نئی دہلی: بھارت کے ابھرتے ہوئے کرٹر ریان پراگ یوٹیوب سرچ ہسٹری کے تنازع میں پھنس گئے اور انہوں نے اب اس معاملے پر خاموشی بھی توڑ دی ہے۔

ریان پراگ پر الزام تھا کہ وہ یوٹیوب پر نامناسب اور نازیبا مواد سرچ کرتے ہیں اور اس حوالے سے اُن کی ہسٹری کی ایک تصویر بھی سامنے آئی تھی جس کے بعد کرکٹر تنازعات میں گھر گئے تھے۔

اب انہوں نے ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے اس معاملے پر خاموشی توڑی اور کہا کہ ڈسکارڈ سرور سے کسی نے اسے سیٹ کرنے کی کوشش کی تاکہ آٗی پی ایل میں میری ساکھ کو نقصان پہنچایا جائے۔

ریاگ پراگ نے آئی پی ایل 2024 کے سیزن میں 16 میچز میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 52.

09 کے تناسب سے 573 رنز بنائے وہ راجستھان رائلز کی نمائندگی کررہے تھے۔

آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد اُن کا یہ تنازع سامنے آیا تھا۔ یوٹیوب لائیو اسٹریم کے دوران انہوں نے اپنی یوٹیوب سرچ ہسٹری دکھائی تو اُس میں بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے اور سارہ علی خان کی ویڈیوز سرچ کی ہوئی تھیں۔

پراگ نے کہا کہ یہ واقعہ تو آئی پی ایل سے پہلے پیش آیا تاہم پوسٹ ایونٹ کے دوران وائرل ہوئی تاکہ میری توجہ کھیل سے ہٹ جائے اور کارکردگی اچھی نہ دکھا سکوں۔

انہوں نے کہا کہ معاملے پر شور شرابہ ہونے کے باوجود میں نے اپنے کھیل پر توجہ دی اور شاندار کارکردگی دکھا کر ناقدین کو اُن کی سازش کا جواب دیا۔

بھارتی کرکٹر کے مطابق یہ ہسٹری اُس وقت سامنے آئی جب وہ لائیو اسٹریم پر گیم کھیل رہے تھے اُن کے پاس اسپاٹیفائی یا ایپل میوزک کی سہولت نہیں تھی اس وجہ سے وہ یوٹیوب پر گئے تو یہ سب کچھ ہوگیا، جس کی میں سمجھتا ہوں کہ وضاحت دینا ضروری بھی نہیں تھی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے پی ایل

پڑھیں:

قومی کرکٹر کی ایم آر آئی رپورٹ آگئی

سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں زخمی قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹ آ گئی ہے۔ دو روز قبل قذافی سٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے سلسلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بولنگ کرنے کے دوران پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجرڈ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے اور بیٹنگ کے لیے بھی میدان میں نہیں آئے تھے۔ حارث رؤف کے پی سی بی نے فوری طور پر مختلف نوعیت کے ٹیسٹ کرائے، اب ان کی ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹ آ گئی ہے۔پی سی بی کے مطابق پیسر کو سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں کھچاؤ آیا ہے اور ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی تدابیر اور فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ٹرائی نیشن سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف 12 فروری کو ہونے والے میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حارث رؤف کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں ہے اور امید ہے کہ وہ 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی تک مکمل صحتیاب ہو جائیں گے اور میگا ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ نے ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات اور فاروق ستار سے قربت پر خاموشی توڑ دی
  • شاہین، نسیم کو ٹیم سے باہر کرو سابق کرکٹر کا مطالبہ
  • جائیداد کے تنازع پر 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو مار ڈالا
  • قومی کرکٹر کی ایم آر آئی رپورٹ آگئی
  • سابق کرکٹرہربھجن سنگھ اور شعیب اختر میچ کے دوران ایک بار پھر آمنے سامنے ،ویڈیو وائرل
  • کیا عمران خان علی امین گنڈاپور سے ناراض ہیں؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خاموشی توڑ دی
  • شبھمن گل نے اپنی کرش کا نام بتادیا
  • غزہ تنازع، پاکستان کا مصر سے مکمل یکجہتی کا اظہار
  • ہندوتوا ایجنڈے کا مقصد پورے برصغیر کو ہندوتوا کے رنگ میں رنگنا ہے، مسعود خان