فوٹو: فائل

پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ملاقات کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان سے متعلق حوالے کو یکطرفہ، گمراہ کن، حیران کن اور سفارتی اقدار کے منافی قرار دے دیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور امریکا کے تعاون کے باوجود مشترکہ اعلامیے میں ایسا حوالہ آجانا حیران کن ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی مشترکہ بیان میں ایسے حوالے کو شامل کروا کر بھارت کی جانب سے دہشتگردی کی سرپرستی، محفوظ پناہ گاہوں اور اپنی سرحدوں سے باہر نکل کر ماورائے عدالت قتل کی وارداتوں پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ممبئی اور پٹھان کوٹ حملوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے اور اپنی سر زمین سرحد پار دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اعلامیے میں

پڑھیں:

مودی حکومت الٹ سکتی ہے

ایشیا میں رقبے، آبادی، وسائل اور بہت بڑی معیشت کے ساتھ ایک بڑی فوج رکھنے والے ملک کا وزیراعظم نریندرا مودی امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ یوں بیٹھا نظر آیا جیسے مٹی کھانے کے عادی بچے کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اسے گوشمالی کیلئے بٹھا دیا گیا ہو۔مظلوم کشمیریوں پر غرانے والا یوں بھیگی بلی بنا بیٹھا تھا کہ کاٹو تو بدن میں لہو نہیں۔ خدشہ تو یہ پیدا ہو چلا تھا کہ پاجامہ خراب نہ ہو جائے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے مشترکہ پریس کانفرنس اور مذاکرات سے قبل بھارتی وزیراعظم کو سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے سامنے بٹھا دیا جس نے انہیں باور کرا دیا کہ امریکی صدر سخت غصے میں ہیں بلکہ وہ غصے کے وہ ہیں جو بھارت میں بکثرت پائے جاتے ہیں لہٰذا ان کے سامنے بڑھ بڑھ کر باتیں نہ بنانا مزید یہ کہ غیرقانونی بھارتیوں کے کرتوتوں پر بھی ٹرمپ انتظامیہ کو تحفظات ہیں۔ اس پیش بندی کے بعد وہ سب کچھ ہونا قرین از قیاس تھا جو بعدازاں کیمروں نے دنیا کے گوشے گوشے تک پہنچایا۔ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کی بے عزتی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا۔ انہوںنے گاجر اور چھڑی ساتھ ساتھ رکھی ایک موقع پر وہ مودی کو کرسی پر بیٹھنے میں مدد دیتے نظر آئے پھر جب مودی نے ہاتھوں میں پکڑی پرچیاں اوپر نیچے کرنا شروع کیں تو طنزیہ ہنسی ہنستے نظرآئے۔ مودی کی انگریزی امریکہ پہنچتے ہی ختم ہو گئی۔ انہوں نے اپنی زبان میں گفتگو کی جو اچھی بات ہے لیکن یہ گفتگو پراعتماد ہوتی تو زیادہ بہتر ہوتا۔ وہ بھارت سے روانہ ہوئے تو یہ خواب لے کر چلے تھے کہ وہ دنیا کی ایک بڑی طاقت کے سربراہ کے سامنے دنیا کی ایک بڑی معیشت کے سربراہ کی حیثیت سے بیٹھیں گے لیکن مودی کو ایک کمّی کی حیثیت دی گئی۔ کمّی بھی وہ جس سے جاگیردار ناخوش ہوتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا چھابہ بھارتی وزیراعظم کے سامنے الٹا دیا اور حکم دیا کہ وہ اس کی ہر چیز اس کی مقرر کردہ قیمت پر خریدے گا جنہوں نے جواب میں کہا کہ وہ امریکہ سے تجارت کو پانچ سو ملین ڈالر تک لے جائیں گے۔ وہ امریکہ سے تیل اور گیس بھی خریدیں گے، مشینری اسلحہ بھی لیں گے اور نیوکلیئر کی فیلڈ میں تعاون بھی کریں گے۔ مودی نے امریکہ میں جو وعدے کئے ہیں وہ اس کی اوقات سے باہر ہیں۔ اس وقت بھارت کی امریکہ کے ساتھ تجارت 129ملین ڈالر ہے جو بڑھ کر دو سو ملین ڈالر ہو سکتی ہے یا اس سے کچھ بڑھ سکتی ہے لیکن پانچ سو ملین ڈالر تو آئندہ پانچ برس میں بھی نہیں ہو سکتی۔ مودی نے یہ بھی وعدہ کیا وہ ایک درجن سے زائد چیزوں پر ٹیکس ڈیوٹیاں کم کریں گے۔ ڈرے ڈرے سہمے نریندا مودی کا وہ حال تھا جو انٹرنیشنل فراڈیئے کا سخت گیر ایس ایچ او کے ہتھے چڑھنے کے بعد ہوتا ہے وہ سب کچھ تسلیم کرتے گئے جو بھارت کر ہی نہیں سکتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کی گفتگو کا انگریزی ترجمہ پیش کرنے والوں کے بارے میں کہا۔ یہ لوگ جو کچھ کہہ رہے تھے مجھے اس میں سے ایک لفظ بھی سمجھ نہیں آیا۔ ٹرمپ کچھ سمجھنے کے موڈ میں تھے ہی نہیں وہ فقط انہیں اپنی بات سمجھانا چاہتے تھے اور اس میں کامیاب رہے۔ بھارتیوں کو اپنی یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں پر بہت ناز ہے لیکن بھارت میں ششی تھرور کے علاوہ انگریزی کے لہجے میں انگریزی بولنے والا کوئی اور بہت کم نظر آتا ہے۔ تمام بھارتی ہندی کے لہجے میں انگریزی بولتے ہیں جسے سمجھنا آسان نہیں ہوتا۔

