کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ نے 30ہزار طلبا کیلئے گوگل سکالرشپ کا اعلان  کردیا،مراد علی شاہ نے 30ہزارگوگل کیریئر سرٹیفکیٹ سکالر شپ کا افتتاح کردیا۔

نجی ٹی وی چینل  دنیا نیوز کے مطابق سندھ حکومت اور گوگل کے درمیان ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر مندی میں انقلاب لا رہی ہے،سکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے،ڈیجیٹل مہارتوں سے سندھ کی ترقی کو فروغ ملے گا، سندھ کے نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کررہے ہیں۔

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلا، ایک اور مقدمہ درج

مراد علی شاہ نے کہا کہ پچھلے سال 1500طلبا کو گوگل سکالرشپ دی گئی،اس سال 30ہزار طلبا گوگل سکالرشپ سے مستفید ہوں گے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کا گندم اگاؤ انعامی اسکیم کا افتتاح، کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دینےکا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”وزیراعلیٰ وِیٹ این سینٹیو پروگرام“ کا افتتاح کر دیا۔ گندم اگاؤ انعامی اسکیم کے تحت گندم اگانے والے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دیئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب کے دوران بٹن دبا کر گندم اگاؤ انعامی اسکیم کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی، جس میں پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین کے نام نکلا۔

مریم نواز نے کامیاب کاشتکاروں کو خودفون کرکے مبارکباد دی اور کہا کہ ”سوچاخودفون کرکے خوشخبری دوں، گندم کی فصل اچھی ہوگی اور میری دعائیں کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہیں۔“

واضح رہے کہ پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے اس پروگرام کے تحت بے شمار زرعی منصوبے متعارف کرائے جا رہے ہیں، جن میں گرین ٹریکٹر اسکیم، کسان کارڈ، اور سپر سیڈر شامل ہیں۔

بریفنگ کے مطابق، رواں سال پنجاب میں 5 لاکھ 60 ہزار ایکڑ اراضی پر گندم کاشت کی گئی ہے، اور تین ماہ کے اندر تمام کامیاب کاشتکاروں کو 55 ہارس پاور کے ٹریکٹر دیئے جائیں گے۔ یہ اقدام پنجاب میں زراعت کے فروغ اور کسانوں کی سہولت کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • 11ویں جماعت کے طلبا کو ’گریس مارکس‘ دینے کی منظوری دے دی گئی
  • سندھ پارلیمانی کمیٹی نے گیارہویں جماعت کے طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا گندم اگاؤ انعامی اسکیم کا افتتاح، کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دینےکا اعلان
  • گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر کا اعلان
  • وزیراعلیٰ سندھ کا 30 ہزارطلبہ کوسکالرشپ دینے کا اعلان
  • یوم پاکستان، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری
  • یوم پاکستان پر دہشتگردی کیخلاف مل کر لڑنے کا عہد کیا ہے: گورنر ، وزیراعلیٰ سندھ
  • یوم پاکستان: گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری
  • سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے: مراد علی شاہ