چیمپئنر ٹرافی سے قبل بھارتی بلے باز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
نئی دہلی(نیوز ڈیسک )بھارتی وکٹ کیپر بیٹر وریدھمن ساہا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ وکٹ کیپر کی جانب سے یہ اعلان پنجاب کے خلاف بنگال کے رانجی ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں کیا گیا۔ 40 سالہ ساہا نے اپنے کیریئر کا آغاز فروری 2010 میں کیا اور 40 ٹیسٹ اور نو ایک روزہ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔ جبکہ انہوں نے ڈومیسٹک میں بنگال اور تریپورا کی نمائندگی کرتے ہوئے 142 فرسٹ کلاس اور 116 لسٹ اے میچز میں حصہ لیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وریدھمن ساہا نے ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ اس بات کو 28 برس ہوگئے جب انہوں نے پہلی بار 1997 میں کرکٹ کی فیلڈ میں قدم رکھا اور یہ سفر کیا خوب رہا۔ اپنے ملک، ریاست، ضلع، کلبز، یونیورسٹی، کالج اور اسکول کی نمائندگی کرنا زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ اپنے آخری رانجی ٹرافی میچ میں ساہا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے لیکن ان کی ٹیم بنگال نے پنجاب کو ایک اننگ اور 13 رنز سے شکست دی۔ میچ کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے ان کو اپنے کندھوں پر اٹھالیا۔
صاحبہ کا لہنگا خاندان کی کتنی خواتین نے اپنی شادیوں پر پہنا؟ ریمبو نے راز سے پردہ اٹھادیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ 15 رکنی ٹیم میں فخر زمان، خوشدل شاہ، سعود شکیل اور فہیم اشرف واپس آگئے ہیں
پی سی بی کے سلیکٹر اسد شفیق نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز ٹرافی میں نہ کھیلنا ایک تکلیف دہ فیصلہ ہے، لیکن ہم نے کسی بھی فیصلے میں جلدبازی نہیں کی۔”
ٹیم میں بابر اعظم یا سعود شکیل کے درمیان کسی ایک کو فخر زمان کا اوپننگ پارٹنر بنانے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، اور اس سے پہلے قومی ٹیم 4 فروری سے اپنی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔
چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسٹیڈیمز کی تعمیر بروقت مکمل ہو جائے گی، اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے تصدیق کی کہ وزیراعظم شہباز شریف 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور اور صدر آصف علی زرداری 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کریں گے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ اس ایونٹ کی کامیابی پاکستان کے کرکٹ شائقین کے لیے خوشی کا باعث بنے گی۔