2025-04-15@07:36:48 GMT
تلاش کی گنتی: 2725

«کشتی کے»:

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیئرمین شپ کے بعد کرکٹ کمیٹی پر بھی بھارتی قبضہ برقرار ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہ سابق بھارتی بورڈ سیکریٹری جے شاہ ہیں، کونسل کی اہم ذمہ داریوں پر بھارتی آفیشلز ہی فائز ہیں، ان میں آئی سی سی کرکٹ کمیٹی بھی شامل ہے، جس کی طویل عرصے سے سربراہی سابق بھارتی کرکٹرز کے ہی پاس ہے۔ سابق کرکٹر انیل کمبلے نے بطور کرکٹ کمیٹی چیئرمین 3، 3 برس کی 3 ٹرمز مکمل کرنے کے بعد 2021 میں کمیٹی کو چھوڑا جس کے بعد ساروگنگولی کو چیئرمین مقرر کردیا گیا تھا، ان کی پہلی 3 برس کی مدت مکمل ہوئی تو دوبارہ اگلی مدت...
    عدالت انتظار کرتی رہ گئی، جیل حکام نے حکم کے باوجود عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔ جیل حکام نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو ویڈیو لنک کے زریعے پیش نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ آج بانی پی...
    لاہور میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور اقبال ٹاون کی رہائشی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی اور بتایا کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر اعتماد حاصل کیا اور تنہائی میں ملنے کیلئے بلایا،  ملزم نے مقامی ہوٹل میں بلا کر نشہ آور چیز دی اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا، پولیس نے خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،خاتون کے مطابق ملزم دبئی میں مقیم تھا اور عارضی طور پر پاکستان آیا ہوا تھا۔ ترجمان...
    نریندر مودی کے دورے سے قبل علاقے میں بھارتی فوجیوں کی نفری بڑھا دی گئی ہے اور کشمیریوں کی جبری گرفتاریوں کی اطلاعات بھی ہیں۔ نگرانی اور گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے 19 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے سے قبل پورے مقبوضہ علاقے میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے کشمیر کے دورے کے موقع پر قابض حکام نے پورے مقبوضہ علاقے میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں جس سے مقامی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔کئی اضلاع بالخصوص جموں خطے میں عوامی نقل و حرکت پر سخت پابندی عائد ہے۔ نریندر مودی کے دورے سے قبل علاقے میں...
    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پربلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکا موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت قومی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانی اس میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانی کنونشن میں بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 77 سالہ تاریخ میں اس سال سب سے زیادہ زرِمبادلہ بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی ون ونڈو آپریشن ہے، سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور آرمی چیف معیشت کے مزید استحکام کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ...
    بنوں کے علاقے میرا خیل کے مکان پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں 2 مویشی ہلاک اور ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر پختون یار خان کے پرائیویٹ سیکریٹری کے مکان پر دستی بم پھینکا گیا تھا۔ بعد ازاں پولیس کی نفری نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ Post Views: 3
    بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج مطلع صاف، موسم خشک اور متعدل ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم وخشک رہنےکا امکان ہے۔ بلوچستان میں دن میں درجۂ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ Post Views: 3
    ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے جو غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ بھی ہیں، ایک بیان میں فسطائی مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی مہم کو تیز کرنے پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کرنے اور بھارت میں مسلمانوں کی شناخت مٹانے کے لئے وقف قانون کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے جو غیر قانونی طور پر نظربند حریت...
    اسلام آباد+ لاہور (نمائندہ نوائے وقت + خبر نگار) انسداد دہشتگردی عدالت نے26  نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں گرفتار میں 86 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کیلئے دائر درخواستیں مسترد کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ کیس میں 6 کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی۔ وکیل نے کہاکہ ملزمان میں سے کوئی بھی نامزد نہیں تھا، شناخت پریڈ کے بعد نامزد کیا گیا،5 مہینے بعد شناخت پریڈ ہوئی کے معاملے پر پہلے بھی آگاہ کیا گیا تھا، شناخت پریڈ کا پروسیجر سارا انگلش میں ہوا ہے، کیا پولیس آفیشل انگلش بول سکتا تھا؟ کیا ملزم انگلش کو سمجھ سکتے ہیں؟، ملزمان سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہوئی، راولپنڈی سے 5،6 ماہ بعد لوگ رہا ہوتے ہیں تو...
    کراچی: لانڈھی مرتضٰی چورنگی کے قریب فاروقی قبرستان کے پاس واقع برف کے کارخانے میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کارخانے کی چھت گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے 2 افراد جناح اسپتال منتقل کرتے ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر چار شدید زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تاحال تمام متاثرین کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم تمام افراد کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا...
    ہندوتوا کے غنڈوں کی دھمکیوں کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستانی اداکار فواد خان کی بھارتی فلم عبیر گلال میں وانی کپور کے ساتھ فلمایا گیا پہلا نغمہ ’خُدایا عشق‘ یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا۔ فواد خان کی جس فلم کا ان کے بھارتی اور پاکستانی مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے اس کا پہلا نغمہ یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا۔ فلم عبیر گلال کے گانے ’’خُدایا عشق‘‘ کو ارجیت سنگھ اور شلپا راؤ نے گایا ہے جب کہ اس کی مدھر موسیقی امیت ترویدی نے ترتیب دی ہے۔ گانے کے دل کو چھولینے والے الفاظ معروف نغمہ نگار کمار نے لکھے ہیں جب کہ اس کی عکس بندی برطانیہ میں ہوئی ہے۔ گانے میں فواد خان اور وانی کپور کے درمیان رومانوی کیمسٹری...
    ٹانک میں ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث کام کر نے والے 7افراد زخمی ہوئے ہیں۔جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے اور اگر رابطہ بحال ہو اور ایک دن بھی مذاکرات ہوں تو معاملات حل ہو سکتے ہیں۔  سماء ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈنا ضروری ہے اور پارٹی نے مذاکرات کے لیے ہمیشہ کوششیں کیں لیکن کوئی خاطرخواہ پیش رفت نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کئی بار بردباری کا مظاہرہ کیا، نشان چھینے جانے اور مینڈیٹ چوری ہونے کے باوجود پارلیمنٹ میں بیٹھ کر اپنا کردار ادا کیا، بانی پی ٹی آئی نے...
