2025-04-15@07:14:35 GMT
تلاش کی گنتی: 39

«کھیلے گئے»:

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ نے نیپئر میں کھیلے گئے پہلے میچ میں 73 رنز جبکہ ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 84 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔ پاکستان ٹیم محمد رضوان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں بابر اعظم، نسیم شاہ، امام الحق، سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق اور حارث رؤف شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کو مائیکل بریسویل لیڈ کریں گے اور انہیں ڈیرل مچل، جیکب ڈفی، ول ینگ، ول اوروک جیسے تجربہ کار...
    آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز 5 اپریل اور 7 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ وارم اپ میچز قذافی اسٹیڈیم، ایل سی سی اے گراؤنڈ اور ایچیسن کالج میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ٹیم 5 اپریل کو تھائی لینڈ، 7 اپریل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر کا آغاز 9 اپریل سے ہو گا، ایونٹ میں پاکستان سمیت 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ Post Views: 1
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے، ہمارا فاسٹ بولنگ یونٹ کام نہیں کررہا۔ اظہر محمود نے کہا کہ کہ جب تک تینوں فاسٹ بولرز مل کر کارکردگی نہیں دکھائیں گے جیت حاصل نہیں ہوسکے گی۔ واضح رہے کہ 5 میچز کی سیریز میزبان ٹیم 3-1 سے اپنے نام کر چکی ہے۔ Post Views: 1
    نیوزی لینڈ کے شہر میں آک لینڈ میں پاکستان نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے  میچ  کے دوران روزہ افطار کرنے کا باقاعدہ وقفہ کیا گیا۔ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں  نے میدان میں روزہ افطار کیا۔ کھلاڑیوں کو میچ کے 5 اوورز مکمل ہونے کے بعد افطار کے لیے وقفہ دیا گیا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیڈیم میں مسلمان شائقین بھی اپنے گھروں سے لائی ہوئی کھانے پینے کی اشیا سے روزہ افطار کر رہے ہیں۔ pic.twitter.com/EVj4fLAyck — urooj Jawed ???? (@cricketfan95989) March 21, 2025 واضح رہے کہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں  نیوزی لینڈ نے...
      حسن نواز اور عبدالصمد ڈومیسٹک کرکٹ میں متاثر کن کارکردگی کے سبب سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا چھ بجے شروع ہوگا،باقی چار میچز18 ،21، 23 اور 26مارچ کو کھیلے جائیں گے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل (آج)اتوار کو ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا،یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا چھ بجے شروع ہوگا۔سیریز کے بقیہ چار میچز18 مارچ ڈنیڈن،21 مارچ آکلینڈ،23مارچ ماؤنٹ مانگونوئی اور 26 مارچ ویلنگٹن میں کھیلے جائیں گے ۔ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کررہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں قیادت کی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا بھی 14 مارچ سے شروع ہونیوالے نیشنل ٹی20 کپ سے دستبردار ہونے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان محمد رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم کے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بھی ایونٹ میں شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ قبل ازیں اسکواڈز کے اعلان میں فاسٹ بولر کا نام بھی شامل تھا تاہم انہوں نے اچانک ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بابراعظم اور نسیم شاہ دونوں ہی نیوزی لیںڈ کیخلاف اعلان کردہ ٹی20 اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں تاہم دونوں کرکٹر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حصہ لیں گے۔ بابر نے گزشتہ سال ٹی20 میں پاکستان...
    چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت لیا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے اور نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔آج کے میچ کی فاتح ٹیم 9 مارچ کو دبئی میں بھارت سے فائنل میچ کھیلے گی۔رواں ایونٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہی جب کہ نیوزی لینڈ نے ایک میچ بھارت سے ہارا ہے۔باہمی میچوں میں دونوں ٹیموں کا تقابل کریں تو جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔ اب تک کھیلے گئے 73 میچوں میں 42...
