2025-04-15@07:00:38 GMT
تلاش کی گنتی: 23
«ڈیجیٹل تخلیق کار»:
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ نے 30ہزار طلبا کیلئے گوگل سکالرشپ کا اعلان کردیا،مراد علی شاہ نے 30ہزارگوگل کیریئر سرٹیفکیٹ سکالر شپ کا افتتاح کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ حکومت اور گوگل کے درمیان ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر مندی میں انقلاب لا رہی ہے،سکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے،ڈیجیٹل مہارتوں سے سندھ کی ترقی کو فروغ ملے گا، سندھ کے نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کررہے ہیں۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلا، ایک اور مقدمہ درج مراد علی شاہ نے کہا کہ پچھلے سال 1500طلبا کو...
پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے میں ہر قسم کے لین دین اور کاروباری ادائیگیوں کےلیے کیش لیش خیبرپختونخوا کے نام سے یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کے مطابق "کیش لیس خیبر پختونخوا" کے برانڈ نام سے یونورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم پر عمل درآمد کےلیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس کے تحت مختلف محکموں، اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ٹائم لائنز کے ساتھ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ اس سسٹم کے تحت ہر قسم کے چھوٹے بڑے کاروبار اور نجی و سرکاری لین دین کےلیے آن لائن ادائیگی لازمی ہوگی، اس سسٹم کے نفاذ سے کاروباری لوگوں کے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز اور ڈیجٹیل لیب بنا رہے ہیں۔پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈیجیٹل لرننگ ڈے پربیان میں کہا کہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے۔ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ممکنہ مواقع فراہم کر رہے ہیں۔سی ایم لیپ ٹاپ اسکیم پنجاب کے طلبہ کے لیے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا-مریم نواز نے مزید کہا کہ سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز اور ڈیجیٹل لیب بنا رہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے روایتی تعلیم کو زیادہ مؤثر اور دلچسپ بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے، اسی لیے سرکاری سکولوں میں سمارٹ کلاس رومز اور ڈیجیٹل لیب بنا رہے ہیں، سی ایم لیپ ٹاپ سکیم بھی پنجاب کے طلباء کے لیے انقلابی قدم ثابت ہوگا۔ ڈیجیٹل لرننگ ڈے پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ممکنہ مواقع فراہم کر رہے ہیں، پنجاب میں نوجوانوں کو انٹر نیشنل مارکیٹ بیسڈ ایڈوانس آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز کرائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI)،...
اس انقلابی اقدام کے تحت تمام کاروباروں کے لیے لازمی ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا مقصد مالی شفافیت کو فروغ دینا، نقدی پر انحصار کم کرنا، اور کاروباری ماحول کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو کیش لیس خیبر پختونخوا اقدام کے فوری اور مؤثر نفاذ کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس ضمن میں چیف سیکرٹری کو ایک ہدایت نامہ جاری بھی کیا گیا ہے۔ اس انقلابی اقدام کے تحت تمام کاروباروں کے لیے لازمی ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا مقصد مالی شفافیت کو فروغ دینا، نقدی پر انحصار...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو کیش لیس خیبر پختونخوا اقدام کے فوری اور مؤثر نفاذ کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس ضمن میں چیف سیکرٹری کو ایک ہدایت نامہ جاری بھی کیا گیا ہے۔ اس انقلابی اقدام کے تحت تمام کاروباروں کے لیے لازمی ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا مقصد مالی شفافیت کو فروغ دینا، نقدی پر انحصار کم کرنا، اور کاروباری ماحول کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف خیبر پختونخوا کی معیشت ڈیجیٹل دور میں داخل ہوگی بلکہ اس اقدام سے معاشی ترقی، ٹیکس کمپلائنس، اور فِن ٹیک سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جامع اور شاندار رمضان پیکیج قابل تعریف ہے، رمضان پیکیج کے تحت فی خاندان5 ہزار روپے ملیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل ٹیلی کام ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا، حکام نے ڈیجیٹل والٹ سے رمضان المبارک کے دوران فی خاندان 5 ہزارروپے ادائیگی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس شاندار پروگرام کی تکمیل پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،وزیر آئی ٹی،گورنمنٹ سیکرٹریز اورمتعلقہ حکام نےمل کر ایک چیلنج کو قبول کیا، ماضی میں بدترین کرپشن کی کہانیاں تھیں، اب نئے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے کرپشن کا خاتمہ کردیا گیا...
