2025-02-05@10:55:20 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«نے کپاس کی پیداوار»:
جنوبی پنجاب میں تحقیق کے مرکز ملتان میں پہلی ’قومی کپاس بحالی کانفرنس‘ میں شرکت کرنے والے ماہرین اور کاشتکاروں نے کپاس کی پیداوار میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں کپاس کی پیداوار کی بحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقررین نے ملکی معیشت میں کپاس کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے جامع پالیسی اصلاحات کی فوری ضرورت پر زور دیا، جس میں زیادہ پیداوار اور ماحولیات کے مطابق لچکدار بیجوں کی اقسام کی ترقی، مؤثر آبپاشی کے نظام اور کسانوں کی معاونت کے پروگراموں میں اضافہ شامل ہے۔ کپاس کی ویلیو چین کے ہر مرحلے میں جدید ٹیکنالوجی کو...
کپاس کی پیداوار میں ہدف سے 34 فیصد کمی ‘حکومت کپاس کے شعبے میں اصلاحات کے لیے کام کر رہی ہے.رانا تنویر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )وزیر تحفظ خوراک رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کپاس کے شعبے میں اصلاحات کے لیے کام کر رہی ہے جس میں مقامی لنٹ (کتان کا ملائم کپڑا) پر 18 فیصد جی ایس ٹی پر نظرثانی بھی شامل ہے تاکہ مارکیٹ میں منصفانہ ماحول پیدا کیا جا سکے رپورٹ کے مطابق پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کا کہنا ہے کہ مالی سال 25-2024 میں کپاس کی پیداوار میں مقرر کردہ ہدف سے 34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے.(جاری ہے) وفاقی وزیرنے ملتان میں قومی کپاس بحالی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان بھی کیا جہاں اہم اسٹیک ہولڈرز کپاس کی پیداوار اور تجارت بڑھانے کے...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جنوری ۔2025 )سندھ کے صنعتی شعبے نے کپاس کی پیداوار میں کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے ساتھ ساتھ قومی معیشت پر بھی سنگین اثرات مرتب ہوں گے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی کل آمد میں سال بہ سال 36.84 فیصد کمی واقع ہوئی ہے. جننگ فیکٹریوں میں کل 4,291,105 گانٹھوں کی آمد ہوئی جو پچھلے سال کی 6,794,006 گانٹھوں سے کافی کم ہے پنجاب میں پیداوار میں 38.53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال 2,996,921 گانٹھوں کے مقابلے 1,842,257 گانٹھیں پیدا ہوئیں سندھ نے 35.(جاری ہے) 51 فیصد کی کمی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )کپاس کی پیداوار میں کمی کے باوجود گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے رواں مالی سال 2024-25 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 اکتوبر 2024 تک کپاس کی پیداوار میں 48 فیصد کی زبردست کمی کی اطلاع دی. اس عرصے کے دوران جننگ فیکٹریوں کو صرف 3.1 ملین گانٹھوں کے بیج موصول ہوئے جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 5.99 ملین گانٹھوں کے مقابلے میں زبردست کمی ہے اس کمی سے مقامی کپاس کی قیمتوں میں اضافے کی توقع ہے معیشت پر اضافی دبا ﺅپڑے گا...
کاٹن سپلائی چین میں کام کے بنیادی اصولوں،حقوق کے فروغ پر آگاہی سیشن کے موقع پر سیکرٹری جنرل سید نذر علی، کنسلٹنٹ گلفام نبی کا شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو کراچی (کامرس رپورٹر)ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے تعاون سے رائز فار امپیکٹ (کاٹن انڈیٹیکس پروجیکٹ) کے تحت کاٹن سپلائی چین میں کام کے بنیادی اصولوں اور حقوق کو فروغ دینے کے لیے اپنے سیشنز کی سیریز کا چوتھا آگاہی سیشن ضلع رحیم یار خان میں منعقد کیا۔اس سیشن کا مقصد کی کاشت کرنے والے زمینداروں میں کام کے بنیادی اصولوں اور حقوق (ایف پی آر ڈبلیو) کے احترام کو بڑھانا اور کاٹن سپلائی چین میںکام کے بہتر حالات کو فروغ...
لاہور :سابق صوبائی وزیر اور صنعت کار ایس ایم تنویر نے اعلان کیا ہے کہ مارچ یا اپریل میں بجلی کی قیمت کم کرنے کا منصوبہ ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے ہمارے لیڈران بین الاقوامی سطح پر اقدامات کر رہے ہیں، لیکن ہمیں اپنے وسائل کے ضیاع کو روکنا ہوگا۔ ایس ایم تنویر نے کپاس کی گرتی ہوئی پیداوار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال قبل کپاس کی پیداوار 15 ملین بیلز تھی، جو اب گھٹ کر 5 ملین بیلز تک محدود ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کپاس کے علاقوں میں دیگر فصلوں کو فروغ دینے کی وجہ سے یہ کمی ہوئی...