2025-04-01@06:47:06 GMT
تلاش کی گنتی: 29
«مشہور یوٹیوبر»:
انڈیاز گوٹ لیٹنٹ میں نازیبا سوال کے تنازع میں پھنسے رنویر الہ آبادیہ نے واقعے کے تقریباً دو ماہ بعد یوٹیوب دوبارہ انٹری دی ہے۔ رنویر الہ آبادیہ نے اتوار کو اپنے یوٹیوب چینل پر واپسی کے بعد ایک جذباتی ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے معافی مانگی۔ رنویر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ یہ وقت ان کےلیے اور ان کے خاندان کےلیے بہت مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، سوشل میڈیا پر نفرت کا نشانہ بنایا گیا اور میڈیا میں ان کے خلاف خبریں شائع ہوئیں۔ لیکن ان کے مداحوں کے پیغامات نے انہیں اس مشکل وقت میں بہت حوصلہ دیا۔ رنویر نے ان لوگوں سے...
شہرت کی بلندیوں پر پہنچنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے، لیکن ہر ایک کو یہ منزل نصیب نہیں ہوتی، جدید دور میں یوٹیوب نے لوگوں کو ایک موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر مقبولیت حاصل کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں کچھ ایسے چہرے بھی ہیں جو یوٹیوب کی دنیا میں بے حد مقبول ہوئے مگر شہرت کو سنبھال نہ پائے۔ یوٹیوبرز کے حوالے سے عوام میں ہمیشہ دو رائے ہوتی ہیں، ایک طبقہ ان کو پسند کرتا ہے، جبکہ دوسرے کی جانب سے مخالفت کی جاتی ہے۔ نوجوان پاکستانی یوٹیوبرز کی کامیابی کے عروج پر ہاتھ سے نکل جانے کی کئی کہانیاں ہیں اور وہ ان تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں جن سے ہر قیمت...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں ایک معروف پاکستانی ڈیجیٹل انفلوئنسر ہیں، جن کے 8 ملین کے قریب یوٹیوب سبسکرائبرز ہیں۔ ڈکی بھائی کے ولاگز کے بچے اور بڑے سبھی دیوانے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی یوٹیوب پر پوسٹ ہونے والی ہر ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوتے ہیں۔ ڈکی پاکستان کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ڈیجیٹل تخلیق کار ہیں اور ان کی آمدنی بھی لاکھوں ڈالرز میں ہے، تاہم اب وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی آمدنی کی تفصیلات شیئر نہیں کرتے۔ ڈکی نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے ان کی ماہانہ آمدنی کے...
کراچی: معروف پاکستانی یوٹیوبر اور کامیڈین نادر علی نے بھارت کے معروف اداکار کپل شرما کی جانب سے گالی دینے والی بات سے پہلی بار پردہ اٹھا دیا۔ نادر علی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی خصوصی ٹرانسمیشن ’پیارا رمضان‘ میں مہمان بنے اور انہوں نے میزبان جویریہ سعود کے ساتھ اپنے کیریئر و مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں یوٹیوبر نے کہا کہ اُن کی شاہ رخ خان کے ساتھ پوڈ کاسٹ کی خواہش ہے اور جس دن یہ پوری ہوگئی تو پھر وہ پوڈ کاسٹ کرنا چھوڑ دیں گے۔ نادر علی نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں شہرت کی معراج پر پہنچنے کے بعد پوڈ کاسٹ انڈسٹری کو...
کراچی(شوبز ڈیسک)ٹی وی میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ نامناسب سوالات بار بار پوچھے جانے پر انہوں نے یوٹیوبر نادر علی کا پوڈکاسٹ چھوڑ دیا تھا۔ نادیہ خان حال ہی میں ’365 نیوز‘ کے رمضان پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کی۔ پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اداکاروں کو کسی بھی پوڈکاسٹ میں جاتے وقت یہ خیال رکھنا چاہیے کہ انہیں مختلف سوالات کرکے پھنسانے کی کوشش کی جائے گی۔ ان کے مطابق پوڈکاسٹرز کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اداکار مہمانوں سے غلط سوالات کرکے انہیں پھنسائیں اور پھر اپنے ویوز حاصل کریں۔ نادیہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں بھی...
