2025-04-15@19:56:53 GMT
تلاش کی گنتی: 24
«کہ دہشتگردی کے»:
اسلام آباد+چراٹ (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور مراکش کے درمیان مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب سپیشل آپریشنز سکول چراٹ میں منعقد ہوئی۔ پاکستان آرمی کی ایس ایس پی اور مراکش کی سپیشل فورسز نے شرکت کی۔ دونوں ملکوں کی افواج کی مشق انسداد دہشتگردی کے سلسلے میں ہوئی۔ کمانڈنٹ سپیشل آپریشنز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھانا اور باہمی عسکری تعلقات مضبوط بنانا ہے۔ دونوں ممالک کی افواج ایک وسرے سے فائدہ اٹھائیں گی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے ملاقات کی اور پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار ایرک میئر کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات ملاقات میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کے تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ دہشتگردی کی حالیہ لہر اور سدباب کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے پاک برطانیہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے مؤثر کردار پر برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے لیبر پارٹی کے سرکردہ رکن و ممبر پارلیمنٹ افضل خان کو برطانیہ...
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور جہلم میں کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف مقامات پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
تہران اور اسلام آباد نے سیستان بلوچستان میں آٹھ پاکستانی مزدوروں کے قتل کے بعد دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں آٹھ پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعے نے دونوں ہمسایہ ممالک کو ایک بار پھر اس مشترکہ خطرے کے خلاف مل کر کام کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ایران میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر ایرانی سفارتخانے نے سخت مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے اسے ”غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح کارروائی“ قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی پورے خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے ایک دیرینہ خطرہ ہے جس کے پیچھے بین الاقوامی دہشتگرد اور مقامی غدار عناصر شامل ہیں۔ ایرانی سفارتخانے...
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم فتنہ خوارج تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ سے ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشتگرد نعیم اللہ عسکری تربیت یافتہ اور وزیرستان میں کارروائیوں میں ملوث ہے، جو کچھ عرصہ قبل کراچی میں آکر اپنا نیٹ ورک منظم کرنے میں سرگرم تھا۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں دہشتگرد کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے...
دہشتگردوں نے آج تک پی ٹی آئی کے کسی رہنما کو نشانہ نہیں بنایا، طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز فیصل آباد (سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان سے ریڈکارپٹ بچھا کر اور بارڈر کھول کر عمران خان نے 4ہزار دہشتگردوں کو پاکستان اور خیبرپختونخوا میں بسایا ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کچھ حقائق سامنے رکھنا چاہتا ہوں، پاکستان اور افغانستان کا بارڈر 2600 کلومیٹر کے قریب ہے اور یہ ہموار زمین نہیں ہے بلکہ کہیں پہاڑ اور کہیں وادیاں ہیں، اس کے باوجود اس پر فینس اس کا کام 92 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ...

افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں:طارق فاطمی کی امریکی تھنک ٹینک سے گفتگو
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق معروف امریکی تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ منفرد مقام و حیثیت کے حامل پاکستان کو کسی بھی غیر م±لکی یا علاقائی عدسے سے نہیں دیکھا جانا چاہئے۔طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں، امریکا پاکستان کو کسی بھی غیر ملکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی...
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ : فوٹو فائل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کے جائزے کےلیے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، کمیٹی وزیراعظم کی ہدایت پر نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم کی گئی ہے۔وزارت قانون کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے متعلق مقدمات کے جلد فیصلے کیلئے اصلاحات متعارف کروائی جائیں گی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے کیس کا دفاع کیا نہ استغاثہ کے گواہوں پر جرح کی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے بعد نیوز کانفرنس میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ امید ہے کہ فیصلے کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل نمبر...

افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بنا ہوا، پاکستان میں لگی آگ خطے کے دیگر ممالک تک پھیل سکتی ہے: سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے، دنیا نے نوٹس نہ لیا تو پاکستان میں لگی آگ سے ہمسایہ ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپیکر ایاز صادق سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکا کی طلبا ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں سپیکرنے قانون سازی، اہم قومی، علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔سردار ایاز صادق نے امریکی یونیورسٹی کے وفد کو بتایا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، افغانستان دہشت گردوں...
افغانستان میں دہشت گردوں کا معاملہ بھرپورانداز میں سفارتی سطح پر اٹھانا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری - فوٹو: فائل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی کے خاتمے کےلیے غیرمشروط تعاون اور غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان کیمرا اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افغانستان دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کا معاملہ بھرپورانداز میں سفارتی سطح پر اٹھانا ہوگا، دنیا کو بھی افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہو گا۔ ہم نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، پی ٹی آئی دور میں دہشتگردوں کو پھر لاکر بسایا گیا، خواجہ آصفذرائع کے مطابق پارلیمانی...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے، یہ تمام دہشتگردوں کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، دہشتگردوں کو اکٹھا کرنے والی را ہے، وہ انکی فنڈنگ کر رہی ہے۔ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارت اور افغانستان کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آگئے، ضیاء عباسکراچی سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری... وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہو رہے ہیں، گرینڈ آپریشن کی کیا ضرورت ہے؟ انٹیلی جنس...
لاہور(نیوز رپورٹر)سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ الحمدللہ‘ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے اور ملک کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لے آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سابق وزیراعلی پنجاب مسلم لیگ ن لاہور کے دیرینہ کارکن اور آفس سیکرٹری گڈو شاہ اور یو سی 172 کے چیئرمین ملک خالد کی وفات پر انکے اہلخانہ سے تعزیت کرنے انکے گھر گئے ہوئے تھے۔ گڈو شاہ کی بیوہ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گڈو شاہ جیسے کارکنان کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے اثاثہ ہوتے ہیں۔ گڈو شاہ کی پارٹی کیلئے بے لوث خدمت کو ہمیشہ یاد...