بھارت انگولا، روس اور وینزویلا سے بڑی مقدار میں پٹرول خریدتا ہے۔ وہ سامان حرب روس سے بھی خریداری کرتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی چین کے ساتھ تجارت بڑھنے لگی تھی۔ ظاہر ہے یہ امریکہ کو کسی صورت گوارہ نہیں۔ مودی کو امریکہ بلا کر بے عزتی کرنے کا مقصد یہ تھا کہ بھارت کو باور کرایا جا سکے کہ امریکہ کی طرف سے لاتعداد دعائیں اسے اس لئے نہیں دی گئیں کہ وہ چین سے میل جول بڑھائے۔ امریکہ نے بھارت پر وہ معاشی بوجھ ڈال رہا ہے جو وہ خوشی سے نہیں اٹھائے گا۔ بھارت کو اپنے ہمسائے چین کی اہمیت کا احساس ہے۔ وہ چین سے اپنے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتا جبکہ امریکہ کی بڑی خواہش یہی ہے وہ چین کے مقابل اس خطے میں بھارت کی سرپرستی کرتا رہا ہے لیکن تمام تر مدد کے باوجود بھارت میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ کسی بھی میدان میں چین کا مقابلہ کرنا تو بہت دور کی بات ہے اس کے سامنے کھڑا بھی نہیں ہو سکتا۔ بھارت نے چین کا ہّوا کھڑا کر کے امریکہ کو خوب لوٹا ہے۔ امریکہ میں مقیم غیرقانونی بھارتیوں کے تحفظ میں ان کے وزیراعظم ایک لفظ نہ بول سکے۔ امریکہ انہیں فوجی جہازوں یا چارٹر فلائٹس کے ذریعے بھارت بھجوا رہا ہے ،اس کا خرچ بھارت سے وصول کرے گا۔