کراچی (شوبز ڈیسک) – پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے یوٹیوبر راجب بٹ کے فہد مصطفیٰ پر دیے گئے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ڈیجیٹل کریئیٹرز کو آئینہ دکھایا۔ View this post on Instagram A post shared by Shamoon Abbasi (@being_shamoon_) یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب فہد مصطفیٰ نے فیملی وی لاگرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “یہ لوگ اپنی فیملیز کو بیچ کر کنٹینٹ بنا رہے ہیں۔” اس بیان پر راجب بٹ نے فہد مصطفیٰ کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے افراد کی عزت نہیں کر سکتے جو سینئرز جیسا برتاؤ نہیں کرتے۔ شمعون عباسی نے جواب میں کہا کہ فہد مصطفیٰ پچھلے 20 سالوں سے انڈسٹری کا حصہ ہیں...
انٹرنیٹ کی دنیا کے بادشاہ، مسٹر بیسٹ کی ماہانہ آمدنی کا راز کھل گیا ہے، اور یہ راز اتنا بڑا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین دنگ رہ گئے۔ دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن جو ’’مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور ہیں، کی یوٹیوب سے ماہانہ کمائی کے اعداد و شمار لیک ہوگئے ہیں، اور یہ اعداد و شمار کسی کو بھی حیران کر سکتے ہیں۔ کتنی ہے مسٹر بیسٹ کی کمائی؟ مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب چینل پر 36 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، اور ان کی ویڈیوز پر اربوں ویوز آتے ہیں۔ حال ہی میں، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ڈرامہ الرٹ نامی اکاؤنٹ نے مسٹر بیسٹ کی مبینہ آمدنی کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے، جس میں ان...
اداکار فیروز خان نے یوٹیوبر اور باکسر رحیم پردیسی سے باکسنگ میچ میں شکست کے بعد میچ کے ایک جج پر متعصب ہونے کا الزام عائد کردیا۔اداکار فیروز خان اور یوٹیوبررحیم پردیسی کے درمیان لاہور میں سلیبریٹی میچ کھیلا گیا، جس میں دونوں نے جم کر مقابلہ کیا۔ دونوں کے مداح گزشتہ کئی روز سے اس میچ کے منتظر تھے کیوں کہ اسی کے ساتھ فیروزخان نے ’باکسنگ رنگ‘ میں بھی اپنے کیریئر کا آغاز کردیا۔دونوں سلیبریٹیز کے درمیان جم کر مقابلہ ہوا تاہم یوٹیوبر نے اداکار کو 1-4 سے شکست دے دی۔میچ دیکھنے کے لیے جہاں دونوں سلیبریٹیز کے مداح بڑی تعداد میں موجود تھے، وہیں فیروزخان کی اہلیہ اور بیٹا سلطان بھی نظر آئے۔جیسے جیسے میچ آگے بڑھا...
پاکستان شوبز کے اداکار فیروز خان کو یوٹیوبر رحیم پردیسی نے اپنے مکوں کے وار سے لہولہان کردیا۔ لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے ایک تھرلر باکسنگ میچ میں یوٹیوبر رحیم پردیسی نے معروف اداکار فیروز خان کو شکست دے دی۔ یہ مقابلہ سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان ہونے والی گرم بحث کے بعد طے پایا تھا، جس میں رحیم نے فیروز کو 5 ویں راؤنڈز کے بعد ناک آؤٹ کردیا۔ رحیم پردیسی اور فیروز خان کے درمیان یہ باکسنگ میچ سوشل میڈیا پر ہونے والی ایک گرما گرم بحث کا نتیجہ تھا۔ دونوں نے زبانی جھگڑے کے بجائے باکسنگ رنگ میں معاملات طے کرنے کا فیصلہ کیا۔ فیروز خان نے رحیم کے چیلنج کو قبول...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ اور اُن کے دوست جہانگیر بٹ ہیوی بائیک ایکسیڈنٹ حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل رجب بٹ کے دوست مان ڈوگر کی ویڈیو کے مطابق رجب بٹ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جب کہ ساتھی دوست جہانگیر بٹ موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔ رجب بٹ کے دوست مان ڈوگر نے ٹک ٹاک ویڈیو میں حادثے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جہانگیر بٹ کو سر میں دس ٹانکے لگے ہیں اور وہ ابھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر رجب بٹ کرسی پر بیٹھے ہیں جب کہ ڈاکٹرز...