پی ٹی آئی نے جو کیا وہ پوری قوم نے دیکھا، فوج کی کامیابی کے بجائے کہا گیا کہ دہشتگردوں نے خود لوگوں کو چھوڑا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس واقعے پر ہماری افواج نے بڑے نقصان سے بچایا۔ دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ پر پوری قوم فخر کرسکتی ہے۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا نے اس واقعے پر جو کیا وہ پوری قوم نے دیکھا، فوج کی کامیابی کے بجائے کہا گیا کہ دہشتگردوں نے خود لوگوں کو چھوڑا، یہ سب کچھ ان کے اوورسیز لوگوں نے کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پی ٹی آئی جعفر ایکسپریس خواجہ آصف وزیر دفاع
بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں آپریشن کے بعد 4 دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے، افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کے مزید شواہد سامنے آ گئے ہیں۔نجی چینل کے مطابق بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے ٹوبہ کاکڑی میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا، جن سے تفتیش میں افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کے مزید شواہد سامنے آئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 مارچ 2025 کو گرفتار کیے گئے دہشت گردوں سے کلاشنکوفیں، دستی بم اور دیگر آتشیں اسلحہ برآمد ہوا، گرفتار دہشت گردوں نے دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کا اعتراف کر لیا۔پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، افغانستان سے...
لاہور(اوصاف نیوز)محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 162 آپریشن کر کے 20 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، خانیوال، بہاولنگر، راولپنڈی اور چنیوٹ میں کی گئیں۔ ان کے علاوہ میانوالی، ساہیوال، شیخو پورہ، سیالکوٹ، بہاولپور اور حافظ آباد میں بھی کارروائی کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 2 جبکہ راولپنڈی سے خطرناک دہشت گرد منموہن سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر...
لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ماضی میں دہشتگردوں کو واپس لاکر ملک کے امن کو داؤ پر لگایا گیا، یہ عناصر ملک کے امن کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اس ملک میں دہشت گردی کا ناسور اب بھی موجود ہے، دہشت گرد گوریلا وار کسی اخلاقیات کی پابندی نہیں کرتا، جب دہشت گردی کی کوئی اخلاقی حدود نہ ہوں تو پھر سانحہ اے پی ایس ہوتا ہے اور دہشت گرد بلوچستان میں بھی دہشت گردی کر رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔ ان کا کہنا تھاکہ ای پی ایس میں کسی کو شک نہیں اس کے دہشت...
فوٹو: فائل پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ملاقات کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان سے متعلق حوالے کو یکطرفہ، گمراہ کن، حیران کن اور سفارتی اقدار کے منافی قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور امریکا کے تعاون کے باوجود مشترکہ اعلامیے میں ایسا حوالہ آجانا حیران کن ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی مشترکہ بیان میں ایسے حوالے کو شامل کروا کر بھارت کی جانب سے دہشتگردی کی سرپرستی، محفوظ پناہ گاہوں اور اپنی سرحدوں سے باہر نکل کر ماورائے عدالت قتل کی وارداتوں پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔خیال رہے کہ امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا...
خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے کرک کے علاقے میر کلام بانڈھ میں علی الصبح دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال...
سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق فورسز نے گزشتہ شب ڈیرہ اسماعیل خان کے علاے مڈی میں آپریشن کیا جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں علاقوں میں کیے گئے آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان آپریشنز میں مجموعی طور پر 5 خوارج زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 میر علی میں جبکہ 2 ڈیرہ اسماعیل میں زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز...
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارا گیا ایک اور دہشتگرد افغان شہری نکلا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشتگردی کی شناخت لقمان عرف نصرت کے نام سے ہوئی ہے، جو افغانستان میں صوبہ خوست کے ضلع سپیرا کا رہائشی تھا۔گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسد آپریشن کیا تھا، جس میں 3 خوارج مارے گئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان شہری ہونے کے...
صدر پاکستان کا دورہ چین: دونوں ممالک کا افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز بیجنگ:پاکستان اور چین نے مشترکہ اعلامیے میں سی پیک کو جدید ترقیاتی راہداری میں تبدیل کرنے، تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سائنسی و ٹیکنالوجی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ چین کے حوالے سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق چین نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خوشحالی میں مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے، جبکہ نئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح بھی کیا جائے گا۔ پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، اور خلا میں...
دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے سب ایک پیج پر ہیں، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے اور ملک میں قانون کی حکمرانی کے معاملے پر سب ایک ہی پیج پر ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں سیاسی و دینی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آج کے اس اہم نشست میں شرکت پر ملی یکجہتی کونسل اور دیگر جماعتوں کے زعما کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں...
راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق انتہائی حساس علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی، کرائم سین کے ایک طرف سیف سٹی اور دوسری جانب کمشنر آفس ہے۔ فائرنگ سے ایک زخمی دانیال نے اسپتال میں دم توڑا جبکہ دوسرے زخمی عاصم کو کمر کے قریب دو گولیاں لگیں جس کے باعث حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے موقع سے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو حراست میں بھی لے لیا۔ ڈی ایس پی افضال شاہ کے مطابق فائرنگ دو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ملازمین کے درمیان ہوئی، دو زخمیوں کو بی بی ایچ منتقل کیا گیا ہے، فریقین گوجر خان میں درج ایک مقدمہ...