2025-01-27@16:56:58 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«وکٹ حاصل کیا»:
کاشف علی پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے ہی اوور میںوکٹ حاصل کرنے والے بولرز میں اپنا نام لکھوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس تیز بولر نے ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن اپنے پہلے اوور کی پانچویںبال پر جو ویسٹ انڈیز کی اننگ کا دوسرا اوور تھا میکائل لوئیس کو وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ کراکے ایسا کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں وہ پہلے اوور میں وکٹ حاصل کرنے والے پاکستان کے بارہویں بولر بنے۔ پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں شرکت کرنے والے وہ 259 ویں کھلاڑی ہیں۔ پہلے اوور میں وکٹ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بولرلیگ بریک گگلی بولنگ کرانے والے انتخاب عالم تھے جنہوں...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی ہے۔ قبل ازیں، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی پوری ٹیم 123 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 5، ابرار احمد نے 4 اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری کا اننگز کھیل شروع کیا تاہم پوری ٹیم...
بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت کو آئی پی ایل 2025 ایڈیشن کے لیے فرنچائز لکھنؤ سپر جائنٹس کا کپتان بنائے جانے کی تیاری کر لی گئی۔ نومبر 2024 میں ہونے والے آکشن میں رشبھ پنت 27 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت ہو کر آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بنے تھے۔ اس سے قبل فرنچائز کے ابتدائی تین سیزن میں یہ ذمہ داری کے ایل راہول کے پاس تھی۔ ان کے دور میں لکھنؤ نے پہلے دو سال پلے آفس میں جگہ بنائی، تاہم، فائنل میں نہ پہنچ سکی جبکہ گزشتہ سیزن میں ٹیم نے 7ویں نمبر پر اختتام کیا۔ رشبھ پنت کی یہ دوسری فرنچائز ہوگی جس کی وہ کپتانی کریں گے۔ وہ دہلی کیپیٹلز...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اس وقت ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ ملتان میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری کا اننگز کھیل شروع کیا تاہم پوری ٹیم 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر 250 رنز کی منجوعی برتری حاصل ہے۔ گزشتہ روز میچ کے دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 109 رنز بنا لیے ہیں اس طرح دوسرے روز کے کھیل...
ابو ظبی: انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو ڈیزرٹ وائپرز نے 7 وکٹ سے مات دے دی۔ ناکام سائیڈ نے پہلے کھیل کر 5 وکٹ پر 166 رنز بنائے، فل سالٹ نے 49 گیندوں پر 71 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، علی شان شرفو نے 46 اور آندرے رسل نے 30 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔ فاسٹ بولر محمد عمر نے 4 اوورز میں 29 رنز دیکر ایک وکٹ اپنے نام کی۔ مزید پڑھیں؛ کیا صائم ایوب کی انجری فخر زمان کی واپسی کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟ وائپرز نے ہدف 18.4 اوورز میں 3 وکٹ پر 168 رنز بنا کر حاصل کرلیا۔ فخر زمان نے 15 گیندوں پر 23 رنز بنائے، ان کی اننگز...
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق اسکواڈ میں جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی 15رکنی ٹیسٹ ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپن شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے آف اسپنر ساجد خان اور لیگ اسپنر ابرار احمد کو طلب کیا گیا ہے ، انجری کا شکار صائم ایوب اور آئوٹ آف فارم عبداللہ شفیق کی جگہ امام الحق اور محمد ہریرہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ، عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام کی غرض...
لاہور: پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ نوجوان وکٹ کیپر حسیب اللہ کے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے پہلے مکمل فٹ ہونے کا قوی امکان ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے حسیب اللہ کے ہاتھ پر گیند لگ گئی تھی۔ ذرائع کےمطابق حسیب اللہ کے دائیں ہاتھ کے ٹشوز متاثر ہوئے تھے، ان کے زخم پر ٹانکےلگانے کے بعد ڈاکٹر نے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔ حسیب اللہ اب تیزی سے روبصحت ہیں اور امکان ہے کہ وہ ملتان میں 25 جنوری کو شیڈول دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوسکیں گے۔