    پاکستان ویمن کرکٹ ٹٰم نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہراکر اپنا تیسرا مسلسل میچ جیت لیا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیموں کی شاہی قلعے میں مہمان نوازی لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستانی بولز کی نپی تلی بولنگ کے سبب مہمان ٹیم 40ویں اوور میں ہی محض 126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹر عالیہ ایلین سب سے زیادہ 22 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے 16 رنز کے عوض 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ رامین شمیم اور نشرا سندھو نے 2،2...
    اسلام آباد: تیسری اقوامِ متحدہ اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں کل سے ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تیسری اقوامِ متحدہ اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی، کانفرنس پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری میں 15 سے 16اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ اسٹیبلیٹی میں منعقد ہوگی، دوروزہ کانفرنس میں پاکستان کے اعلیٰ حکومتی  اور عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کے سینیئر حکام شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے...
    پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے اور اگر رابطہ بحال ہو اور ایک دن بھی مذاکرات ہوں تو معاملات حل ہو سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈنا ضروری ہے اور پارٹی نے مذاکرات کے لیے ہمیشہ کوششیں کیں لیکن کوئی خاطرخواہ پیش رفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کئی بار بردباری کا مظاہرہ کیا، نشان چھینے جانے اور مینڈیٹ چوری ہونے کے باوجود پارلیمنٹ میں بیٹھ کر اپنا کردار ادا کیا، بانی پی ٹی آئی نے بارہا مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا لیکن کوئی...
    سٹی 42 : ٹانک میں ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔   پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث کام کر نے والے 7افراد زخمی ہوئے ہیں, جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔  ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ 
    آسٹریلوی بلے باز سیم کونسٹاس کے بعد دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے بھارتی بلے باز کرن نائر بھارت کے ٹاپ کلاس فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے۔ ارون جیٹلے اسٹیڈیم دہلی میں ممبئی انڈینز کے خلاف 206 رنز کے تعاقب میں دہلی کی جانب سے امپیکٹ متبادل کے طور پر آنے والے کرن نائر نے جسپریت بمراہ کا مار مار کر بھرکس نکال دیا۔ 22 گیندوں پر نصف سینچری اسکور کرنے والے کرن نائر نے پاور پلے کے آخری اوور میں دو چھکے، ایک چوکا اور ایک ڈبل کے ساتھ جسپریت بمراہ پر 18 رنز اسکور کیے۔ کرن نے 40 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو جتوانے میں کامیاب...
    لاہور (طیبہ بخاری سے )اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کیلیے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی۔  تفصیلات کے مطابق کانفرنس پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری میں15 سے16اپریل کواسلام آبادمیں ہو گی۔ کانفرنس نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈاسٹیبلیٹی میں ہوگی ۔  2روزہ کانفرنس پاکستان کے اعلیٰ حکومتی  اور عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کےسینیئر حکام شرکت کریں گے،کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے آپریشنل سپورٹ بھی شرکت کریں گے ۔ جعفر ایکسپریس حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا، امریکی اخبار نے تصدیق کردی سفارتی ذرائع کے مطابق کانفرنس امن کیلئے ٹیکنالوجی کے...
    ” شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی اقوال ” چین- ویتنام سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر لانچ بیجنگ : سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ کے ویتنام کے سرکاری دورے کے موقع پر ،14 اپریل کو ویتنام میں “شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی اقوال ” (ویتنامی ورژن) کا آغاز کیا گیا۔ اسی دن ، چین اور ویتنام کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے چائنا میڈیا گروپ اور ویتنام ٹیلی ویژن کے مابین تعاون کی تقریب ہنوئی میں منعقد ہوئی۔ دونوں فریق معمول کے تعاون کے میکانزم کو مزید مستحکم کریں گے ، میڈیا میٹریل کے تبادلے ، مشترکہ پروڈکشن...
    ” شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی اقوال ” چین- ویتنام سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر لانچ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ کے ویتنام کے سرکاری دورے کے موقع پر ،14 اپریل کو ویتنام میں “شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی اقوال ” (ویتنامی ورژن) کا آغاز کیا گیا۔ اسی دن ، چین اور ویتنام کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے چائنا میڈیا گروپ اور ویتنام ٹیلی ویژن کے مابین تعاون کی تقریب ہنوئی میں منعقد ہوئی۔ دونوں فریق معمول کے تعاون کے میکانزم کو مزید مستحکم کریں گے...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل 2025ء ) مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، گورنر اسٹیٹ بینک کا گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھنے کا انکشاف، آئندہ ماہ سے مہنگائی مزید بڑھنے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مارچ 2025 میں ہم نے 0.7 فیصد کی کم ترین سطح پر افراطِ زر دیکھی تاہم آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہوگا۔ زرعی نمو کم رہنے کی وجہ سے معاشی ترقی کی شرح نمو 3 فیصد رہے گی، زرعی شعبہ کی نمو...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی و دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی کانگریس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت معزز جیک برگمین کر رہے تھے، جن کے ہمراہ معزز تھامس سوزی اور معزز جوناتھن جیکسن بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.جس میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر خصوصی توجہ مرکوز رہی۔ دونوں فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت نے گزشتہ برس 26 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی ہیں۔ دارالحکومت کی انسداد دہشتگردی عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے آج محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت کی جانب سے عدالت نے ناجائز اسلحہ کیس میں 6 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 26 نومبر کو اسلام آباد میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرے میں شریک پی ٹی آئی کے کارکنوں پر...
    پولیس کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو ایمبولینسز میں مردان روانہ کر دیا گیا، جن میں تین مرد، تین خواتین اور بچہ شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مردان کی تحصیل رستم میں زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو ایمبولینسز میں مردان روانہ کر دیا گیا، جن میں تین مرد، تین خواتین اور بچہ شامل ہے، گندم کی زہریلی گولی آٹے میں شامل ہونے سے ناشتے کے دوران واقعہ پیش آیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں تین کی حالت غیر بتائی جا رہی ہے، متاثرہ افراد میں عبدالشاہد، عبدالقدیر، قیصر علی، ثمرین، زینب،...
    مظفر گڑھ، ماموں اور کزن کی جنسی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 17سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز ملتان (سب نیوز)پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں مبینہ طور پر ماموں اور کزن کی جانب سے جنسی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 17 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی۔رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا کہ 17 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر زیادتی اور حاملہ ہونے پر خودکشی کی۔12اپریل کو درج کرائی جانے والی ایف آئی آر کے مطابق لڑکی نے اپنے والد اور بڑی بہن کو بتایا تھا کہ اس کے ماموں اور کزن نے 2 ماہ قبل اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی جس کے نتیجے میں وہ حاملہ...
