WE News:
2025-01-19@10:17:15 GMT

ملتان ٹیسٹ: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

ملتان ٹیسٹ: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اس وقت ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔

ملتان میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری کا اننگز کھیل شروع کیا تاہم پوری ٹیم 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر 250 رنز کی منجوعی برتری حاصل ہے۔

گزشتہ روز میچ کے دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 109 رنز بنا لیے ہیں اس طرح دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے مہمان ٹیم پر 202 رنز کی سبقت حاصل کر لی ہے۔

ہفتہ کے روز کھیل کے دوسرے روز ہی پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ67   کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپنر بیٹر محمد حریرہ 29 رنز بنا کر ویریکین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ 89 کے مجموعی اسکور پر گری جب بابراعظم بھی محض 5 رنزبنا کر ویریکین کی گیند پرایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، تیسری وکٹ 106 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان شان مسعود رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

اس وقت کامران غلام 9 رنز پر جبکہ سعود شکیل 2 رنز پر کریز پر موجود ہیں، دونوں بلے باز اتوار کو تیسرے روز کے کھیل کا آغاز مجموعی اسکور 109 سے کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل ویریکین نے دوسرے روز کے کھیل میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کھیل کے دوسرے روز ہی پاکستان کے پہلی اننگز کے 230 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ10  کے مجموعی اسکور پر گری جب مائیکل لوئس 1 رنز پر کلین بولڈ کر دیا، دوسری وکٹ بھی 10 رنز کے مجمعوعی اسکور پر گری جب کیسی کارٹی صفر پر ساجد خان کی گیند پر محمد حریرہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

ویسٹ انڈیز کی تیسری وکٹ 21 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان کریگ براتھویٹ کو 11 رنز پر ساجد خان نے کلین بولڈ کر دیا، چوتھی وکٹ 22  کے مجموعی اسکور پر گری جب کیویم ہوج کو بھی ساجد خان نے 4 رنز پر اپنی ہی گیند پر کیچ پکر کر پویلین بھیج دیا۔

ویسٹ انڈیز کی پانچویں وکٹ 34 کے مجموعی اسکور پر گری جب جسٹن گریوز 4 رنز بنا کر نعمان علی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے، چھٹی وکٹ 42 کے مجموعی اسکور پر گری جب ٹیون املاچ کو بھی 6 رنز پر نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی ساتویں وکٹ 51 کے مجموعی اسکورپر گری جب ایلک ایتھاناز کو بھی نعمان علی نے 6 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا، آٹھویں وکٹ 66 کے مجموعی اسکور پر گری جب کیون سنکلیئر 11 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر کامران غلام کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ویسٹ انڈیز کی نویں وکٹ 91 کے مجموعی اسکور پر گری جب گوڈاکیش موتی 19 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، دسویں وکٹ 137 کے مجموعی اسکور پر گری جب جےڈن سیلز 22 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، جومل ویریکین نے 31 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے اسپینز نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا، انگلینڈ کے خلاف سیریز کے ہیرو ساجد اور نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 9 وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی نے 11 اوورز میں 39 رنز دے کر 5 جبکہ ساجد خان نے 12 اوورز میں 65 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہفتہ کے روز پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تاہم جواب میں پاکستانی اسپن بولرز کی تباہ کن بولنگ کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم  137 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 5 جبکہ ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ملتان میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے کھیل کا اختتام 143 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔ تیسرے روز محمد رضوان اور سعود شکیل نے دوسرے دن کے کھیل آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کے مجموعی اسکور میں 44 رنز کا اضافہ ہی کیا تھا کہ سعود شکیل کیون سنکلیئر کی گیند پر وکٹ کے پیچھے ٹیون املاچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 157 گیندوں پر 84 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغاز ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں جومل ویریکین نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد نعمان علی آئے مگر بغیر کوئی اسکور بنائے رن آؤٹ ہوگئے۔ سعود شکیل کے جانے کے بعد محمد رضواب بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور کیون سنکلیئر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 133 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔

جمعہ کو ملتان اسٹیڈیم میں دھند کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ محض16  رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب محمد حریرہ 6 رنز بنا کر جیڈن سیلز کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ محض 4 رنز کے اضافے کے ساتھ 20 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان شان مسعود بھی 11 رنز بنا کر گداکیش موتے کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 31 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب کامران غلام 5 رنز بنا کر جیڈن سیلز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی چوتھی اور اہم وکٹ 46 کے مجموعی اسکور پر گری جب بابراعظم 8 رنز بنا کر جیڈن سیلز کی ہی گیند پروکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز کے جارحانہ اسپیل کی بدولت پاکستان کا ٹاپ آرڈرآؤٹ ہو چکا تھا۔  جیڈن سیلز نے 3 اہم وکٹیں حاصل کیں جن میں پاکستان کے بلے بازبابراعظم بھی شامل تھے۔