معروف موسیقار اے آر رحمان نے فلم چھاوا کے میوزک لانچ ایونٹ میں رنویر الہ آبادیا تنازعے پر دلچسپ تبصرہ کیا، جس نے سب کو حیران کر دیا۔ یہ ایونٹ ممبئی کے نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں منعقد ہوا، جہاں وکی کوشل، راشمیکا مندانا، ڈائریکٹر لکشمن اوٹیکر اور پروڈیوسر دنیش وجن نے شرکت کی۔ ایونٹ میں وکی کوشل نے اے آر رحمان سے دلچسپ سوالات کیے، جن میں سے ایک تھا: "آپ اپنی موسیقی کو تین ایموجیز میں بیان کریں گے؟” اے آر رحمان نے ہنستے ہوئے کہا، "ایک تو وہ ہوگا جس کا منہ بند ہو، کیونکہ پچھلے ہفتے ہم نے دیکھا کہ جب منہ کھلا تو کیا ہوا!” یہ جملہ سنتے ہی ایونٹ میں قہقہے گونج...
بھارت کے مشہور اور حال ہی میں تنازعہ کا شکار ہونے والے پروگرام انڈیا گاٹ لیٹنٹ کے مالک سمے رائنا کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد حالات ان کے قابو سے باہر ہوچکے ہیں۔ یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کے والدین سے متعلق کنٹسٹنٹ سے نازیبا اور متنازع سوال کی وجہ سے بھارت میں ہونے والے ہنگامے پر انڈیا گاٹ لیٹنٹ کے بانی سمے رائنا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے یوٹیوب سے اپنے پروگرام کی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں سمے رائنا نے کہا کہ ’جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ میرے لیے بہت زیادہ ہو چکا ہے۔ میں نے اپنے چینل سے تمام ویڈیوز کو ہٹا...
نئی دہلی: بھارت کے ابھرتے ہوئے کرٹر ریان پراگ یوٹیوب سرچ ہسٹری کے تنازع میں پھنس گئے اور انہوں نے اب اس معاملے پر خاموشی بھی توڑ دی ہے۔ ریان پراگ پر الزام تھا کہ وہ یوٹیوب پر نامناسب اور نازیبا مواد سرچ کرتے ہیں اور اس حوالے سے اُن کی ہسٹری کی ایک تصویر بھی سامنے آئی تھی جس کے بعد کرکٹر تنازعات میں گھر گئے تھے۔ اب انہوں نے ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے اس معاملے پر خاموشی توڑی اور کہا کہ ڈسکارڈ سرور سے کسی نے اسے سیٹ کرنے کی کوشش کی تاکہ آٗی پی ایل میں میری ساکھ کو نقصان پہنچایا جائے۔ ریاگ پراگ نے آئی پی ایل 2024 کے سیزن میں 16 میچز میں شاندار بلے...
معروف یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا ان دنوں شدید تنازع کا شکار ہیں۔ حال ہی میں وہ کامیڈین سمے رائنا کے شو India’s Got Latent میں نظر آئے، جہاں انہوں نے ایک متنازع سوال کر کے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔ ان کے اس سوال پر نہ صرف مداح ناراض ہیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔ رنویر نے ایک شو کے دوران ایک امیدوار سے اس کے ماں باپ کے ازدواجی تعلق کے متعلق ایک نازیبا سوال پوچھا تھا۔ یہ سوال اتنا نازیبا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے رنویر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ معاملہ اتنا بڑھا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی ہو گیا۔ یہ پہلا...