    نادرا نے پوسٹ آفس کے ذریعے شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے کراچی سمیت ملک بھر میں پاکستان پوسٹ کے منتخب دفاتر کے ذریعے فراہم کی جانے والی شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ سروس کے کم استعمال اور عوامی آگاہی نہ ہونے کے باعث کیا گیا ہے، نادرا نے 3 سال قبل عوام تک کلیدی خدمات کی رسائی آسان بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا تھا۔اس اقدام میں پوسٹ آفس پر جاکر شہریوں کو قومی شناختی کارڈ کی تجدید، ایڈریس تبدیل کرانے اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کروانے سمیت دیگر سہولتیں...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک)خبردار ہو جائیں،نادرا نے برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹس اور نکاح نامے کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کردی۔ نادراکے مطابق پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کا اندراج صوبائی قوانین کے تحت متعلقہ یونین کونسل میں ہوتا ہے، جس کی بنیاد پر وفاقی قانون کے تحت نادرا شناختی دستاویزات جاری کرتا ہے،سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو پر نادرا کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ ویڈیو میں جو شخص نادرا آفس میں خود کو فوت شدہ ظاہر کرنے پر تعجب کا اظہار کر رہے ہیں، ان کی وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں ان کے قریبی رشتہ دار نے کروا رکھا تھا۔ نادرا کے مطابق پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت...
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ کے کئی دیہی اضلاع شدید گرمی اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جاری ہیٹ ویو کے باعث پیر کے روز بھی شہریوں کو انتہائی گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی بدھ تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران شہر...
    سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے اپنی سال 2024 کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق سال 2024 میں 7ہزار 608 بچوں پر تشدد و جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ ملک بھر میں یومیہ 21 بچے تشدد کا نشانہ بنے۔ سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن  (ایس ایس ڈی او) کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں پاکستان بھر میں بچوں پر جنسی زیادتی و تشدد کے 7608 واقعات رپورٹ ہوئے جو یومیہ اوسطاً 21 مقدمات بنتے ہیں، رپورٹ کے مطابق تشدد کے واقعات کے باوجود زیادہ تر کیٹیگریز میں سزا کی شرح 1 فیصد سے بھی کم رہی۔  رپورٹ میں سال 2024 میں پاکستان میں بچوں پر جنسی زیادتی و تشدد کے واقعات کا تجزیاتی مطالعہ کیا گیا ہے۔...
    نادرا نے جی پی اوز میں تعینات تمام عملے کو سامان اور جمع شدہ سروس فیس کی رقوم واپس جمع کرانے کی ہدایت کر دی، اس فیصلے سے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں تقریباً 83 کاؤنٹرز متاثر ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی سمیت ملک بھر میں پاکستان پوسٹ کے منتخب دفاتر کے ذریعے فراہم کی جانے والی شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ مطابق یہ فیصلہ سروس کے کم استعمال اور عوامی آگاہی نہ ہونے کے باعث کیا گیا ہے، نادرا نے 3 سال قبل عوام تک کلیدی خدمات کی رسائی آسان بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا تھا۔ اس اقدام میں پوسٹ آفس پر جا کر شہریوں...
    مردان: تحصیل رستم میں زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو ایمبولینسز میں مردان روانہ کر دیا گیا، جن میں تین مرد، تین خواتین اور بچہ شامل ہے۔ گندم کی زہریلی گولی آٹے میں شامل ہونے سے ناشتے کے دوران واقعہ پیش آیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں تین کی حالت غیر بتائی جا رہی ہے۔ متاثرہ افراد میں عبدالشاہد، عبدالقدیر، قیصر علی، ثمرین، زینب، صداقت اور رنڑا شامل ہیں۔
    غلام محمد صفی نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد کشمیر کاز کے ایک سچے حامی تھے۔ انہوں نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں و کشمیر شاخ نے جماعت اسلامی کے ممتاز رہنما پروفیسر خورشید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے جماعت اسلامی پاکستان کے ممتاز رہنما، نامور مفکر اور مدبر پروفیسر خورشید احمد کے انتقال کو امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد ایک نہایت ہی...
    اقوام متحدہ امن دستوں کے کام کیسے محفوظ بنایا جائے، سفارشات کی تیاری کے لیے کانفرنس جمہوریہ کوریا کی شراکت داری میں 15 سے 16 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق تیسری اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی تیاری کانفرنس کا انعقاد نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ اسٹیبلیٹی میں کیا جائے گا۔ کانفرنس ‘مزید محفوظ اور مؤثر امن مشن کی جانب: ٹیکنالوجی کے استعمال اور مربوط حکمتِ عملی’ کے عنوان سے منعقد کی جائے گی، جو عالمی شراکت داروں کو ایک جگہ جمع کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین کا بیان یکطرفہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ترجمان...
    پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں مبینہ طور پر ماموں اور کزن کی جانب سے جنسی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 17 سالہ لڑکی نے  خودکشی کر لی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا کہ 17 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر زیادتی اور حاملہ ہونے پر خودکشی کی۔ 12اپریل کو درج کرائی جانے والی ایف آئی آر کے مطابق لڑکی نے اپنے والد اور بڑی بہن کو بتایا تھا کہ اس کے ماموں اور کزن نے 2 ماہ قبل اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی  جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہو گئی۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے ایف آئی آر میں بتایا کہ لڑکی کی لاش شام 4 بجے کے قریب ملی۔ شکایت کنندہ نے پولیس کو بیٹی...
    افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں ایک مسجد کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔ افغان اخبار ”اطلاعات روز“ نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ پہلے سے نصب شدہ بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکہ نماز کے وقت مسجد کے باہر ہوا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاحال افغانستان کی حکمران طالبان حکومت نے اس واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ اخبار کے مطابق اس مسجد کو 2022 میں بھی ایک خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں درجنوں افراد جاں بحق و...
    ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پنجاب اسمبلی میں ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق 8 پاکستانیوں کے ایران میں قتل کے خلاف مذمتی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانیوں کو بیدردی سے قتل کیا گیا۔ یہ ایوان 8 پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔ متن کے مطابق دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے 8 مزدوروں کا تعلق پنجاب سے تھا۔ دہشتگرد عناصر پاک ایران تعلقات کو سبوتاژ...
    آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور مشہور اداکار پون کلیان کی اہلیہ، انا لیزنیوا نے تروملا تروپتی مندر میں اپنے بیٹے کی معجزانہ طور پر جان بچنے کے بعد شکرانے کے طور پر اپنے بال نذر کیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انا لیزنیوا، جو روسی نژاد اور آرتھوڈوکس عیسائی ہیں، نے اپنے بیٹے مارک شنکر کے سنگاپور میں واقع اسکول میں پیش آنے والے آتشزدگی کے حادثے میں محفوظ رہنے کے بعد یہ قدم اٹھایا۔ حادثے کے دوران مارک کے ہاتھ اور پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا، اور وہ مقامی اسپتال میں زیر علاج رہا۔ خوش قسمتی سے وہ جان لیوا حادثے سے محفوظ رہا، حالانکہ اس سانحے میں ایک بچے کی جان چلی گئی۔ اتوار کے روز انا...
    کراچی: کراچی سمیت سندھ کے کئی دیہی اضلاع شدید گرمی اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جاری ہیٹ ویو کے باعث آج بھی شہریوں کو انتہائی گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی بدھ تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
    احمر خان بابر:ملتان میں  تیز رفتار ہائی ایس ویگن خشک نہر میں گر گئی,  آٹھ سے 10 افراد سوار تھے،  کنٹرول روم کو پل امبالہ مظفرگڑھ روڈ سے روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی کی کال موصول ہوئی۔ ریسکیو  نے بتایا کہ کالر کے مطابق تیز رفتار ہائی ایس ویگن خشک نہر میں گری جس میں آٹھ سے دس لوگ سوار ہیں، قریبی اسٹیشن سے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر بھجوا دی گئیں ۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ موقع پر موجود لوگوں کے مطابق تیز رفتار ہائی ایس ویگن بے قابو ہو کر خشک نہر میں گری،ویگن پر برات جو کہ بستی سلطان پور ہمڑ سے واپس القریش فیض ون جا رہی تھی خشک نہر میں گری...
     جس قلم میں سچ کی سیاہی ہو اس کے لفظ ماند پڑنا تو دُور کی بات بلکہ اس کی تحریریں ہر دور میں نئے نئے معنی کے ساتھ روشنی بکھیرتی ہوئی اندھیروں میں راستوں کا پتا دیتی ہیں ۔ ادب کی دنیا کے دوستوں کے لیے آج ہم ایک ایسے استاد لکھاری کی داستان حیات لے کر آئے ہیں جن کے بھاری بھر کم جسے کو زمین کا معدہ پانی کی طرح پی گیا اور ہم دیکھتے کے دیکھتے رہ گئے جن کی کتابوں میں سانس لیتے منظر پڑھنے والوں کے اندر نئی روح پھونک دیتے ہیں ۔ معاشرے کی تلخ برائیوں کو اصلاحی قلم سے اُجاگر کرنے والے ادب کی دنیا کے لافانی لکھاری ممتاز حسین مفتی 11ستمبر 1905...
    ادب کسی بھی زبان کا ہو، اس کے تخلیق کرنے والے اہل قلم کی انفرادی واجتماعی نفسیات ہر فن پارے سے عیاں ہوتی ہے۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی شاعر یا ادیب کوئی ایسا اختراعی کام کرجائے جس کا اُس کی جڑ (یعنی اپنی اصل) سے کوئی تعلق نہ ہو۔ یہ حقیقت پیش نظر رہے تو بہت سی باتوں کی تفہیم آسان ہوجاتی ہے۔ جوشؔ ملیح آبادی کا شمار ہمارے ادب کی انتہائی متنازعہ فیہ شخصیات میں ہوتا ہے۔ (یہ ترکیب فقط مُتنازع یا متنازعہ نہیں!)۔ اُن کے کلام (نظم و نثر) میں اُن کی نجی زندگی کے تقریباً تمام پہلو اس قدر نمایاں ہیں کہ اُن کی زندگی اور شخصیت دونوں ہی کھُلی کتاب کے مانند نظر آتی...
    غاصب صیہونی رژیم کی جغرافیائی گہرائی میں واقع حساس صیہونی اہداف پر یمن کے مزاحمتی میزائل حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی فورس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام؛ غیور یمنی قوم کی مسجد الاقصی کیساتھ وفاداری اور غزہ کی حمایت میں انکے دلیرانہ موقف کو کبھی نہ بھولیں گے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں، مقبوضہ فلسطینی اراضیوں میں واقع غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے حساس مراکز کے خلاف یمن کے مزاحمتی میزائل حملوں کو سراہا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں ابو عبیدہ نے تاکید کی کہ یمن میں ہمارے...
    پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ قمبرانی روڈ میں کیچی بیگ تھانے کے دروازے پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دھماکے سے ایک راہگیز زخمی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع پولیس تھانے کے قریب دستی بم دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں ایک شہری زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ قمبرانی روڈ میں کیچی بیگ پولیس اسٹیشن کے دروازے کے قریب ہوا ہے۔ نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے دستی بم پھینکا اور فرار ہو گئے۔ خوش قسمتی سے دستی بم تھانے کے اندر داخل نہ ہو سکا اور مرکزی دروازے کے قریب ہی پھٹ گیا۔ ایک راہگیر بھی دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہو...
    محکمہ صحت سندھ کے مطابق یکم جنوری سے 11 اپریل تک سندھ میں ملیریا کے 16 ہزار 733 کیس رپورٹ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق یکم جنوری سے 11 اپریل تک سندھ میں ملیریا کے 16 ہزار 733 کیس رپورٹ ہوئے۔ جنوری سے 11 اپریل تک کراچی سے ملیریا کے 186 کیس رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ 72 کیسز ضلع جنوبی سے سامنے آئے۔ ضلع ملیر سے 62، ضلع غربی سے 29، ضلع کورنگی سے 16، ضلع شرقی سے 5 اور ضلع وسطی سے 2 کیس سامنے آئے۔ ترجمان کے مطابق جنوری سے اپریل تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، جبکہ حیدرآباد...
    کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اپریل 2025ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے دھرنے کے مقام پر کثیر الجماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر پیر کو کوئٹہ میں کثیر الجماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ کانفرنس دھرنے کے مقام پر منعقد کی جائے گی، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔ سردار اختر مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں بلوچ لانگ مارچ کرنے والوں کے مطالبات اور بلوچستان کو درپیش سنگین مسائل پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے میچوں میں شائقین کرکٹ کی اسٹیڈیمز میں تعداد بڑھانے کے لیے قیمتی انعامات اعلان کردیا۔ پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے ہر میچ میں ایک موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔ اعلان کے مطابق ہر میچ میں ایک خوش قسمت ٹکٹ ہولڈر کو موٹر سائیکل انعام میں دی جائےگی۔ قرعہ اندازی میں گولوٹ لو کی ایپ جو موبائل فون پر پلے اسٹور اور ایپل اسٹور کے ذریعے ڈاؤن لوڈ ہوسکتی ہے، کے ذریعے آن لائن شرکت کی جا سکے گی۔ شائقین کرکٹ کو میچ ٹکٹ کا کیوآرکوڈ گولوٹ لو کی ایپ پر اسکین کرنا ہوگا، اور وہ قرعہ...
