۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے ایسٹن سے مانچسٹر جانے والی ٹرین میں نسل پرستی کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ وڈیو سامنے آنے کے بعد خاتون کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس برطانیہ میں نسل پرستی کی آڑ میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں ریلوے کی صنعت میں مزدوروں کی کمی دور کرنے اور غیر ملکی کارکنوں کے لیے تربیتی پروگرام کا علان کردیا گیا۔ ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی کے پروگرام میں غیر ملکی ریلوے کمپنیوں سے تربیت حاصل کرنے والے افراد کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی ٹرین کے ڈبوں اور پٹڑیوں کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرے گی ۔ اس سلسلے میں ہر سال تقریباً 100 غیر ملکی کارکنوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ کمپنی نے رواں ماہ انڈونیشیا اور ویتنام سے 25 زیر تربیت کارکنوں کو قبول کیا ہے،جنہیں بعد میں ملازمتوں کی پیشکش بھی کی جاسکتی ہے۔
    ایگزیکٹو آرڈر سے آئی سی سی عملے اور اہلخانہ پر مالیاتی اور ویزا پابندیاں عائدہوں گی، ٹرمپ امریکا اور اسرائیل سمیت دیگر اتحادیوں کےخلاف اقدامات کرنے پر آئی سی سی پر پابندی لگا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر نے عالمی فوجداری عدالت انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) پر پابندی لگانے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ایگزیکٹو آرڈر سے آئی سی سی عملے اور اہلخانہ پر مالیاتی اور ویزا پابندیاں عائدہوں گی، ٹرمپ امریکا اور اسرائیل سمیت دیگر اتحادیوں کےخلاف اقدامات کرنے پر آئی سی سی پر پابندی لگا رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو و دیگر کے وارنٹ گرفتاری پر امریکہ جوابی اقدام کر رہا ہے۔ امریکی صدر نے این جی اوز کو فنڈنگ کے جائزہ...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کی مختلف سڑکوں اور شاہراہوں پر خلاف ضابطہ ہیوی ٹریفک چلنے کے باعث ہونے والے حادثات اور شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ذریعے صورتحال کو ٹھیک کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات پر زور دیا ہے، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی کو لکھے گئے ایک خط میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر بغیر کسی نظم و ضبط کے بھاری گاڑیوں بشمول ڈمپرز اور ٹرکس کے چلنے کی وجہ سے حادثات میں شہریوں کا زخمی اور جاں بحق ہونا سخت تشویش کا باعث ہے اور یہ صورتحال...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خا ن ٹیسوری نے کلفٹن کے علاقہ میں آغا خانی جماعت خانہ میں اسماعیلی کمیونٹی کے عمائدین سے ملاقات میں ان کے روحانی پیشواء پر نس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کی۔ گورنر سندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ ملک سے پولیو وائرس کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ پانچ سال تک کے بچوں کے یر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہر ممکنہ طور پر ہورا ہو اور ہر علاقہ سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو۔وہ قومی فریضہ سمجھ کر پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار اد ا کریں۔وہ انسداد پولیو مہم کی جاری مہم کے دوران بدھ کو مختلف اضلاع کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ز اور ہیلتھ افسران سے گفتگو کررہے تھے۔کمشنر کو وسطی اور ضلع ملیر کے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنرز طحہ سلیم اور...
    کراچی (پ ر) حلقہ خواتین جماعتِ اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کے تحت 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکول کے بچوں کے ساتھ خواتین نے بھی شریک ہوکر کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اس موقع پر ناظمہ ضلع گلبرگ طلعت ندیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہیدِ کشمیر کمانڈر شکیل کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کے ادارے وائزل ویز ری ہیبلی ٹیشن اینڈ سلولرنرز سینٹر کو ورلڈ اسکول سمٹ منعقدہ ملائیشیامیں دنیا بھر سے چھ ہزار اسکولوں میں سے نیو ایرا اسکول سسٹم کیٹیگری 2025میں بہترین اسکول کے ایوارڈ اوراعزازی سند سے نواز ا گیا۔ یہ ایوارڈ وائزل ویز کے بانی وپروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رفیع میمن نے ورلڈ اسکول سمٹ کے موقع پر وصول کیا۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)چینی قونصلیٹ سے تباد لے میں کے ڈی اے کو ملنے والا بنگلہ غیر قانونی طور پر سندھ سرکار کے محمکہ انویسٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پی ای سی ایچ ایس میں 2000 گز کے بنگلے کے بدلے میں ادارہ ترقیات کراچی نے چینی قونصلیٹ کو کلفٹن میں 4212گز زمین الاٹ کی تھی۔ سندھ سرکار کے دباؤ پر ادارہ ترقیات کراچی کے افسران نے بنگلہ خلاف ضابطہ سندھ سرکار کے محکمہ انویسٹمنٹ کو دے دیا ہے جس کی نہ تو کے ڈی اے کی گورننگ باڈی سے اجازت لی گئی اور نہ ہی وزیر بلدیات سعید غنی سے منظوری لی گئی ہے۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے کے فور کے منصوبے کے راستے میں آنیوالی زمین کے متعلق حکم امتناع واپس لے لیا۔ کے فور کے منصوبے کے راستے میں آنیوالی زمین سے متعلق سماعت کے دوران وکیل کاکہنا تھا کہ حکم امتناع کی وجہ سے کراچی کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہے، درخواست گزار کاکہنا تھاکہ حکومت نے جو زمین لینا ہے اسکے لیے قوانین پر عملدرآمد کیا جائے ، دیہہ اللہ پیمائی تعلقہ شاہ مرید میں4 ایکڑ زمین کا تنازع ہے، حکم امتناع کی وجہ سے پروجیکٹ میں تاخیر کا بہانہ جھوٹا ہے، منصوبے کیلیے پہلے فنڈز نہیں تھے،پھر واپڈا کے حوالے کردیا گیا ،2014کو ایک نوٹیفکیشن جاری ہوتا ہے اور 2017میں اسکی تصحیح...