امریکی ویب سائٹ آئی سی ای کے مطابق چوبیس ہزار غیرقانونی بھارتیوں کو چارج کیا گیا ہے جبکہ سوا سات لاکھ بھارتیوں کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہیں ہیں۔ امریکی حکام نے ان بھارتیوں کو امریکہ بدر کرتے ہوئے ہتھکڑیوں اور بیڑیوں میں ان کی ویڈیوز بنائیں اور جاری کر دیں۔ انہیں جہاز میں سوار کرانے کے بعد بھی یہ زنجیریں نہ کھولی گئیں۔ یہ لوگ بھارتی ائیرپورٹ پر اترے تو بھارتی شہری اور میڈیا یہ سب کچھ دیکھ کر حیران رہ گیا۔ بھارتی شہری عرصہ دراز سے امریکہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھنے لگے تھے اور دھڑا دھڑ امریکہ پہنچ رہے تھے۔ مودی کے دوسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد ریکارڈ تعداد میں بھارتی امریکہ پہنچے۔ بھارتی ماہرین کی امریکہ آنے والی ٹیم کے بہت چرچے تھے لیکن سب یوں ناک آئوٹ ہوئے جیسے اپنے وقت کا عظیم ہیوی ویٹ باکسر سونی لیسٹن، محمد علی کے مقابلے میں آیا تو پہلے ہی منٹ میں ایک زبردست پنچ کھانے کے بعد ایسا زمین پر گرا کہ پھر دوبارہ نہ اٹھ سکا پھر یہاں سے باکسنگ کی ایک نئی تاریخ شروع ہوئی۔ مودی اپنے دورہ امریکہ میں جدید امریکی طیاروں کے سوا کچھ حاصل نہیں کر سکے جو بہت مہنگا ہے چند روز قبل ہی طیارہ ایک فضائی حادثے میں پھٹ گیا جس نے کئی سوالوں کو جنم دیا ہے۔ اس حادثے کو دبانے کیلئے امریکہ میں اعلیٰ سطح پر بہت کوششیں کی گئیں تاکہ اس کا مارکیٹ پر برا اثر نہ پڑے۔
ٹرمپ نے روائتی امریکی مکاری سے کام لیتے ہوئے پاکستان کو زچ کرنے کی کوششیں کی ہیں اور ایک پاکستانی نژاد کینیڈین تنویر رانا کو ممبئی حملوں کا سہولت کار قرار دیتے ہوئے اسے بھارت کے حوالے کیا ہے۔ مودی اب اس مسئلے کو لے کر ایک مرتبہ پھر گھر گھر جائے گا اور اپنی تمام ناکامیوں کو اس کے پیچھے چھپانے کی کوششیں کرے گا۔ مودی سے ایک کرپٹ ترین بھارتی شخص ایڈانی کے بارے میں سوال کیا گیا تو اس سے کوئی جواب نہ بن پڑا۔ ناکام دورے کے بعد مودی حکومت الٹ سکتی ہے کیونکہ یہ دورہ شرمناک بھی تھا، اس پر شدید ردعمل آنا شروع ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، ٹرمپ انتظامیہ سے ملکر کام کرنے کا اعادہ
  • ٹرمپ مودی پر دباؤ ڈال کر مہنگے ایف-35 لڑاکا طیارے بیچنا چاہتا ہے، بھارتی دفاعی ماہرین
  • سعودی ولی عہد کا پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سے متعلق بڑا فیصلہ
  • دہشتگردی کا خاتمہ اولین مشن،ملکی ترقی اس کے ساتھ جڑی ہے، وزیراعظم
  • ورلڈ بینک کے وفد نے معاشی ترقی کے حوالے سے اشاریوں کی تعریف کی، وزیراعظم شہباز شریف
  • مودی کا شائننگ انڈیا اور ٹرمپ کا ریگ مال
  • بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب آرمی چیف نے خود دیدیا : احسن اقبال
  • مودی حکومت الٹ سکتی ہے
  • ڈی جی آئی اے ای اے کے دورہ پاکستان سے متعلق دفترخارجہ کااہم بیان جاری
  • مودی کے دورے کے بعد ٹرمپ نے امریکا سے مزید 116 بھارتی شہریوں کو نکال دیا