    ڈاکٹر میڈس گلبرٹ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اب غزہ میں رہنے کے بجائے جہنم میں رہنا پسند کروں گا، کیوں کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک بہت منظم نسل کشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں طویل عرصے تک کام کرنے والے ایمرجنسی میڈیسن کے ڈاکٹر میڈس گلبرٹ کا کہنا ہے کہ الاہلی اسپتال پر حملہ شمالی غزہ میں کسی بھی ایسے شخص کے لیے سزائے موت ہے جسے شدید چوٹ یا صدمہ پہنچا ہو یا سرجری کی ضرورت ہو۔ الجزیرہ کے مطابق ناروے کے شہر ٹرمسو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر میڈس گلبرٹ نے کہا کہ وہ اس ہسپتال کو اچھی طرح جانتے ہیں اور انہوں نے اسے شمالی غزہ میں ایک بہت...
    ایک تاریخی اقدام میں، وفاقی محتسب (ایف ٹی او) پاکستان نے اسلام آباد میں ایف ٹی او سیکرٹریٹ میں پہلی بار "سفارتی شکایات کے ازالے کا سیل” قائم کیا ہے۔ یہ تاریخی قدم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے سیل (او پی جی آر سی) کی کامیاب تشکیل کے بعد اٹھایا گیا ہے اور اس کا مقصد سفارت کاروں کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اہلکاروں کی جانب سے ٹیکس کی بدانتظامی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ایک وقف پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔سفارتی شکایات کے ازالے کے سیل کا باضابطہ افتتاح 11 اپریل 2025 کو ایف ٹی او سیکرٹریٹ میں ہوا۔ اس تقریب کی میزبانی جناب الماس علی جووندہ، سربراہ...
    بھارت میں کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ایک پادری کو گرفتارکرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے کوئمباٹور میں واقع ایک چرچ کے پادری کو 2 نابالغ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، کنگز جنریشن چرچ کے پادری جان جیبراج کو کل شام گرفتار کیا گیا، اسے آج عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ 37 سالہ جبراج جن کے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں فالوروز ہیں، وہ مہینوں سے گرفتاری سے بچ رہے تھے، کوئمباٹور کے سینٹرل آل ویمن پولیس اسٹیشن نے اسے  تلاش کیا اور  اپنی تحویل میں لے لیا، قبل ازیں کوئمباٹور سٹی پولیس نے ملزم کو تلاش کرنے کے...
    امریکہ کی جانب سے ممکنہ اضافی ٹیرف کے اعلان کے بعد عالمی تجارتی ماحول میں پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال پر پاکستان نے محتاط مؤقف اپنایا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ان اقدامات کے جواب میں کسی قسم کا تجارتی ردعمل دینے کا ارادہ نہیں رکھتا۔  محمد اورنگزیب نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں سے ضرور پریشانی ہے کیونکہ صورتحال غیریقینی ہے، اس لئے اس وقت پاکستان کا مؤقف جارحانہ نہیں بلکہ تدبر اور حکمت عملی پر مبنی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت اس بات پر غور کرنے کا ہے کہ ہم اس نیو ورلڈ آرڈر کے ساتھ...
    پاکستانی ڈرامے نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی بے حد مقبول ہیں اور سوشل میڈیا کی موجودگی نے ان کی شہرت میں مزید اضافہ کر دیا ہے یوٹیوب پر روزانہ لاکھوں صارفین پاکستانی ڈرامے دیکھتے ہیں اور کئی ڈرامے تو اربوں ویوز حاصل کر چکے ہیں ان سب میں سب سے نمایاں نام اداکار دانش تیمور کا ہے جن کے صرف دو ڈراموں کو یوٹیوب پر آٹھ ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے یہ اعزاز تاحال کسی اور پاکستانی اداکار کو حاصل نہیں ہو سکا دانش تیمور کے سپر ہٹ ڈراموں میں شامل جان نثار نے تقریباً تین ارب جبکہ کیسی تیری خود غرضی نے پانچ ارب ویوز حاصل کیے ہیں یہ دونوں ڈرامے نہ صرف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اپریل 2025ء) صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نئے محصولات لگائے اور ان کو درست ثابت کرنے کے لیے جھوٹے دعوے کیے۔ ڈی ڈبلیو نے وائرل ہونے والے دو دعوؤں کی جانچ کی ہے۔ دو اپریل کو وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر محصولات کے ایک نئے دور کا اعلان کیا۔ محصولات کے حساب کتاب، اس کے جواز اور اثرات سے متعلق ان کے بیانات جھوٹے دعووں سے بھرپور تھے اور انہوں نے بہت سی معیشتوں پر ایک ہی وقت میں ضرب لگانے کا اعلان کا۔ ان اعلانات کے خلاف کچھ ممالک پہلے ہی جوابی اقدامات کا اعلان کر چکے ہیں۔ ٹیرف...
    واشنگٹن: امریکہ کی جنوبی اور وسطی ریاستوں میں مسلسل بارشوں اور طوفانی موسم کے بعد خطرناک سیلاب نے تباہی مچادی ہے، جہاں اب تک کم از کم 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کئی علاقوں میں دریاؤں کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے اور سیکڑوں مکانات پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ کینٹکی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں بڑے پیمانے پر انخلاء، پانی کی قلت، اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ فرانکفرٹ، کینٹکی کے مقامی ریسٹورنٹ کی جنرل مینیجر وینڈی کوائیر نے کہا، "یہ میری زندگی کا بدترین سیلاب ہے۔" نیشنل ویدر سروس کے مطابق، 21 مقامات پر دریاؤں کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، اور یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ میمفس، ٹینیسی...
    مقبوضہ سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب بھارتی فوج اور کشمیری مجاہدین کے درمیان جھڑپوں میں 3 کشمیری نوجوان شہید جبکہ ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔ بھارتی فوج کے مطابق جھڑپ بدھ کے روز کشتواڑ کے ایک دور دراز جنگل میں شروع ہوئی تھی، جو ہفتے تک جاری رہی۔ فوج کے وائٹ نائٹ کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر دعویٰ کیا کہ جھڑپ کے مقام سے اسلحہ اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا ہے۔ ایک اور واقعے میں کنٹرول لائن کے قریب سندربنی سیکٹر میں جمعہ کی رات ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔ یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت پر ہو رہی ہیں جب مقبوضہ کشمیر...
    پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں صائم ایوب نے محمد عامر کیساتھ ہوئی جھڑپ کا خلاصہ کردیا۔ بھارتی میڈیا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کے تلخ جملوں کا تبادلے کی جھوٹی خبریں پھیلانے لگا۔ کئی بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹس نے جھوٹی خبریں پھیلائیں کہ محمد عامر نے نوجوان اوپنر صائم کیساتھ میچ کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ کیا ہے تاہم پشاور زلمی کے کرکٹر نے باتوں کو جھوٹ قرار دیا۔ مزید پڑھیں: بابراعظم، نسیم، صائم اور اعظم؛ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران عامر بھائی اچھی گیندیں کروارہے تھے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی کور اور سیاسی کمیٹیوں میں تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے، اور اعلیٰ پارٹی قیادت کے درمیان ان باڈیوں سے شہباز گل جیسے متنازعہ شخصیات کو نکالنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، مجوزہ تبدیلیوں پر پارٹی کے قید میں موجود بانی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کی جائے گی، جن کی منظوری کسی بھی بڑی تنظیمی تبدیلی کے لیے ناگزیر ہے۔ایک متعلقہ پیش رفت میں، پی ٹی آئی نے حال ہی میں اپنی خارجہ امور اور بین الاقوامی تعلقات کی کمیٹی کو باقاعدہ طور پر تحلیل کر دیا ہے۔ یہ کمیٹی رواں سال 28 جنوری کو قائم کی گئی تھی، جس میں نمایاں شخصیات...
    سپریم کورٹ میں چیئرمین سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی تصدیق کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 14 اپریل کو کیس سماعت کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ انتخاب 2021 میں صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کو شکست دی تھی، یوسف رضا گیلانی نے 7ووٹ مسترد کیے جانے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست خارج ہونے پر سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی تھی۔ دہشتگردی میں ریاستی مشینری کے استعمال کا کیس علاوہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں دہشتگردی میں ریاستی مشینری کے استعمال...
    ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت محمد رفیع شیخ کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع ڈوڈہ میں وادی چناب کے علاقے پھگسو کا رہائشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع ڈوڈہ میں ایک نوجوان کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت محمد رفیع شیخ کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع ڈوڈہ میں وادی چناب کے علاقے پھگسو کا رہائشی ہے۔ اسے ڈسٹرکٹ جیل ادھم پور منتقل کر دیا گیا ہے۔ قابض حکام نے کہا ہے کہ رفیع بھارت مخالف اور آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس کی گرفتاری ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے...
    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر متھلیش ٹھاکر نے کہا کہ مسلمانوں کو وقف املاک پر آئینی حقوق حاصل ہیں۔ اس بل کے ذریعے حکومت آئین کے اصولوں کو تباہ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت کی طرف سے منظور کئے گئے وقف ترمیمی بل کے خلاف آج ریاست جھارکھنڈ میں اقلیتی حقوق فورم کی قیادت میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ضلع گھڑوا میں مسلم کمیونٹی کے ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور پرامن جلوس نکال کر بھارتی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ اس دوران سابق وزیر متھلیش ٹھاکر بھی مظاہرین کے ساتھ موجود تھے۔مظاہرین نے ماجھیاں موڑ سے ٹائون ہال گرانڈ تک مارچ کیا جہاں...
    لاہور (کامرس رپورٹر + آئی این پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں وزیراعظم کی جانب سے مزید خوشخبریاں سنائی جائیں گی۔ اگلے کچھ ماہ میں مزید ریلیف کا اعلان کریں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے بزنس کمیونٹی کو رشوت ستانی سے بچانے کے لئے ایف بی آر کو ایک ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپلینٹ سیل ٹیکنالوجی بیسڈ ہو گا، سٹاک مارکیٹ اوپر نیچے ہوتی رہے گی۔ ایمنسٹی سکیم کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، میں خود اس کے خلاف ہوں، ماضی میں بھی یہ سکیمیں آئیں اور ان کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ پی آئی اے کے یورپی روٹ کھل...
    معروف بھارتی فلمساز رام گوپال ورما کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش میں فلمساز رام گوپال ورما کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر اور ہندو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں پولیس شکایت درج کی گئی ہے۔ یہ شکایت راشٹریہ پراجا کانگریس کے صدر اور ہائی کورٹ کے وکیل میدھا سرینیواس نے تھری ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں جمع کرائی، جس کے ساتھ فیس بک اور یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی ویڈیوز اور دیگر سوشل میڈیا پوسٹس بھی بطور ثبوت پیش کی گئیں ہیں۔ A post common by Filmymantra Media (@filmymantramedia) میدھا سرینیواس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رام گوپال...
    پی ڈی پی کی سربراہ نے خطوط میں لکھا ہے کہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ہندوستان کو ایک بڑھتی ہوئی اکثریتی لہر کا سامنا ہے جس سے اسکی تکثیریت اور تنوع کی بنیادی اقدار کو خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وقف ترمیمی قانون کے خلاف مغربی بنگال، تمل ناڈو اور کرناٹک کے وزرائے اعلیٰ کے "جرات مندانہ اور اصولی موقف" کے لئے شکریہ ادا کیا۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی، تمل ناڈو کے ایم کے اسٹالن اور کرناٹک کے سدارامیا کو خطوط لکھ کر اظہارِ تشکر کیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس...
    پاکستانی ڈراموں کی دھوم تو پڑوسی ملک تک بھی ہے اور سوشل میڈیا کے جدید دور میں ان کی شہرت کو چار چاند لگ گئے۔ پاکستانی ڈراموں کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس ڈیجیٹل دور میں کئی ڈرامے اربوں ویوز حاصل کر چکے ہیں۔ مگر ان سب میں ایک اداکار کا نام سب سے نمایاں ہے جن کے صرف دو ڈراموں کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد 8 ارب سے زیادہ ہوگئی۔ یہ اداکار دانش تیمور ہیں جن کے ڈراموں نے اتنی بڑی تعداد میں صارفین نے دیکھا۔  یہ کارنامہ تاحال کسی اور پاکستانی اداکار کے حصے میں نہیں آیا۔ دانش تیمور کے ریکارڈ توڑنے والے ڈراموں میں ’’جان...
