Express News:
2025-02-01@22:02:12 GMT

بھارتی بلے باز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

بھارتی وکٹ کیپر بیٹر وریدھمن ساہا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹارئمنٹ کا اعلان کر دیا۔ وکٹ کیپر کی جانب سے یہ اعلان پنجاب کے خلاف بنگال کے رانجی ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں کیا گیا۔

40 سالہ ساہا نے اپنے کیریئر کا آغاز فروری 2010 میں کیا اور 40 ٹیسٹ اور نو ایک روزہ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔ جبکہ انہوں نے ڈومیسٹک میں بنگال اور تریپورا کی نمائندگی کرتے ہوئے 142 فرسٹ کلاس اور 116 لسٹ اے میچز میں حصہ لیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وریدھمن ساہا نے ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ اس بات کو 28 برس ہوگئے جب انہوں نے پہلی بار 1997 میں کرکٹ کی فیلڈ میں قدم رکھا اور یہ سفر کیا خوب رہا۔ اپنے ملک، ریاست، ضلع، کلبز، یونیورسٹی، کالج اور اسکول کی نمائندگی کرنا زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

اپنے آخری رانجی ٹرافی میچ میں ساہا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے لیکن ان کی ٹیم بنگال نے پنجاب کو ایک اننگ اور 13 رنز سے شکست دی۔

میچ کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے ان کو اپنے کندھوں پر اٹھالیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارتی مونا لیزا کی قسمت بدل گئی، فلم سائن کر لی

حال ہی میں مشہور ہونے والی بھارتی مونا لیزا ایک مرتبہ پھر خبروں میں آ گئی۔

ہندوؤں کے سب سے بڑے اجتماع کمبھ میلے سے حال ہی میں ایک خاتون کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے ہے اور یہ مونا لیزا کے نام سے مشہور ہے۔

یہ لڑکی اپنی خوبصورت آنکھوں، بھوری رنگت اور بولنے کے منفرد انداز کی وجہ سے کمبھ میلے میں آنے والے متعدد زائرین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سے ایک میں اس لڑکی کو کمبھ میلے میں گھاٹ پر مالا بیچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب 16 سالہ سالہ مونا لیزا بھوسلے نے ایک فلم سائن کر لی ہے۔

بھارتی فلم ڈائریکٹر سنوج مشرا مونا لیزا بھوسلے کے گاؤں میں ان کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے لڑکی اور اس کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور فلم کے حوالے سے تمام معاملات پر گفتگو کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کا نام ’The Diary of Manipur‘ ہے اور اس کی شوٹنگ فروری میں ہو گی۔

ڈائریکٹر سنوج مشرا نے کہا ہے کہ مونا لیزا اور ان کے اہلِ خانہ بہت ہی معصوم اور میری سوچ سے بھی زیادہ سادے اور شریف لوگ ہیں، مونا لیزا بھوسلے ابھی چھوٹی ہے، ہمیں اسے تیار کرنا ہے۔

اس موقع پر مونا لیزا بھوسلے نے بھارتی ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں فلم کے لیے بہت محنت کروں گی، محنت کروں گی تو آگے بڑھوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فوجیوں نے جنوری میں 11 کشمیریوں کو شہید کیا
  • ثانیہ نے شعیب کا نام گھر سے بھی ہٹادیا، انکی جگہ کون؟
  • ’ٹیم میں شمولیت کی توقع نہیں تھی‘، بھارتی بلے باز کا بیان
  • بھارتی مونا لیزا کی قسمت بدل گئی، فلم سائن کر لی
  • چیمپیئنز ٹرافی سے قبل افغان کھلاڑی شاہ پور زادران نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
  • ندیم ارشاد کیانی کی ریٹائرمنٹ کے باوجود ویب سائٹ پر بطور سیکرٹری برقرار
  • اسلامی نظریاتی کونسل کے 20 ممبران مکمل ،تمام مکاتب فکر کی نمائندگی
  • سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائندگی کیلیے تیار
  • بھارتی کرکٹر محمد سراج کے کس بالی ووڈ اداکارہ سے تعلقات بڑھنے لگے؟