کیا وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے دستیاب ہوں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لاہور:
پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ نوجوان وکٹ کیپر حسیب اللہ کے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے پہلے مکمل فٹ ہونے کا قوی امکان ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے حسیب اللہ کے ہاتھ پر گیند لگ گئی تھی۔
ذرائع کےمطابق حسیب اللہ کے دائیں ہاتھ کے ٹشوز متاثر ہوئے تھے، ان کے زخم پر ٹانکےلگانے کے بعد ڈاکٹر نے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔
حسیب اللہ اب تیزی سے روبصحت ہیں اور امکان ہے کہ وہ ملتان میں 25 جنوری کو شیڈول دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوسکیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دوسرے ٹیسٹ حسیب اللہ
پڑھیں:
بلوچستان: پوست کی فصل کیخلاف آپریشن، 1200 ایکڑ پر کاشت کی گئی فصل تلف
علامتی فوٹوشمالی بلوچستان میں پوست کی فصل کے خلاف آپریشن کے دوران چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ میں 1200 ایکڑ پر کاشت پوست کی فصل تلف کردی گئی۔
ڈویژنل کمشنر ریاض خان کے مطابق توبہ اچکزئی میں آپریشن کے دوران 400 ایکڑ پر پوست کی فصل تلف کی گئی۔
لیوز حکام کا کہنا ہے کہ ریونیو اسٹاف پر مشتمل افراد نے پتھراؤ کردیا، اس کے باعث لیویز کے اضافی دستے طلب کیے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر پشین علی احمد کا کہنا ہے کہ چمن کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشن میں ایک سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ کربلا، حرمزئی، علیزئی میں پوست کی فصل کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بالائی علاقوں میں پوست کی فصل کے خلاف آپریشن میں ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا۔
لیویز حکام کے مطابق اب تک 500 ایکڑ پوست کی فصلیں تلف کی جاچکی ہیں جبکہ اے سی پشین علی احمد کا کہنا تھا کہ 300 سےزائد ایکڑ پر پوست کی فصل تلف کیا جاچکی ہے۔