نائب کپتان سعود شکیل اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی مضبوط پارٹنرشپ کے باعث پاکستان کی اننگزکو بہترپوزیشن پرلاکھڑا کیا۔ سعود شکیل اور محمد رضوان نے عمدہ اننگز کھیل کر لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارا دیا اور 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنزتک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سعود شکیل ہفتہ کے روز کھیل کے دوسرے روز اپنی اننگز56 رنز کے انفرادی اسکور سے کریں گے جبکہ محمد رضوان 51 رنز سے اپنی اننگز جاری رکھیں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین  پہلے ٹیسٹ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 46 رنز بنائے تھے  اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔ سعود شکیل 11 رنز  اور محمد رضوان صفر رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون، کون کون شامل ہے؟

اس سے قبل کپتان شان مسعود 11، محمد ہریرہ 6، کامران غلام  5 اور بابر اعظم 8 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعہ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے شروع ہونا تھا جو دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔

دھند کاجائزہ لینے کے بعد میچ انتظامیہ نے دونوں ٹیموں کے درمیان دن 1 بجے ٹاس کروا لیا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کریگ براتھویٹ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی، دونوں کپتان جیت کے لیے پرجوش

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے آئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔

پاکستانی اسکواڈ

پاکستان کے اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، محمد حریرہ، بابراعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ)، سلمان آغا، نعمان علی، ساجد خان، ابرار احمد اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز اسکواڈ

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کریگ براتھویٹ (کپتان)، میکائل لوئس، کیسی کارٹی، کیویم ہوج، ایلک ایتھاناز، جسٹن گریوز، ٹیون املاچ (وکٹ)، گوڈاکیش موٹی، کیون سنکلیئر، جومل واریکن، جیڈن سیلز شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آؤٹ پاکستان رنز ساجد خان ملتان ٹیسٹ نعمان علی ہدف ویسٹ انڈیز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ملتان ٹیسٹ نعمان علی ویسٹ انڈیز کے مجموعی اسکور پر گری جب پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویسٹ انڈیز کی ٹیم کپتان شان مسعود ٹیموں کے درمیان ویسٹ انڈیز کے نعمان علی نے میں پاکستان کامران غلام روز کے کھیل کھلاڑی ا ؤٹ پاکستان کے پاکستان نے محمد رضوان پاکستان کی ا ؤٹ ہوگئے کی جانب سے کی گیند پر جیڈن سیلز پہلے ٹیسٹ سعود شکیل کر پویلین ٹیسٹ میچ کے دوسرے کے پیچھے لوٹ گئے کھیل کے کے خلاف نے اپنی کر دیا رنز کے کے لیے

پڑھیں:

ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیزکیخلاف پاکستان کو 202 رنز کی برتری حاصل

ملتان: پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے ، دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے تین وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنا کر مجموعی طور پر 202 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلی اننگز میں پاکستانی اسپنرز نے 137رنز پر پویلین بھیج دیا۔

93 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کرنے والی پاکستانی ٹیم نے دوسرے روز کے کھیل کے خاتمے تک تین وکٹ پر 109رنز بنالیے ہیں اور اسے مہمان ٹیم پر 202 رنز کی برتری حاصل ہے۔کامران غلام 9 اورسعود شکیل دو رنز پر ناقابل شکست ہیں۔ کپتان شان مسعود 52رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہریرہ نے 29 رنز بنائے جب کہ بابر اعظم 5 رنز بناسکے۔

اس سے قبل ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 143رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی، سعود شکیل اور محمد رضوان نے مزید 44 رنز کا اضافہ کیا، سعو د شکیل 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان نے 71 رنز بنائے، سلمان آغا، نعمان علی، ساجد خان ، خرم شہزاد زیادہ مزاحمت نہ کرسکے اور پاکستانی ٹیم 230رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور جومیل وریکن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کا آغاز تباہ کن رہا صرف 51 رنز پر 7 کھلاڑی پویلین واپس چلے گئے، ابتدائی چار وکٹیں ساجد خان نے گرائیں، اُس کے بعد نعمان علی نے ہاتھ دکھائے اور پنجہ گاڑھ دیا۔آخری وکٹ ابرار احمد کے حصے میں آئی اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم 137 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل وریکن نے 31 اور جیڈن سیلز نے 22رنز بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان ٹیسٹ : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیدی
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیم 157 رنز پر آل آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کا ہدف
  • ملتان ٹیسٹ، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف
  • ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز، دوسری اننگز میں پاکستان 157 پر آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف
  • ملتان ٹیسٹ ، پاکستان کی ویسٹ انڈیز پر202رنز کی برتری
  • ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیزکیخلاف پاکستان کو 202 رنز کی برتری حاصل
  • ملتان ٹیسٹ، پاکستان نے پہلے روز 4 وکٹ پر 143 رنز بنالیے