پاکستانی ٹیم آج بنگلا دیش کیخلاف آخری گروپ میچ کھیلے گی،بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) جیت اور ہار سے بے نیاز شاہینوں کا آج نیا امتحان، پاکستانی ٹیم آج بنگلا دیش کیخلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیمیں دن دو بجے راولپنڈی سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی، میچ میں بارش کا بھی رنگ میں بھنگ ڈالنے کا امکان ہے، راولپنڈی میں بارش کے باعث دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ اور بھارت سے اپنے میچز ہارنے کے بعد میگا ایونٹ میں آگے جگہ نہ بنا سکی اور گروپ مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔
زرعی ٹیوب ویل سمیت بجلی صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
امریکہ گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام مکمل کریگا، پاکستانی طلبہ بھی شامل
امریکا نے اپنے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی، کہا کہ اِس پروگرام کے تحت امریکا میں موجود 54 پاکستانی طلبہ اپنے پروگرام مکمل کریں گے اور طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان واپس آئیں گے، اُنہیں طے شدہ الاؤنس اور مراعات بدستور ملتی رہیں گی۔ مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے فنڈ کردہ کئی دیگر تبادلہ پروگرام پاکستانی طلبہ کے لیے اب بھی دستیاب ہیں، بشمول فلبرائٹ پروگرام، جس کے شرکاء اپنے وظیفے اور الاؤنس بدستور وصول کر رہے ہیں۔ فلبرائٹ پروگرام کی بندش یا طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہونے کی اطلاعات غلط قرار دی گئی ہیں۔ یہ وضاحت پاکستان کے لیے گلوبل یوگراڈ پروگرام بند ہونے کی خبروں پر عوامی تشویش کے بعد سامنے آئی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ اس وقت دنیا بھر میں اپنے تبادلہ پروگراموں کا اسٹریٹجک جائزہ لے رہا ہے تاکہ ان پروگراموں کو موجودہ انتظامیہ کی ترجیحات سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