    کراچی: وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سنبھالنے والے سلمان علی آغا نے نئے طرز پر کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں امریکا جیسی نوآموز ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور خراب نتائج کے بعد تبدیلیاں کی گئی ہیں، سینیئرز کو باہر کرکے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ سلمان علی آغا جنوری 2024 کے بعد پاکستان کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی کپتان بنے ہیں، انہوں نے محمد رضوان کی جگہ کپتانی سنبھالی، جبکہ اس سے پہلے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی قیادت سنبھال چکے ہیں۔ مزید پڑھیں؛ دورہ...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان ہوگیا، جس کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ 6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے، جس میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل شامل ہیں جبکہ...
    پی ایس ایل 10 کا آغاز کب اور میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ تاریخ اور وینیو سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان ہوگیا، جس کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ 6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) جیت اور ہار سے بے نیاز شاہینوں کا آج نیا امتحان، پاکستانی ٹیم آج بنگلا دیش کیخلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیمیں دن دو بجے راولپنڈی سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی، میچ میں بارش کا بھی رنگ میں بھنگ ڈالنے کا امکان ہے، راولپنڈی میں بارش کے باعث دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ اور بھارت سے اپنے میچز ہارنے کے بعد میگا ایونٹ میں آگے جگہ نہ بنا سکی اور گروپ مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ زرعی ٹیوب ویل سمیت بجلی صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں سنچریوں کی نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے۔ بدھ کے روز، انگلش بیٹر جو روٹ نے افغانستان کے خلاف 98 گیندوں پر سنچری اسکور کی، جو اس ٹورنامنٹ کی 11ویں سنچری تھی۔ یہ کسی بھی چیمپئنز ٹرافی ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل، 2002 اور 2017 کے ایڈیشنز میں 10 سنچریاں بنی تھیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by ESPNcricinfo (@espncricinfo) اب تک ٹورنامنٹ میں 8 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں ول ینگ، ٹام لیتھم، توحید ہردوئی، شبمن گل، رائن ریکلٹن، بین ڈکٹ، جوش انگلس، ویرات...
    چیمپئنز ٹرافی: قومی ٹیم میں کون کون کھیلے گا؟ ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز دبئی :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج بڑا مقابلہ ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔وہیں پاکستان کے اسکواڈ کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے لیے ٹیم مینجمنٹ کی بیٹھک ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ٹیم 3 فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ بابر اعظم بھارت کے خلاف اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ امام الحق کو بھی پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا...
    چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کے 11 کھلاڑیوں سے متعلق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے مشورہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج بھارت کے خلاف میچ میں بابر اعظم اننگ کا آغاز کریں گے جبکہ امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم 3 فاسٹ بولرز اور 1 اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ ٹیم مینجمنٹ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ 11 رکنی ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہوں...
     پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کو تینوں شعبوں میں پرفارمنس دکھانی ہوگی۔  شاہد آفریدی نے کہا کہ ساری ٹیمیں تیاری سے آئی ہیں پاکستان کو سخت محنت کرنا ہوگی،دعا ہے کہ پاکستان ہر میچ جیت کر فائنل کھیلے،بھارت کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے تھا، بھارت دبئی میں میچز کھیلے گا پاکستان کو چاہیے بھارت سے جیتے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ان فٹ صائم ایوب کی کمی محسوس ہو گی،اب صائم ایوب کو بھلا کر ساری ٹیم کو سپورٹ کریں،صائم ایوب کی کمی کا اب تذکرہ نہیں کرناچاہیے،جو سکواڈ میں کھلاڑی شامل ہیں ان کی بات کرنی چاہیے،چمپئینز ٹرافی کے سکواڈ میں ایک دو کھلاڑیوں کی شمولیت پر اعتراض ہے لیکن...
    انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کپتان جاس بٹلر کی قیادت میں لاہور پہنچی ہے، انگلش ٹیم کا کھلاڑیوں اور اسٹاف سمیت 31 رکنی دستہ براستہ دبئی لاہور آیا ہے۔ ہیڈ کوچ برینڈن میکولم سمیت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مینجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کی بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے گروپ میچ لاہور اور کراچی میں کھیلے گی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا افتتاحی میچ 22 فروری کو روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔ انگلش ٹیم کا دوسرا میچ افغانستان کے خلاف 26 فروری کو لاہور میں ہی شیڈول ہے۔ انگلینڈ اپنا تیسرا...
    ایسے وقت میں جب بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے، بھارتی ہاکی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے آمادہ نظر آتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:انڈین ٹیم کا اپنی جرسیوں پر ’پاکستان‘ لکھنے سے انکار، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ہاکی ٹیم پاکستان آنے پر رضا مند ہے، تاہم اس بیچ دونوں حکومتوں کی اجازت درکار ہے۔ صدر ہاکی فیڈریشن کے مطابق جرمنی کی جونئیر ہاکی ٹیم 2 مارچ کو پاکستان پہنچے گی، جرمن ٹیم اسلام آباد میں 10 مارچ کو میچ کھیلے گی جبکہ 3 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ آپ اور...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل بھارتی ٹیم وارم اَپ میچز میں حصہ نہیں لے گی۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف وائٹ بال سیریز کی میزبانی کرنیوالے انڈین کرکٹ ٹیم 15 فروری کو چیمپئینز ٹرافی کیلئے دبئی کا رخ کرے گی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف حال ہی میں ون ڈے اور ٹی20 سیریز کھیلنے والی بھارتی ٹیم چیمپئینز ٹرافی سے قبل وارم اَپ میچز میں حصہ نہیں لے گی۔ مزید پڑھیں: "شاہین، نسیم کو ٹیم سے باہر کرو" سابق کرکٹر کا مطالبہ دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو اپنا میچ بھارت کیخلاف دبئی میں کھیلنا ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ بنگال ٹائیگرز کی ٹیم...
    انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ہماری ٹیم افغانستان کیخلاف میچ میں شرکٹ کرے گی۔ ای سی بی بورڈ اجلاس کے بعد چیئرمین رچرڈ تھامسن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جوز بٹلر کی قیادت میں چیمپئینز ٹرافی ایونٹ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم افغانستان کیخلاف میچ میں حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کرکٹ سمیت حقوق نہ ملنے پر حکومت، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور مینز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ رابطے میں ہیں اور سب کی آراء کو سنا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ انگلینڈ، افغانستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرے، مگر کیوں؟ قبل ازیں رواں سال کے آغاز پر ملک...
    لاہور: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کھلاڑی فتح کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے
      برمنگھم :  تاریخی ڈیبیو کے بعد ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) ٹی 20 لیگ کے دوسرے سیزن میں اس سے بھی بڑے اور زیادہ دلچسپ سیزن کی توقع کی جارہی ہے ۔ چار مشہور شہروں میں اپنے قدم جمانے والی یہ لیگ شائقین کو زیادہ سے زیادہ تفریح مہیا کرنے کا وعدہ کرتی ہے جس سے کرکٹ لیجنڈز اپنے حامیوں کے قریب آجاتے ہیں۔ برمنگھم میں ایجبسٹن اور نارتھمپٹن میں نارتھمپٹن شائر کے علاوہ اب لیسٹر کے گریس روڈ اور لیڈز کے ہیڈنگلے میں میچز کھیلے گی جو شائقین کو 18 جولائی سے 2 اگست 2025 تک 16 دن تک سنسنی خیز مقابلے پیش کرے گی۔ لیسٹر اور لیڈز میں توسیع کا فیصلہ ڈبلیو سی ایل...