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اثاثوں میں سرمایہ کاری اور جدید رجحانات کے فروغ کی متوازن حکمت عملی اپنانا ہوگی۔وفاقی وزير کی زیر صدارت ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق اجلاس میں کرپٹو کرنسی کے عالمی رجحانات، ضوابط اور معیشت پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب نے ایف اے ٹی ایف گائیڈ لائنز کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کا ضابطہ کار یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اثاثوں میں سرمایہ کاری اور جدید رجحانات کے فروغ کےلیے متوازن حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ حکومت نیشنل کرپٹو کونسل کے قیام پر غور کرے گی، کونسل پالیسی سازی اور ضابطہ سازی میں معاونت فراہم کرے گی۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے زیادہ شفاف اور مؤثر مالیاتی فریم ورک کو یقینی بنانے کے لے اپنی تمام ادائیگیوں کو کیش لیس ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ فیصلہ سی ڈی اے بورڈ کے چوتھے اجلاس کے دوران کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین محمد علی رندھاوا نے کی۔ اجلاس میں بورڈ کے تمام ممبران موجود تھے۔ اس اقدام کا مقصد ادائیگی کے عمل کو ہموار کرنا اور دستی کیش ہینڈلنگ سے وابستہ خطرات کو کم کرنا ہے۔ اجلاس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ون ونڈو آپریشن میں فراہم کی جانے والی 165 سروسز کی ادائیگیوں کو پہلے ہی ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں واٹر...
کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے زیادہ شفاف اور مؤثر مالیاتی فریم ورک کو یقینی بنانے کے لے اپنی تمام ادائیگیوں کو کیش لیس ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ کا آغاز، شہریوں کو کہاں کہاں مفت سروس میسر ہے؟ یہ فیصلہ سی ڈی اے بورڈ کے چوتھے اجلاس کے دوران کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین محمد علی رندھاوا نے کی۔ اجلاس میں بورڈ کے تمام ممبران موجود تھے۔ اس اقدام کا مقصد ادائیگی کے عمل کو ہموار کرنا اور دستی کیش ہینڈلنگ سے وابستہ خطرات کو کم کرنا ہے۔ اجلاس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ون ونڈو آپریشن میں فراہم کی جانے والی 165 سروسز کی...
ملک بھر میں میٹرک و انٹرمیڈیٹ کی اسناد کی تصدیق کرنے والے ادارے آئی بی ای سی (انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن) نے مذکورہ اسناد کی تصدیق کے عمل میں سربمہر لفافوں کے ذریعے بھجوائی گئی اسناد کے عمل کو ختم کردیا ہے اور اس کی جگہ ڈیجیٹلائز سسٹم متعارف کروادیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت ملک بھر کے 29 تعلیمی بورڈ سے میٹرک و انٹرمیڈیٹ کی اسناد کی تصدیق اب دستیاب آن لائن ڈیٹا اور پورٹل شیئرنگ کی بنیاد پر کی جائے گی اور اسی تصدیق کی بنیاد پر طلبہ کے میٹرک و انٹر کی دستاویزات کی کردی جائے گی، یہ نظام 16 فروری سے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز اور یہاں سے میٹرک و انٹر کرنے والے طلبہ...