    بالی ووڈ اداکارہ شانتی پریا نے حال ہی میں اپنے سر کے بال منڈوا کر سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے یہ قدم خود کو روایتی خوبصورتی کے معیار سے آزاد کرنے کے لیے اٹھایا۔ شانتی پریا نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے آنجہانی شوہر کا کوٹ پہنے نظر آئیں۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے حال ہی میں سر منڈوایا اور میرا تجربہ کافی اچھا رہا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ خواتین ہونے کے ناطے ہم اکثر زندگی میں حدود طے کرتے ہیں اور قوانین کے مطابق چلتے ہیں اور یہاں تک کہ خود کو پنجرے میں بند رکھتے ہیں۔         View this post on Instagram      ...
    دہشت گردی میں ریاستی مشینری کے استعمال کا کیس سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔ آئینی بنچ کے سربراہ کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ 14 اپریل کو سماعت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی میں ریاستی مشینری کے استعمال کا کیس سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ 14 اپریل کو سماعت کرے گا، شہری نے سپریم کورٹ میں 2022ء میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں دہشت گردی میں ریاستی مشینری کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
    فائل فوٹو کمالیہ کے علاقے جھلا رسگلہ میں ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مدعی مقدمہ شوہر نے بتایا کہ گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے اہلیہ اور اہلیہ کی بہن سے زیادتی کی ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق 4 ڈاکو گھر سے 4 لاکھ روپے کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
    دہلی(نیوز ڈیسک)دہلی میں زلزلے سے بھی خطرناک ریت کے طوفان نے ہر طرف تباہی مچا دی جس سے شہری خوفزدہ ہوگئے۔ تیز ہواؤں اور تیز بارش کے ساتھ ایک طاقتور مٹی کے طوفان نے جمعہ کے روز دہلی کے کئی حصوں کو نشانہ بنایا، جس سے کئی علاقوں میں ٹریفک روانی متاثر ہوئی جبکہ درجنوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ رپورٹ کے مطابق رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر طوفان کی جوق در جوق ڈرامائی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں کیونکہ ان کے گھروں کے آس پاس کے علاقوں میں ہر طرف دھول چھائی ہوئی تھی۔ ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ یہ طوفان زلزلے کی طرح محسوس ہوا، جس سے اس کے گھر میں لائٹس اور پنکھے جھول رہے تھے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کشتواڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے جس سے گزشتہ روز سے شہید ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چترو جنگل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔گزشتہ روز اسی علاقے میں ایک نوجوان کوشہید کیا گیا تھا۔آخری اطلاعات تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ ضلع راجوری کے رہائشی ایک اور لاپتہ نوجوان مختار احمد کی لاش کوگام ضلع کے وشو نالے سے برآمد ہوئی ہے۔یہ نوجوان اپنے دوساتھیوں ریاض...
    انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے شام کے صدر احمد الشراع کو یقین دلایا ہے کہ ترکیہ شام پرعائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔(جاری ہے) العربیہ اردو کے مطابق ترک صدر کے دفتر سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے دوران ہوئی ہے۔صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ کی کوششیں جاری رہیں گی۔ نیز ترکیہ شام کے لیے اپنا معاشی و تجارتی تعاون بھی جاری رکھے گا۔
    حریت رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھارت، کشمیری مسلمانوں کی اکثریتی شناخت کو ختم کرنے کے لیے ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی، غیر ریاستی باشندوں کی آبادکاری اور زمینوں پر قبضے جیسے اقدامات کر رہا ہے، جو ایک منظم سازش کا حصہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر و پاکستان شاخ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو کشمیری عوام کے زخموں پر نمک پاشی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز، سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ، سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی، وزیر حکومت آزاد جموں و...
    —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ بانیٔ پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر 14 اپریل کو سماعت کرے گا۔ بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر دلائل مکمل کر چکے ہیں، اب سرکاری وکلا دلائل دیں گے۔ 9 مئی کے 8 مقدمات: بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوعبانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ بانیٔ پی ٹی آئی نے...
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل 2025کو تحریک انصاف کے مختلف دھڑوں نے متنازعہ بنا رکھا ہے۔ مجوزہ قانون کی کئی شقیں کو صوبائی خودمختاری، شفافیت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے حوالے سے متنازعہ قراردیا جارہا ہےجبکہ صوبائی حکومت بل کو صوبے کے وسیع تر مفاد میں قراردے رہی ہے ۔ اسٹریٹجک معدنیات کا تعین صرف صوبائی حکومت کرے گی، اور وفاقی منرل وِنگ کا کردار صرف مشاورتی ہوگا صوبائی خودمختاری کے خلا ف اورحقوق ومعدنی وسائل وفاق کو منتقل کرنے کی کوئی شق موجود نہیں سیاسی کمیٹی کا اعلامیہ بل کے مختلف نکات پر اعتراضات اورحکومتی جوابات کا جائزہ لیا گیا جس کی تفصیل کچھ یوں ہے ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں زیر...
    لندن ، اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں میں کبھی اضافہ تو کبھی کمی ، نشیب وفراز کا سلسلہ جاری ہے تاہم عالمی نرخوں میں کمی کی وجہ سے 30 اپریل کو ختم ہونے والے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ یہ ریلیف ٹیکس کی شرحوں میں تبدیلی سے مشروط ہے، ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ دینے پر بھی غور کیا گیا، جس سے طلب میں اضافہ ہوسکتا ہے، دریں اثنا، ریفائنریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی عائد کرے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے اپنے حالیہ دورے کے بعد پاکستان کے ہنرمند نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی) کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ بیلاروس نے ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اسے بیلاروس کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ایک تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف بیلاروس کوی معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ باہنر پاکستانی نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: نوازشریف اور بیلاروس کے صدر کے مابین پرتپاک ملاقات، اپنے بھائی سے ملاقات پر خوش ہوں، لوکا شینکو بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ہمراہ پریس کانفرنس...
    حال ہی میں امریکا نے عوامی جمہوریہ چین پر مزید محصولات بڑھا کر عالمی تجارتی جنگ کی لَو کو مزید تیزکردیا ہے، ادھر چین نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ اس تجارتی جنگ کو لڑے گا۔ امریکا نے دیگر بہت سے ملکوں پر ٹیرف میں اضافہ کر کے عالمی باہمی تجارت کو سست روی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔ امریکی اقدامات سے بین الاقوامی تجارت کساد بازاری کا شکار ہو کر امریکی معیشت کو مہنگائی کے نرغے میں جھونک دے گا۔ امریکی صدر کے ٹیرف والی تجارتی جنگ نے عالمی معاشی صورت حال میں مخدوش حالات کو جنم دینا شروع کردیا ہے۔ تیل کی عالمی قیمت کم ہو رہی ہے، ڈالرکی عالمی قدر میں کمی ہو رہی ہے۔...