    دعائیہ ناشتے کی تقریب بدھ کو واشنگٹن میں ہوئی جس میں شرکت کیلئےچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی صبح 7 بجے تقریب میں پہنچے تھے۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔ تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی ہے۔ دعائیہ ناشتے کی تقریب بدھ کو واشنگٹن میں ہوئی جس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو صبح 7 بجے تقریب میں پہنچے تھے۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔ تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ بلاول بھٹو اس اہم ناشتے کی تقریب میں...
    حیدر آباد، وکلا ءکی بڑی تعداد نے پولیس کی بدسلوکی کے خلاف بائی پاس پر دھرنا دیا ہوا ہے
    حیدر آباد،الخدمت کے تحت ونٹر پیکجز تقسیم کی تقریب سے امیر ضلع حافظ طاہر مجید،نعیم عباسی،ڈاکٹر سیف الرحمان،ڈاکٹر اشفاق قریشی اور جاوید اقبال خطاب کررہے ہیں حیدرآباد( اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاو¿نڈیشن ضلع حیدرآباد کے تحت100مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکجز تقسیم کی تقریب کا انعقاد دیال داس کلب حیدرآباد میں کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی سرپرست الخدمت فاو¿نڈیشن و امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکج تقسیم کیے۔ الخدمت فاو¿نڈیشن حیدرآباد کےصدر نعیم عباسی، نائب صدر ڈاکٹر سیف الرحمن، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے صدر ڈاکٹر اشفاق قریشی، ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فاو¿نڈیشن کے چیئرمین جاوید اقبال بھی شریک تھے۔ سرپرست الخدمت فاو¿نڈیشن و امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے تقریب سے خطاب کرتے...
    اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کی پیٹرولیم کمیٹی کو وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا ہے کہ ملک میں گیس کی قلت کی وجہ سے نئے میٹرز لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں، صوبوں کو آئین کے مطابق مختص کوٹہ کے مطابق گیس فراہم کی جارہی ہے اور کوئی بھیآئین سے مبرا نہیں ہے۔ رکن قومی اسمبلی مصطفی محمود کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور سیکرٹری پیٹرولیم سمیت دیگر حکام ن شرکت کی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاکہ مجھ سمیت میری منسٹری میں سب آئین کے تابع ہیں...
    لاہور (آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ دیہاتوں میں رینجرز کے زور سے کسانوں،کاشکاروں پر ایف آئی آر دینے اور ہراساں کرنے کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔ رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاو¿س لاہور میں پاکستان کسان اتحاد کے وفد نے عامر وٹو کی قیادت میں ملاقات کی۔
    ایف آئی آر کے مطابق چور گھر کی الماری سے 71 تولے سونا اور 65 لاکھ کی گھڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کو بتایا گیا کہ ہم شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے واپس آئے تو الماری کا تالا ٹوٹا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور، تھانہ جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں چوری کی واردات ،نامعلوم چور شہری کے گھر سے اڑھائی کروڑ مالیت کے زیورات لے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق  چور گھر کی الماری سے 71 تولے سونا اور 65 لاکھ کی گھڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کو بتایا گیا کہ ہم شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے واپس آئے تو الماری کا تالا ٹوٹا تھا، سونے...
    وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت 67 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی۔ تقریب کے دوران 65 مسلم اور 2 غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت 67 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی۔ تقریب کے دوران 65 مسلم اور 2 غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ اور وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے خصوصی شرکت کی۔ میرج ہال آمد پر پولیس بینڈ نے خوبصورت دھنیں بجا کر باراتیوں کا استقبال کیا، مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہر جوڑے کو تحائف اور...
    لاہور: تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں وکلا کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کررہی ہیں
    واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کو جنگ کے بعد امریکا کے حوالے کرے گا۔ ٹرمپ نے وضاحت دی کہ غزہ کی سرزمین پر امریکی فوجی اتارنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیونکہ لڑائی کے بعد اسرائیل علاقے کو فلسطینیوں سے خالی کرانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے ٹرمپ کے منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ اس تجویز نے کچھ ریپبلکنز ارکان کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ٹرمپ کے اس اعلان کی دنیا بھر میں مذمت کے ایک دن بعد کہ وہ غزہ کی پٹی کو مشرق وسطیٰ کا ریویرا بنانا چاہتے ہیں، اسرائیل نے اپنی فوج کو غزہ کے رہائشیوں کے رضاکارانہ انخلا...
    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہی ہیں
    کراچی: جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسد اللہ بھٹو سینئر صحافی خواجہ جاوید احمد سے اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کر رہے ہیں