خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے کرک کے علاقے میر کلام بانڈھ میں علی الصبح دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس آپریشن میں مارے جانے والوں میں مقامی کمانڈر منصور شامل ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی

پڑھیں:

پنجاب کے مختلف شہروں سے 15 دہشتگرد گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد

ویب ڈیسک:سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں سے15 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

 ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے ہیں۔

 دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی لاہور، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، میانوالی، چنیوٹ اور اٹک میں کی گئیں۔

 سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشت گرد بھی پکڑا گیا، جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف

 گرفتار کیے گئے دہشت گردوں سے تحقیقات جاری ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • کرک: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
  • کرک: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد مارے گئے
  • کرک: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد مارے گئے
  • کرک میں  سی ٹی ڈی پولیس کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ؛ 5 دہشتگرد مارے گئے
  • کرک: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد مارے گئے 
  • پنجاب: مختلف شہروں سے 15 دہشت گرد گرفتار
  • پنجاب کے مختلف شہروں سے 15 دہشتگرد گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد
  • بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید
  • بنوں؛ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ؛ 2 اہل کار شہید