لاہور:یوٹیوبر رجب بٹ نے سوشل میڈیا کے بعد ماڈلنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور اداکارہ حرا مانی کے ساتھ ان کا پہلا گانا "اوور یو” ریلیز ہو گیا ہے۔ اس گانے کو گلوکار و ریپر حمزہ ملک نے گایا ہے، اور وہ گانے کے شریک کمپوزر اور لکھاری بھی ہیں۔ گانے کی ویڈیو 5 فروری کو یوٹیوب پر ریلیز کی گئی، جس نے چند گھنٹوں میں 26 لاکھ سے زیادہ ویوز حاصل کیے اور یوٹیوب
پاکستان کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بیٹی کے انہیں گھر سے نکالنے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئے نئے ویلاگ میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ان یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیا ہے جو صرف چند ویوز کے لیے غلط معلومات پھیلاتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کچھ یوٹیوبرز ان کے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra) انہوں نے ایک افواہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک یوٹیوب چینل...
ایک یوٹیوبر، جو ’’کریپٹو این ڈبلیو او‘‘کے نام سے جانا جاتا ہے، نے 666 ڈالر میں ڈارک ویب سے ایک مسٹری باکس منگوایا لیکن جب اس نے اسے کھولا تو منظر ایسا تھا کہ وہ خوف سے کانپ اٹھا اور وڈیو بند کرنے پر مجبور ہوگیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ڈارک ویب انٹرنیٹ کا وہ تاریک گوشہ ہے جہاں غیر معمولی اور پراسرار اشیا کی خرید و فروخت عام ہے۔ تاہم یوٹیوبر کو مسٹری باکسز جمع کرنے کا شوق ہے، جس کی وجہ سے اس نے یہ خطرہ مول لیا۔ پہلے پہل جب اس نے باکس کھولا تو عام اشیا نکلیں، جیسے1909 کے قدیم ٹیرو کارڈز، ایک کمبل اور دو چمڑے کے دستانے ،ایک بھورا اور ایک سیاہ دستانہ،...
سٹی 42 : خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے یوٹیوبرز کہتے رہے آج رات عمران خان کی رہائی کا اعلان ہونا ہے مگر نہیں ہوا ۔ خواجہ آصف نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کی سول نافرمانی ناکام ہوئی کسی نے بھی اپنے گھر پیسے بھیجنا بند نہیں کیے، لوگوں نے گرم پانی سے نہانا ہوتا ہے وہ بجلی اور گیس کے بل بھرنا کیوں بند کرے گے ؟ ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا امریکہ کے ساتھ ایک تعلق ہے ہمیں اس کی مناسبت سے اپنا تعلق دیکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بار بار کہا ہے ہمیں اعتراض جوڈیشل کمیشن پر نہیں بلکہ...
مشہور اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے اپنی موت کی جھوٹی خبر دینے والے یوٹیوبر کو کرارا جواب دیا ہے۔ یاسر نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک یوٹیوب تھمب نیل شیئر کیا، جس پر لکھا تھا، "اقرا عزیز کے شوہر اچانک انتقال کر گئے”۔ اس خبر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے یاسر نے اسٹوری میں لکھا، "یہ خبر جس نے بھی لگائی ہے، اسے اگلی خبر اپنی والدہ کے بیوہ ہونے کی بھی لگانی چاہیے۔” اداکار نے اپنی اسٹوری میں ایک فنی ایموجی بھی شامل کیا۔ واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی ہیں، جو 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی...
لاہور ہائی کورٹ میں دائر ایک درخواست میں سماجی رابطوں کے متعدد پلیٹ فارمز پر پابندی لگانے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں اسلم نامی ایک شہری نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے توسط سے وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو فریق بنایا ہے۔ اس درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گھروں کی خواتین کو دکھایا جاتا ہے جس کی وجہ سے روایتی خاندانی نظام تباہ ہورہا ہے۔ درخواست گزار نے پٹیشن میں موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں ہر دوسرے شخص کا یوٹیوب چینل ہے، اور ان چینلز کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان ایپلکیشنز پر غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے ویوز لیے جارہے ہیں جس سے پیسہ...