    ریاض: سعودی پرو لیگ میں ڈامیک کلب اور الاتحاد کے درمیان کھیلے گئے فٹبال میچ کا ایک منظر
    ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان میں کھیلے جانے والے پاک ویسٹ انڈیزدوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 154پر ڈھیرہوگئی۔ پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان میں ایک دن میں سب سے زیادہ وکٹیں گرنے کا ریکارڈبن گیا، دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز20وکٹیں گرگئیں۔ کامران16، شان15، ہریرہ 9 اوربابر ایک رنز پر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے49 اورسعود نے 32رنز بنائے۔ پاکستان کی نویں وکٹ 149کےاسکورپرگری جبکہ ساتویں وکٹ130، چھٹی وکٹ 130کےاسکوراورپانچویں وکٹ 119کے اسکورپرگری۔ ویسٹ انڈیزکی ٹیم پہلی اننگزمیں 163پرآؤٹ ہوئی، ویسٹ انڈیزکو پہلی اننگز پر9رنزکی برتری ملی۔ واریکن نے 4 اورموٹی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مزیدپڑھیں:حماس نے صہیونی فوج کی 4 خواتین اہلکاروں کو رہا کردیا، اسرائیل آج 200 فلسطینی...
    لندن(اسپورٹس ڈیسک)انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میںآجمزید 6میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ بورن مائوتھ اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی اسٹیڈیم، بورن ماتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا ، دوسرا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس اسٹیڈیم ،فالمرکے مقام پر کھیلا جائے گا۔
    بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنیوالے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کرنے کی تیاری کرلی گئی۔ نوجوان آل راؤنڈر کیرئیر کی شاندار فارم میں دیکھائی دے رہے ہیں انہوں نے بنگلادیش پریمئیر لیگ کے 8 میچز میں 197.12 کے اسٹرائیک ریٹ کیساتھ 91.33 کی اوسط سے 274 رنز بنائے ہیں اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں 7ویں نمبر پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم کیلئے اپنے مختصر کیرئیر میں خوشدل شاہ نے 10 ون ڈے میچز کھیلے اور 33.16 کی اوسط سے محض 199 رنز بنائے جبکہ 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کون کھیلے گا، کس...
    حیدرآباد: لطیف آباد کوہسار گرائونڈ میں ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت ٹرائل کھیلے جا رہے ہیں
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ ماہ فروری میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے قومی اسکواڈ فائنل کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کے اعلان سے قبل جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز میں شرکت کرے گی، جس کے بعد ناموں کی فائنل فہرست منظوری کیلئے بورڈ سربراہ محسن نقوی کے حوالے کردی جائے گی۔ قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کی انجری کے باعث ان کی جگہ متبادل نام بھی فائنل ہوگیا ہے۔آؤٹ آف فارم اوپنر عبداللہ شفیق اور مڈل آرڈر بیٹر عثمان خان کی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے البتہ جارح مزاج اوپنر فخر زمان کا پلئینگ الیون میں کھیلنے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ ماہ ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کے اعلان سے قبل جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز میں شرکت کرے گی، جس کے بعد ناموں کی حتمی لسٹ منظوری کیلئے بورڈ سربراہ محسن نقوی کے حوالے کردی جائے گی۔ اوپنر صائم ایوب کی انجری کے باعث انکی عدم دستیابی کی صورت میں مبینہ طور پر متبادل کا نام بھی فائنل ہوگیا ہے۔ مزید پڑھیں: صائم کا مستقبل کیا! ڈاکٹرز نے سرجری سے انکار کردیا، مگر کیوں؟ آؤٹ آف فارم اوپنر عبداللہ شفیق اور مڈل آرڈر بیٹر عثمان خان کی چیمپئینز ٹرافی...
    سب سے زیادہ گرینڈسلم خطاب جیتنے والے سربیا کے نواک جوکووچ گرینڈ سلم میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارد اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ میلبورن میں جاری آسڑیلین اوپن کے دوسرے رائونڈ میں انہوں نے پرتگال کے جیمی فاریا کو 6-1،6-7 (4-7)، 6-3 اور6-2 سے شکست دیکر گرینڈ سلم میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ بنایا۔ یہ انکا گرینڈ سلم میں430 واں میچ تھا۔ انہوں نے گرینڈ سلم میں ابھی تک جو430 میچ کھیلے ہیں ان میں سے379 میچوں میں انہوں نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ51 میچوں میں شکست ہوئی ہے۔نواک جوکووچ نے گرینڈ سلم میں اپنا پہلا میچ2005 میں آسڑیلیں اوپن میں کھیلا تھا جس میں انہیں روس کے ماریٹ سافن نے 0-6,...
