ٹنڈوآدم: بے امنی پر قابو نہ پایا جاسکا، رہزنی اور چوری کے 4 واقعات
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) امن و امان کی صورت حال بہتر نہ ہو سکی، رہزنی اور چوری کے 4 واقعات رونما، ٹنڈوآدم سٹی تھانے کی حدود ریلوے گراؤنڈ کے علاقے میں نامعلوم مسلح ڈکیت اسلحے کے زور پر راشد ملک سے قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے، جبکہ چاکی پاڑہ پرانے حرا اسپتال والی گلی سے کپڑے کے تاجر ابرار غوری کے گھر کے باہر کھڑی نئی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے، اسی علاقے میں قائم نجی اسپتال کی پانی کی موٹر کی تاریں کاٹ کر نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے، اقبال روڈ پر فرقان مسجد کے قریب واقع عزیر خان کی ائر اکیڈمی کے تالے توڑ کر 5 قیمتی لیپ ٹاپ چوری کرکے لے گئے، واقعے کی این سی تھانے میں درج کروا دی گئی ہے، شہر میں بڑھتی چوری اور رہزنی کی وارداتوں اور منشیات و گٹکے کی فراوانی پر سیاسی و سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں مختلف علاقوں میں منشیات، جوا، آکڑا، پرچی کھلے عام چل رہی ہے، پولیس انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل منشیات کی لت میں مبتلا ہو کر بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے۔ انہوں نے حکام سے چوروں، ڈکیتوں، منشیات فروشوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا صحت کارڈ سے اب منشیات کے عادی افراد بھی مستفید ہوسکیں گے
خیبرپختونخوا میں منشیات کے عادی افراد اب صحت کارڈ سے مستفید ہوسکیں گے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 30ویں اجلاس میں شعبہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، صحت کارڈ اسکیم میں مفت او پی ڈی سروسز بھی شامل
صوبائی کابینہ نے صحت کارڈ کے تحت مفت ٹرانسپلانٹ و امپلانٹ سروس دینے کا فیصلہ کیا ہے،کڈنی، لیور، بون میرو ٹرانسپلانٹ کا خرچہ حکومت برداشت کرے گی، کوکلیئر انپلانٹ کا خرچہ بھی حکومت برداشت کرے گی.
اگلے مرحلے میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ اسکیم میں لائف انشورنس شامل کرنے کا فیصلہ
میڈیسنل کینابیس, کابینہ نے علاج، تحقیق و صنعتی مقاصد کے لیے کینابیس پلانٹ کو استعمال میں لانے کے لیے رولز کی منظوری دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news خیبرپختونخوا صحت کارڈ مفت ٹرانسپلانٹ و امپلانٹ سروس