اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جامع اور شاندار رمضان پیکیج قابل تعریف ہے، رمضان پیکیج کے تحت فی خاندان5 ہزار روپے ملیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل ٹیلی کام ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا، حکام نے ڈیجیٹل والٹ سے رمضان المبارک کے دوران فی خاندان 5 ہزارروپے ادائیگی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس شاندار پروگرام کی تکمیل پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،وزیر آئی ٹی،گورنمنٹ سیکرٹریز اورمتعلقہ حکام نےمل کر ایک چیلنج کو قبول کیا، ماضی میں بدترین کرپشن کی کہانیاں تھیں، اب نئے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے کرپشن کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی سٹورز کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہنا تھا، یوٹیلٹی سٹورز میں بدترین کرپشن کی کہانیاں زبان زدعام تھیں، نئےجدید ڈیجیٹل والٹ کے تحت چاروں صوبوں میں تقریبا ً 40لاکھ خاندانوں کے 2 کروڑ سے زائد افراد پروگرام سے مستفید ہوں گے،

اس پروگرام کا 20 ارب روپے کی لاگت سے اجرا ءکیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں :پاک افغان عمائدین کا جرگہ ، طورخم سرحد پر سیز فائر میں اتفاق شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے پہلی بار شفاف طریقے سے کام کیا، اب فی خاندان 5 ہزار روپے ملیں گے، لوگ اپنی ضرورت کے مطابق چیزیں خرید سکیں گے

پہلی بار نہ قطاریں لگیں اور نہ ہی کوئی شکایت سامنے آئی، ماضی میں عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہوا اس سے بڑا ظلم نہیں ہو سکتا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام میں شفافیت کا پہلو سب کیلئے اہمیت کا حامل ہے، حکومت پاکستان نے مہم کا آغاز کردیا ہے

بینکرز اور آئی ٹی کمپنیز سے گزارش ہے آپ بھی مہم میں شریک ہوں، گورنر اسٹیٹ بینک بھی ڈیجیٹل والٹ کے طریقہ کار کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں۔
ارکان پارلیمنٹ کو دھمکی آمیز کالز کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ڈیجیٹل والٹ

پڑھیں:

خواتین کے عالمی دن پر وزیراعظم شہبازشریف کا خصوصی پیغام 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج  ہم اس امر کی تجدید کرتے ہیں کہ خواتین ہمارے معاشرے کی معمار، ہمارے گھروں کا ستون اور ہمارے مستقبل کو استوار کرنے میں  اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ 

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ  ہماری زندگیوں میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے۔  کلاس رومز سے لے کر بورڈ رومز تک، میدانوں سے لے کر فرنٹ لائنز تک، پاکستانی خواتین ہماری قوم کے روشن مستقبل کو سنوار رہی ہیں۔ 

بھارت میں اسرائیلی خاتون  سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ 

وزیراعظم نے کہا کہ اس سال خواتین کے عالمی دن  کا تھیم ’’تمام خواتین اور لڑکیوں کے لیے: حقوق۔ مساوات اور  انہیں بااختیار بنانا‘‘ دراصل ایک عزم کا اعادہ ہے ، جو  ایک ایسا معاشرہ بنانے کی ہماری مشترکہ ذمئ داری کی یاد دلاتا ہے جس میں خواتین کا اہم کردار ہو۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام خواتین کی عزت اور حقوق پر بہت زور دیتا ہے۔ حکومت پاکستان نے پالیسی سطح پر  مداخلت،  قانونی اصلاحات اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے خواتین کے حقوق کو آگے بڑھانے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ 

ڈیرہ  غازی خان پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا 

انہوں نے کہا کہ حقیقی صنفی مساوات کی طرف ہمارا سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔ خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ جب ہم خواتین کی تعلیم، صحت اور معاشی آزادی میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو ہم نہ صرف افراد بلکہ  آنے والی نسلوں کو ترقی دیتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  آئیے! آج کے دن ہم خواتین کے حقوق کے احترام کو مزید آگے بڑھانے اور ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنے کے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کریں جہاں ہر عورت کی صلاحیتوں کا ادراک ہو اور ہر بیٹی کا خواب اس کی پہنچ میں ہو۔

’ بھارتی کپتان سے ہی پوچھ لیں کہ ۔۔۔‘ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل س قبل برطانوی میڈیا بھی برس پڑا 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دی جارہی ہے: وزیراعظم
  • رمضان پیکیج کے تحت 40 لاکھ خاندانوں کو فی کس 5 ہزار روپے ملیں گے: وزیرِ اعظم
  • یوٹیلٹی اسٹورز کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنا تھا، عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہورہا تھا، وزیراعظم
  • یوٹیلیٹی سٹورز میں بدترین کرپشن تھی، جدید نظام سے کرپشن کا خاتمہ ہوگیا، وزیر اعظم شہباز شریف
  • شاندار رمضان پیکیج قابل تعریف، فی خاندان 5 ہزار روپے ملیں گے: وزیراعظم شہباز شریف
  • شاندار رمضان پیکیج قابل تعریف، فی خاندان 5 ہزار روپے ملیں گے: وزیراعظم
  • خواتین کے عالمی دن پر وزیراعظم شہبازشریف کا خصوصی پیغام 
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا احسن اقدام ، صارفین میں رمضان پیکیج کے تحت 10 ہزار روپے کے چیک کی تقسیم شروع
  •  وزیراعظم رمضان پیکج : شفاف نفاذ، موثر مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کنٹرول روم قائم