Daily Mumtaz:
2025-01-19@12:31:53 GMT

ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیدی

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیدی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی ہے۔ قبل ازیں، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی پوری ٹیم 123 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 5، ابرار احمد نے 4 اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری کا اننگز کھیل شروع کیا تاہم پوری ٹیم 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر 250 رنز کی برتری حاصل تھی۔

گزشتہ روز میچ کے دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 109 رنز بنا لیے ہیں اس طرح دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے مہمان ٹیم پر 202 رنز کی سبقت حاصل کر لی ہے۔

ہفتہ کے روز کھیل کے دوسرے روز ہی پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ67 کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپنر بیٹر محمد حریرہ 29 رنز بنا کر ویریکین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ 89 کے مجموعی اسکور پر گری جب بابراعظم بھی محض 5 رنزبنا کر ویریکین کی گیند پرایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، تیسری وکٹ 106 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان شان مسعود رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

اس وقت کامران غلام 9 رنز پر جبکہ سعود شکیل 2 رنز پر کریز پر موجود ہیں، دونوں بلے باز اتوار کو تیسرے روز کے کھیل کا آغاز مجموعی اسکور 109 سے کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل ویریکین نے دوسرے روز کے کھیل میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کھیل کے دوسرے روز ہی پاکستان کے پہلی اننگز کے 230 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ10 کے مجموعی اسکور پر گری جب مائیکل لوئس 1 رنز پر کلین بولڈ کر دیا، دوسری وکٹ بھی 10 رنز کے مجمعوعی اسکور پر گری جب کیسی کارٹی صفر پر ساجد خان کی گیند پر محمد حریرہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

ویسٹ انڈیز کی تیسری وکٹ 21 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان کریگ براتھویٹ کو 11 رنز پر ساجد خان نے کلین بولڈ کر دیا، چوتھی وکٹ 22 کے مجموعی اسکور پر گری جب کیویم ہوج کو بھی ساجد خان نے 4 رنز پر اپنی ہی گیند پر کیچ پکر کر پویلین بھیج دیا۔

ویسٹ انڈیز کی پانچویں وکٹ 34 کے مجموعی اسکور پر گری جب جسٹن گریوز 4 رنز بنا کر نعمان علی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے، چھٹی وکٹ 42 کے مجموعی اسکور پر گری جب ٹیون املاچ کو بھی 6 رنز پر نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی ساتویں وکٹ 51 کے مجموعی اسکورپر گری جب ایلک ایتھاناز کو بھی نعمان علی نے 6 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا، آٹھویں وکٹ 66 کے مجموعی اسکور پر گری جب کیون سنکلیئر 11 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر کامران غلام کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ویسٹ انڈیز کی نویں وکٹ 91 کے مجموعی اسکور پر گری جب گوڈاکیش موتی 19 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، دسویں وکٹ 137 کے مجموعی اسکور پر گری جب جےڈن سیلز 22 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، جومل ویریکین نے 31 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے اسپینز نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا، انگلینڈ کے خلاف سیریز کے ہیرو ساجد اور نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 9 وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی نے 11 اوورز میں 39 رنز دے کر 5 جبکہ ساجد خان نے 12 اوورز میں 65 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہفتہ کے روز پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تاہم جواب میں پاکستانی اسپن بولرز کی تباہ کن بولنگ کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 5 جبکہ ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ملتان میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے کھیل کا اختتام 143 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔ تیسرے روز محمد رضوان اور سعود شکیل نے دوسرے دن کے کھیل آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کے مجموعی اسکور میں 44 رنز کا اضافہ ہی کیا تھا کہ سعود شکیل کیون سنکلیئر کی گیند پر وکٹ کے پیچھے ٹیون املاچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 157 گیندوں پر 84 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغاز ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں جومل ویریکین نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد نعمان علی آئے مگر بغیر کوئی اسکور بنائے رن آؤٹ ہوگئے۔ سعود شکیل کے جانے کے بعد محمد رضواب بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور کیون سنکلیئر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 133 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔

جمعہ کو ملتان اسٹیڈیم میں دھند کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ محض16 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب محمد حریرہ 6 رنز بنا کر جیڈن سیلز کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ محض 4 رنز کے اضافے کے ساتھ 20 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان شان مسعود بھی 11 رنز بنا کر گداکیش موتے کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 31 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب کامران غلام 5 رنز بنا کر جیڈن سیلز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی چوتھی اور اہم وکٹ 46 کے مجموعی اسکور پر گری جب بابراعظم 8 رنز بنا کر جیڈن سیلز کی ہی گیند پروکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز کے جارحانہ اسپیل کی بدولت پاکستان کا ٹاپ آرڈرآؤٹ ہو چکا تھا۔ جیڈن سیلز نے 3 اہم وکٹیں حاصل کیں جن میں پاکستان کے بلے بازبابراعظم بھی شامل تھے۔

نائب کپتان سعود شکیل اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی مضبوط پارٹنرشپ کے باعث پاکستان کی اننگزکو بہترپوزیشن پرلاکھڑا کیا۔ سعود شکیل اور محمد رضوان نے عمدہ اننگز کھیل کر لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارا دیا اور 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنزتک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سعود شکیل ہفتہ کے روز کھیل کے دوسرے روز اپنی اننگز56 رنز کے انفرادی اسکور سے کریں گے جبکہ محمد رضوان 51 رنز سے اپنی اننگز جاری رکھیں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین پہلے ٹیسٹ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 46 رنز بنائے تھے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔ سعود شکیل 11 رنز اور محمد رضوان صفر رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل کپتان شان مسعود 11، محمد ہریرہ 6، کامران غلام 5 اور بابر اعظم 8 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعہ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے شروع ہونا تھا جو دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔

دھند کاجائزہ لینے کے بعد میچ انتظامیہ نے دونوں ٹیموں کے درمیان دن 1 بجے ٹاس کروا لیا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کریگ براتھویٹ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے آئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔

پاکستانی اسکواڈ
پاکستان کے اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، محمد حریرہ، بابراعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ)، سلمان آغا، نعمان علی، ساجد خان، ابرار احمد اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز اسکواڈ
ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کریگ براتھویٹ (کپتان)، میکائل لوئس، کیسی کارٹی، کیویم ہوج، ایلک ایتھاناز، جسٹن گریوز، ٹیون املاچ (وکٹ)، گوڈاکیش موٹی، کیون سنکلیئر، جومل واریکن، جیڈن سیلز شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مجموعی اسکور پر گری جب پاکستان اور ویسٹ انڈیز پاکستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹیموں کے درمیان کپتان شان مسعود نے ویسٹ انڈیز نعمان علی نے میں پاکستان کامران غلام روز کے کھیل محمد رضوان پاکستان کے پاکستان نے ا ؤٹ ہوگئے کی گیند پر سعود شکیل پہلے ٹیسٹ کر پویلین جیڈن سیلز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی سیریز کے پیچھے پوری ٹیم نے اپنی لوٹ گئے کھیل کے حاصل کی رنز کے کر دیا

پڑھیں:

ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز، دوسری اننگز میں پاکستان 157 پر آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف

ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز پر آؤٹ ہوئی جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم پہلی اننگز میں 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے اور دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 157 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز پر کا ہدف ملا ہے۔

پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر پہلی اننگز کے نمایاں اسکورر سعود شکیل اپنے انفرادی اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 2 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیزکیخلاف دوسری اننگز میں پاکستان نے 202 رنز کی برتری حاصل کرلینئے آنے والے کھلاڑی محمد رضوان بھی دو رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، کامران غلام 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یاد رہے کہ پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 230 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا قانون تیار

متعلقہ مضامین

  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان کی شاندار جیت پر وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارک باد
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیزکوپہلے ٹیسٹ میں شکست دیدی
  • ملتان ٹیسٹ : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیم 157 رنز پر آل آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کا ہدف
  • ملتان ٹیسٹ، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف
  • ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز، دوسری اننگز میں پاکستان 157 پر آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف
  • ملتان ٹیسٹ، پاکستان نے پہلے روز 4 وکٹ پر 143 رنز بنالیے