ٹنڈوآدم: دیہاتیوں کا حیسکو ٹیم پر تشدد، 2 ملازمین زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) نواحی گاؤں شاہ بیگ مری میں بجلی کے بلوں کے لاکھوں روپے کے بقایا جات پر سب ڈویژن ٹنڈوآدم 2 کے ایس ڈی او اجے کمار لوہانو کی سربراہی میں بجلی کاٹنے پہنچے تو گاؤں والوں نے مبینہ طور پرحیسکو ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ ایس ڈی او اجے کمار لوہانو کی شکایت پر بی سیکشن تھانے میں درج کیا گیا، جس میں 5 نامزد سبھاگو مری، ذوہیب مری، الہیار مری، علی خان مری سمیت 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ فریادی ایس ڈی او اجے کمار لوہانو کے مطابق میں اپنے عملے کے اہلکاروں ذوالفقار علی ملک، شاہد بھٹی، ناصر علی شاہ کے ہمراہ مذکورہ گاؤں پہنچا، ملزمان نے مجھے تھپڑ مارا، ڈنڈوں اور پتھروں سے 2 ملازمین کو زخمی کردیا، ملزمان پر لاکھوں روپے واجب الادا ہیں، اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، کار اور وین میں ٹکر، ایک ہلاک، 18 زخمی
فائل فوٹوکراچی کے علاقے ڈیفینس موڑ پر دو گاڑیوں میں ہونے والے تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور17 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
حادثہ ڈیفینس موڑ کے قریب پک اپ وین اور کار میں تصادم سے ہوا، جس میں 18 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں شامل وین ڈرائیور 25 سالہ حماد دوران علاج دم توڑ گیا،
پولیس کے مطابق 17زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو لائنز ایریا سے کورنگی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیےجارہے تھے، زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، حادثہ مکمنہ طور پر کار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
پولیس نے کار اور پک اپ وین کو تحویل میں لے کر فرار کار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