انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم کی 4 گھنٹے بھرپور پریکٹس
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کوالالمپور میں موجود پاکستانی ویمنز انڈر 19 کی کھلاڑیوں نے 4 گھنٹے تک بھر پور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا کھلاڑیوں نے سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں ہیڈ کوچ محسن کمال کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی عملی مشقیں کیں، اسسٹنٹ کوچ حنیف ملک، فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان، آور سٹرنتھنگ و کنڈیشننگ کوچ اسفند یار نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں۔خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم کل پیر کے روز پہلا پریکٹس میچ نائیجیریا کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کا دوسرا پریکٹس میچ 15 جنوری کو آسٹریلیا کے ساتھ ہو گا۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم گروپ بی کا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکاکے خلاف کھیلے گی، پاکستانی ٹیم دوسرے میچ میں 20 جنوری کو انگلینڈ اور تیسرے میچ میں 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ٹنڈوجام: بجلی کا بڑا بریک ڈائون، 10 گھنٹے بند رکھی گئی
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) بجلی کا بڑا بریک ڈائون، ایک ٹرانسفارمر صحیح کرنے کے لیے 10 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند رکھی گئی، عوام پریشان، بلوں کو دیکھ عوام مزید پریشان ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق صبح 4 گھنٹے سے زائد بجلی بند رہنے کے بعد جب آئی تو کچھ دیر کے بعد پھر چلی گئی، معلوم ہوا کہ کمہار پاڑے کے ٹرانسفار مر کے بش خراب ہو گئے ہیں، انہیں تبدیل کرنا ہے، بش تبدیل کرنے میں 10گھنٹے لگ گئے اور پورے شہرکی بجلی بش تبدیل کرنے کی وجہ سے بند رکھی گئی اور پھر کچھ دیر کے لیے بجلی دے کر پھر لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق بجلی بند کر دی گئی۔ حیسکو کے ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد سے جب عوام بلوں کو دیکھے گی تو پریشان ہو گی اور اس لوڈشیڈنگ کو نعمت سمجھے گی، کیونکہ جتنی بجلی کم ہو گی تو بجلی کا بل کم آئے گا۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے چوری میں بھی اضافہ ہوا ہے اور گرمیوں میں مزید صورتحال خراب ہو گی، جس کے مطابق ایک گھر تقریباً 200 یونٹ استعمال کر لیتا ہے اور اس کا بل 10 ہزار سے 12 ہزار نئے ٹیرف کے مطابق آسکتا ہے اور جب عوام بجلی کا بل ادا نہیں کرتی تو واجبات وصول کرنے میں حیسکو کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے لوڈشیڈنگ کے ذریعے اس مسئلے کو کچھ نہ کچھ کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