اسلام آباد: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10فروری کو طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی اجلاس پیر 10فروری کو شام 5بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس کا ایجنڈا ایک روز قبل اتوار کو جاری کیا جائے گا۔ گزشتہ اجلاس میں قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر رانا تنویر کی جانب سے پیش کیے گئے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کو منظور کیا تھا جس پر صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا تھا۔ حکومت کی کسی بھی اتحادی جماعت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی مخالفت نہیں کی گئی تھی جبکہ اپوزیشن بل پیش کیے جانے سے قبل ہی واک آؤٹ کر چکی تھی۔ مزید پڑھیں؛ قومی اسمبلی...
اسلام آباد( آن لائن ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے پیکا ایکٹ پر ذیلی کمیٹی بنانے، حکومت اور صحافیوں کو ایک ساتھ بٹھانے کا فیصلہ کرلیا، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پولین بلوچ کی زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیکا ایکٹ پر ذیلی کمیٹی بنا کر اور حکومت اور صحافیو ں کو ایک ساتھ بٹھا کر خدشات دور کیے جائینگے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعاتونشریات عطاء اللہ تاڑر نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنے سے اب ڈیجیٹل میڈیا بھی ریگولیٹ ہوجائے گا یہ صرف ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلیے ہے، پیکا سے اخبارات اورٹی وی چینل کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ پہلے سے ہی ریگولیٹ ہوتے ہیں ڈیجیٹل...
اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے یونیسکو کے ایک تازہ سروے کے مطابق دنیا بھر کے 62 فیصد ڈیجیٹل تخلیق کار انٹرنیٹ پر معلومات شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق نہیں کرتے۔ یہ بھی پڑھیں: فیک نیوز کا مقابلہ: وفاقی حکومت نے 2 ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دیدی یہ یونیسکو کی جانب سے کیا جانے والا دنیا کا پہلا ایسا سروے ہے جو ڈیجیٹل تخلیق کاروں کے کام کے عمل کو سمجھنے کے لیے کیا گیا ہو۔ اس سروے میں دنیا کے 45 ممالک سے 500 تخلیق کاروں سے بات کی گئی اور اس عمل میں امریکا کی بولنگ گرین اسٹیٹ یونیورسٹی سے محققین کی ٹیم بھی شامل تھی۔ ڈیجیٹل تخلیق کار، جنہیں انٹرنیٹ کی اصطلاح...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پرائمری و سیکنڈری اسکولوں میں انقلابی تبدیلیاں لاتے ہوئے ڈیجیٹل کمپیوٹر لٹریسی اور فنانشل لٹریسی کی تدریس شروع کر دی گئی ہے۔ اسکولوں میں کمپیوٹر سوفٹ ویئر ’’پائیتھون اور روبوٹکس‘‘ شروع کروایا گیا ہے، کئی اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز قائم کر دیے گئے ہیں۔ مذکورہ تعلیم نسٹ، زیبسٹ اور آئی بی اے کے گریجویٹ کو بطور انٹرن شپ تقرری کرکے شروع کی گئی اور انٹرنیٹ شپ کی مد میں حال ہی میں اپنی جامعات سے فارغ التحصیل ان گریجویٹ کو فی 80 ہزار روپے ماہانہ دیے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو بغیر کسی کرائے کے گھروں سے لانے اور واپس چھوڑنے کے لیے 20...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ انہوں نے چیئرمین قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو خط ارسال کردیا، عمر ایوب نے بل کے خلاف اپنا اختلافی نوٹ بھی لکھ دیا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کو خط میں لکھا کہ ڈیجیٹل نیشن بل پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے خلاف ہے، 26 فیصد پاکستانی انٹرنیٹ سے دور ہیں یا ڈیجیٹلخواندہ نہیں، ڈیجیٹل نیشن ایکٹ پاکستان کے آزاد شہریوں کیلیے خطرہ ہے، یہ بل آزادی صحافت اور شہری آزادی پر بڑی قدغن ہے۔ خط میں کہا گیا کہ آئی ٹی سے وابستہ زیادہ تر محکموں میں غیر سویلین افراد بھرتی کیے گئے، غیر سویلین افراد کی...

قومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل اور متنازع پیکا ترمیمی بل منظور کرلیا، اپوزیشن اور صحافیوں کا واک آوٹ
قومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل اور متنازع پیکا ترمیمی بل منظور کرلیا، اپوزیشن اور صحافیوں کا واک آوٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل اور متنازع پیکا ترمیمی بل منظور کرلیا، اپوزیشن اور صحافیوں کا واک آوٹ کیا ۔تفصیلات کے مطابق ایوان زیریں میں ترمیمی بل وفاقی وزیر رانا تنویر نے پیش کیا جبکہ صحافیوں اور اپوزیشن نے پیکا ترمیمی بل کے خلاف ایوان زیریں سے واک آوٹ کیا۔سائبر کرائم قوانین میں تبدیلیوں کا تازہ ترین مسودہ جس کا عنوان الیکٹرانک جرائم کی روک تھام (ترمیمی) بل 2025 تھا، کو ایک روز قبل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں پیش...
اسلام آباد: قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 منظور کر لیا تاہم پاکستان تحریک انصاف نے بل کی مخالفت کی۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کے مجوزہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 کا ایجنڈا زیرِ غور رہا۔ اجلاس میں وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ بل میں کچھ ترامیم لائی گئی ہیں، ترمیم شدہ بل تمام ارکان کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی ممبر عمر ایوب نے کہا کہ شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس کر دیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کا جب...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نوائے وقت رپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائیریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو کا حصہ بننے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم کے تحت، ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو (FDI ) کو اپنانے والا پہلا ملک ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ اہداف کی نشاندہی کے ساتھ ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششںیں کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ منصوبہ ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر، ڈیجیٹائز یشن کو اپنانے ، نئی ڈیجیٹل سرگرمیوں اور برآمدات کی ڈیجیٹل سروسز پر مشتمل ایک فریم ورک ہے جو کہ ان شعبوں پر...
ڈیجیٹل ادائیگی کے عالمی پلیٹ فارم گوگل پے کو مارچ 2025 کے وسط میں پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ کرنے کی تیاری مکمل ہو رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستانی صارفین کو آسان اور محفوظ ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ گوگل پے کے لانچ کے لیے ویزا، ماسٹر کارڈ اور ملک کے نمایاں بینکوں کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے۔ صارفین اپنے بینک اکاؤنٹس سے جاری کردہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کو گوگل والیٹ ایپ کے ذریعے گوگل پے سے لنک کرسکیں گے، جس سے بغیر کسی فزیکل کارڈ کے کانٹیکٹ لیس ڈیجیٹل ادائیگی ممکن ہوگی۔ لانچ کے ابتدائی مراحل میں گوگل پے بنیادی طور پر کانٹیکٹ لیس ادائیگیوں پر توجہ دے گا۔ تاہم یہ ایپ...
دبئی میں (ایک بلین فالوورز سمٹ) کا آغاز ایک شاندار تقریب کے ساتھ کل 11 جنوری کو ہوا، جو 13 جنوری 2025 تک جاری رہے گی۔ اس عالمی سمٹ نے مواد تخلیق کاروں، کاروباری ماہرین اور ڈیجیٹل معیشت کے رہنماؤں کو ایک جگہ اکٹھا کیا ہے، جہاں ڈیجیٹل دنیا کے مستقبل پر گفتگو کی جائے گی۔ تقریب میں 15 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع تھی، جن میں 5 ہزار سے زیادہ مواد تخلیق کار اور 350 مشہور اسپیکرز شامل ہیں۔ یہ ایونٹ دبئی کے اہم ترین مقامات، بشمول ایمریٹس ٹاورز، میوزیم آف دی فیوچر، اور دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر، میں منعقد ہو رہا ہے، جو اس کی تاریخی اہمیت کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ سمٹ کے...