    کوالالمپور : آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آج آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ ہوگا۔ یہ میچ سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔   پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کل جوہور روانہ ہوگی اور ان کا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف ہوگا۔ پاکستان نے پہلے وارم اپ میچ میں نائجیریا کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 جنوری سے ملائشیا میں شروع ہو رہا ہے۔
    لندن(اسپورٹس ڈیسک)انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں8 دن آرام کے بعد آج مزید 4 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ برینٹ فورڈ اور دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان جی ٹیک کمیونٹی اسٹیڈیم، برینٹ فورڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا، دوسرا میں چیلسی اوربورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان اسٹامفورڈ برج، لندن کے مقام پر کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور فلہم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ لندن اسٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا۔آج کا چوتھا اور آخری میچ ناٹنگھم فارسٹ اورلیورپول کی ٹیموں کے درمیان...
    کوالالمپور (نیوز ڈیسک) پاکستانی ویمنزٹیم نے وارم اپ میچ میں نائیجریا کو11رنز سے شکست دے دی۔انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان انڈر19ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 105رنز بنائے، پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے فاطمہ خان 28اور راویل فرخان 23رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ہدف کے تعاقب میں نائیجریا کی ٹیم 94رنزبنا سکی، پاکستان کی جانب سے قرۃالعین نے 2 وکٹیں حاصل کیں، پاکستان ویمنز ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا گروپ میچ 18 جنوری کو امریکا کے خلاف کھیلے گی۔ چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟
     آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کوالالمپور میں موجود پاکستانی ویمنز انڈر 19 کی کھلاڑیوں نے 4 گھنٹے تک بھر پور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا کھلاڑیوں نے سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں ہیڈ کوچ محسن کمال کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی عملی مشقیں کیں، اسسٹنٹ کوچ حنیف ملک، فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان، آور سٹرنتھنگ و کنڈیشننگ کوچ اسفند یار نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں۔خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم کل پیر کے روز پہلا پریکٹس میچ نائیجیریا کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کا دوسرا پریکٹس میچ 15 جنوری کو آسٹریلیا کے ساتھ ہو گا۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا، پاکستانی...
    حیدری اسپورٹس گرائونڈ میں کھیلے گئے گل زمین فٹبال کپ کے میچ کے دوران کھلاڑی ایکشن میں نظرآرہے ہیں
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان میں شیڈول چمپئنز ٹرافی کیلیے غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد فروری کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلیے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچیں گی، دونوں ٹیمیں میزبان ملک کیساتھ کراچی اور لاہور میں مقابلہ کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کے پریکٹس میچز 12 سے 18 فروری تک کھیلے جائیں گے، بعدازاں ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔تمام پریکٹس میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔اسی طرح دیگر ممالک میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 10فروری کے بعد لاہور پڑھا ڈالیں گی۔
    مسلم لیگ یوتھ لیگ اورپیغام پاکستان کے تحت 15روزہ گل زمین فٹبال کپ میں کھیلے گئے میچ کی تصویری جھلکی کراچی (اسپورٹس ڈیسک) مسلم یوتھ لیگ اور پیغام پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ میں 3 روز کے دوران 3 مختلف گرائونڈز میں کھیلے گئے 24 میچز کے دوران 80 گول کیے گئے،آل برادرز نے ہیٹ ٹرک کرکے اب تک کے میچز میں نمایاں رہی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم یوتھ لیگ اور پیغام پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کا آغاز ہوگیا، جس میں بلوچ کمیونٹی کی 96 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جس میںایک ہزار سے زائد فٹبالر کھیل...
۱