2025-01-22@07:04:55 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«ٹنڈوا دم»:
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم سیدعریف اللہ سیفی، نائب امراء مشتاق احمد عادل ، عبدالغفور انصاری ، حاجی نورحسن ، سیکرٹری عبد الستار انصاری ، ڈپٹی سیکرٹری عبد الرحمن منصوری ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد عدیل معروف اور دیگر اراکین جماعت نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں جماعت اسلامی صوبائی رہنما و رکن مرکزی مجلس شوریٰ اور سابق ایم پی اے مولانا عبد الوحید قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ، صدمے اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبد الوحید قریشی حیدرآباد کی پہچان اور ممتاز سماجی ، سیاسی اور مذہبی شخصیت تھے جو اپنے کردار وعمل سے نہ صرف حیدرآباد بلکہ پورے صوبے میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اور ہر...
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) بی سیکشن تھانے کی حدود لوہ موری کے قریب پولیس مقابلہ، مسلح ملزمان موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ علاقہ مکین نے مسلح ملزمان کو پکڑنے کے موقع پر پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا اور لوہ موری کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، گولی لگنے کے باعث ایک ملزم یونس ولد رمضان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا ساتھی ضمیر ڈاہری زخمی ہو گیا جسے تعلقہ اسپتال میں طبی امداد دینے کے حیدرآباد سول اسپتال روانہ کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹنڈوآدم محمد موسی ابڑو نے بتایا کہ مسلح ملزمان ضمیر کا تعلق ہالا جبکہ جاں بحق یونس کا تعلق قاضی احمد سے ہے، جاں بحق ملزم کی لاش تعلقہ اسپتال...
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت) تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع سانگھڑ کے وفد نے نو منتخب صدر ٹنڈوآدم بار عبداللہ خان ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری شیخ جاوید علی ایڈووکیٹ ، ثنااللہ جونیجو ایڈووکیٹ، جان علی جونیجو ایڈووکیٹ کو مبارک باد دی اور پھولوں کے ہار ، اجرک و گلدستہ پیش کیے۔ وفد میں شامل صدر تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ پروفیسر احمد بلال غوری ، جنرل سیکرٹری مظفر علی بہلم ، صوبائی سیکرٹری نشرواشاعت تنظیم اساتذہ صوبہ سندھ مشرف کریم، سیکرٹری مالیات ضلع سانگھڑ اعجاز احمد انصاری ، نگراں کالجز تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ پروفیسر احمد جبران غوری، معروف سماجی شخصیت عمران عزیز غوری شامل تھے۔ وفد نے نو منتخب صدر ٹنڈوآدم بار عبداللہ خان خٹک کو ٹنڈوآدم کے تعلیمی اداروں کی عمارتوں...
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) امن و امان کی صورت حال بہتر نہ ہو سکی، رہزنی اور چوری کے 4 واقعات رونما، ٹنڈوآدم سٹی تھانے کی حدود ریلوے گراؤنڈ کے علاقے میں نامعلوم مسلح ڈکیت اسلحے کے زور پر راشد ملک سے قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے، جبکہ چاکی پاڑہ پرانے حرا اسپتال والی گلی سے کپڑے کے تاجر ابرار غوری کے گھر کے باہر کھڑی نئی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے، اسی علاقے میں قائم نجی اسپتال کی پانی کی موٹر کی تاریں کاٹ کر نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے، اقبال روڈ پر فرقان مسجد کے قریب واقع عزیر خان کی ائر اکیڈمی کے تالے توڑ کر 5 قیمتی لیپ ٹاپ چوری کرکے لے گئے، واقعے کی این...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رکن صوبائی اسمبلی سندھ اور محکمہ ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حکومت سندھ کے پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی، نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات پیش کیں اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ملاقات کی۔(جاری ہے) تقریب میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، محترمہ ادی فریال تالپور، رکن قومی اسمبلی اور خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، دیال داس آڈوانی اور لچھمن داس آڈوانی، سمیت کئی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ مختلف ممالک...
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) نواحی گاؤں شاہ بیگ مری میں بجلی کے بلوں کے لاکھوں روپے کے بقایا جات پر سب ڈویژن ٹنڈوآدم 2 کے ایس ڈی او اجے کمار لوہانو کی سربراہی میں بجلی کاٹنے پہنچے تو گاؤں والوں نے مبینہ طور پرحیسکو ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ ایس ڈی او اجے کمار لوہانو کی شکایت پر بی سیکشن تھانے میں درج کیا گیا، جس میں 5 نامزد سبھاگو مری، ذوہیب مری، الہیار مری، علی خان مری سمیت 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ فریادی ایس ڈی او اجے کمار لوہانو کے مطابق میں اپنے عملے کے اہلکاروں ذوالفقار علی ملک، شاہد بھٹی، ناصر علی شاہ کے ہمراہ مذکورہ...