Jasarat News:
2025-01-18@10:06:52 GMT

پاکستان میں ’گوگل پے‘ کا مارچ 2025 میں متوقع آغاز

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

پاکستان میں ’گوگل پے‘ کا مارچ 2025 میں متوقع آغاز

ڈیجیٹل ادائیگی کے عالمی پلیٹ فارم گوگل پے کو مارچ 2025 کے وسط میں پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ کرنے کی تیاری مکمل ہو رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستانی صارفین کو آسان اور محفوظ ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

گوگل پے کے لانچ کے لیے ویزا، ماسٹر کارڈ اور ملک کے نمایاں بینکوں کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے۔ صارفین اپنے بینک اکاؤنٹس سے جاری کردہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کو گوگل والیٹ ایپ کے ذریعے گوگل پے سے لنک کرسکیں گے، جس سے بغیر کسی فزیکل کارڈ کے کانٹیکٹ لیس ڈیجیٹل ادائیگی ممکن ہوگی۔

لانچ کے ابتدائی مراحل میں گوگل پے بنیادی طور پر کانٹیکٹ لیس ادائیگیوں پر توجہ دے گا۔ تاہم یہ ایپ کے مزید فیچرز، جیسے لائلٹی کارڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ پاسز پہلے مرحلے میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے 4سے 6بڑے بینک اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے تکنیکی ضروریات پوری کرنے کے لیے ویزا اور ماسٹر کارڈ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، ملک میں موجود 133,000 پوائنٹ آف سیل (POS) ٹرمینلز میں سے 99 فیصد پہلے ہی کانٹیکٹ لیس موبائل ادائیگی کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہیں جو اس لانچ کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

گوگل پے کی آمد پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کو مزید مستحکم کرنے کا سبب بنے گی اور صارفین کے لیے آسان، محفوظ، اور جدید ادائیگی کے طریقے متعارف کرائے گی۔ مارچ 2025 میں اس سروس کا آغاز ملک کی ڈیجیٹل ادائیگی کی صنعت میں ایک اہم پیشرفت ہوگی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔وفاقی وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔ غیرملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کے لیے تیار ہے، پاکستان اپنے یوان بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔  محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہانگ کانگ میں کارپوریٹ اسٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تیار ہیں، رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجرا متوقع ہے۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان چین مشترکہ منصوبے کی ہانگ کانگ میں لسٹنگ متوقع ہے، پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سی پیک ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں، میڈیا میں نظر آنے والی صورتحال سے زمینی صورتحال کہیں بہتر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فائیو جی ٹیکنالوجی جون 2025 ء سے پاکستان بھر میں لانچ ہوگی
  • چین کی جانب سے پاکستانی سیٹلائٹ سمیت تین مصنوعی سیاروں کی کامیاب لانچنگ
  • ’گوگل پے‘ پاکستان میں کب لانچ ہو گا؟
  • شیاؤمی کی ریڈمی نوٹ 14 سیریز کا شاندار آغاز: پرو گریڈ فوٹوگرافی اور ناقابل شکست پائیداری کا امتزاج!
  • مارچ 2025: ‘گوگل پے’ کے ذریعے ڈیجیٹل مالیاتی انقلاب کا آغاز
  • ’گوگل پے‘ پاکستان میں رواں سال کس ماہ لانچ ہونے جارہا ہے؟
  • گوگل پے پاکستان میں لانچنگ کے لئے تیار
  • موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔وفاقی وزیرِ خزانہ
  •  پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی:محمد اورنگزیب