    بھارت میں ایک نالے سے ایک لاش ملی تھی جسے چادر میں لپیٹ کر پتھر اور سیمنٹ کے تھیلے سے باندھ کر پھینکا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے ایک ماہ سے جاری مسلسل تفتیش کے بعد نہ صرف لاش کی شناخت کرلی بلکہ قاتل کا بھی پتا چلا لیا۔ نالے سے ملنے والی لاش کی شناخت نہیں ہوپا رہی تھی۔ پولیس نے لاش کی ناک سے لونگ نکال کر پتا کرایا کہ کس جیولر کی ہے۔ جیولر کی مدد سے پولیس کو پتا چلا کہ یہ لونگ انیل کمار نامی بزنس مین نے خریدی تھی جو گڑگاؤں کے ایک فارم ہاؤس میں رہتے ہیں۔ پولیس نے بزنس مین شوہر سے پوچھ گچھ کی تو اُس نے بہانہ بنایا...
    اسٹیج اداکارہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اسٹیج اداکارہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور متاثرہ خاتون کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور علاج جاری ہے۔ واقعہ صادق آباد میں پیش آیا جہاں اسٹیج اداکارہ سے 3 افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کی ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزمان پارٹی کیلئے ڈیرے پر لے کر گئے اور نشہ آور جوس پلاکر زیادتی کی۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اسٹیج اداکارہ کو پارٹی کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور حالت خراب ہونے پر ریسکیو ٹیم نے خاتون اسپتال منتقل کیا ہے۔ اسپتال میں خاتون کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے اور ڈاکٹرز نے معائنے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) لاہور کی عدالت نے 13سالہ بچی سے زیادتی کے 2مجرموں کو سزا سنا دی۔سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسر عرفات نے 13سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری محمد صالم کو عمر قید اور 12لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم عرفان کو 15سال قید اور 10لاکھ 20ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔(جاری ہے) عدالت نے تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزمان کو سزا کا حکم سنایا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ یکی گیٹ میں2023ء میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے 13سالہ بچی سے زیادتی کی تھی۔ ملزمان کے خلاف شواہد موجود تھے۔ میڈیکل...
    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تھیٹر کی آڑ میں صوبہ بھر میں فحاشی و عریانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جو تھیٹر فحاشی کو فروغ دے گا، تین وارننگز کے بعد ایسی سرگرمیوں پر تاحیات پابندی عائد کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت الحمرا آرٹ کونسل لاہور میں کلچر رپورٹرز کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد ہوا، جس میں ڈی جی پکار تنویر ماجد، ای ڈی الحمرا توقیر کاظمی اورڈائریکٹر جنرل  ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا کہ تھیٹرز سے متعلق نیا قانون آئندہ ہفتے متعارف کروایا جا رہا ہے،...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی”اپیل“کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی ٹیرف عائدکرنے سے پہلے15لاکھ آئی فون ڈیوائسزبھارت سے امریکا منتقل کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کمپنی نے بھارت میں تیار ہونے والے ایپل سمارٹ فون امریکا منتقل کرنے کے لیے خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا اور600 ٹن وزنی تقریبا15لاکھ سمارٹ فون ڈیوائسزکو ٹیرف کے نفاذسے پہلے امریکا منتقل کیا گیا.(جاری ہے) تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں آئی فون کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے کیوں کہ کمپنی اپنے فونز کے لیے چین میں تیار کردہ پرزوں پر انحصار کرتی ہے ایپل کا مرکزی مینوفیکچرنگ مرکز...
    —’جیو نیوز‘ گریب پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ بیلاروس کے مالی تعاون کے فنڈ برائے کاروبار اور سمیڈا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔بیلاروس کی داخلی امور کی وزارت اور وزارتِ داخلہ پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ کیا گیا۔پاکستان اور بیلاروس کی وزارتِ دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا۔دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون 2025ء سے 2027ء کا روڈ میپ بھی پیش کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے دو روزہ دورے پر منسک پہنچ گئے وزیر اعظم شہباز شریف بیلاروس کے 2 روزہ دورے پر... روڈ میپ بیلاروس کی فوجی صنعت کی اسٹیٹ اتھارٹی اور وزارتِ دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان طے پا گیا۔ پاکستان اور...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )نیویارک میں ایک سیاحتی ہیلی کاپٹردریائے ہڈسن میں گرنے سے پائلٹ اور تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں نیو یارک کے میئر ایرک ولیمز نے صحافیوں کو بتایا کہ پانچ افراد پرمشتمل خاندان سیاحت کے لیے سپین سے آیا تھا . حادثے کا شکار ہونے والا خاندان نے فضا سے نیویارک شہر کو دیکھنے کے لیے ہیلی کاپٹرکرائے پر حاصل کیا تھا نیو یارک پولیس کمشنر جسیکا ٹش نے کہا کہ خاندان کو مطلع کیے جانے کے بعد ہی حادثے میں شکار افراد کی شناخت ظاہر کی جائے گی حادثے کی وجہ پر تحقیقات جاری ہیں.(جاری ہے) امریکی ذرائع ابلاغ پر جاری کی جانے والی حادثے...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اس کے ساتھ مثبت بات چیت ہوگی۔ نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعمیری مذاکرات کرنے جا رہا ہے، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے ریلیف کی تفصیلات ابھی میڈیا کو نہیں بتا سکتے، یہ تفصیلات آئی ایم ایف کے پاس لے کر جائیں گے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ کاروباری طبقے کی سہولت کے لیے فیصلے کررہے ہیں۔ ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے...
    پاکستان نے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فنڈز کی پہلی قسط کے حصول کیلئے گرین بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت رواں ماہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تین ارب روپے مالیت کے گرین بانڈز جاری کرے گی ان بانڈز کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے والے منصوبوں کی تکمیل کیلئے فنڈنگ حاصل کرنا ہے یہ اقدام پہلی بار آئی ایم ایف کی مشاورت سے کیا جا رہا ہے اور ان بانڈز کی میچورٹی مدت تقریباً تین سال رکھی گئی ہے بانڈز کے اجرا سے قبل وفاقی کابینہ کی منظوری درکار ہوگی آئی ایم ایف نے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فنڈز پروگرام کے تحت پاکستان پر یہ شرط عائد کی ہے کہ ملک کو مقامی...