ایک یوٹیوبر، جو ’’کریپٹو این ڈبلیو او‘‘کے نام سے جانا جاتا ہے، نے 666 ڈالر میں ڈارک ویب سے ایک مسٹری باکس منگوایا لیکن جب اس نے اسے کھولا تو منظر ایسا تھا کہ وہ خوف سے کانپ اٹھا اور وڈیو بند کرنے پر مجبور ہوگیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ڈارک ویب انٹرنیٹ کا وہ تاریک گوشہ ہے جہاں غیر معمولی اور پراسرار اشیا کی خرید و فروخت عام ہے۔ تاہم یوٹیوبر کو مسٹری باکسز جمع کرنے کا شوق ہے، جس کی وجہ سے اس نے یہ خطرہ مول لیا۔

پہلے پہل جب اس نے باکس کھولا تو عام اشیا نکلیں، جیسے1909 کے قدیم ٹیرو کارڈز، ایک کمبل اور دو چمڑے کے دستانے ،ایک بھورا اور ایک سیاہ دستانہ، لیکن جیسے ہی اس نے ایک پرانی گڑیا نکالی تو اسے محسوس ہوا کہ کچھ عجیب ہو رہا ہے۔

گڑیا کے اندر جھانکنے پر یوٹیوبر کو مڑے ہوئے کچھ کارڈز، پلاسٹک کا ایک تھیلا اور حیرت انگیز طور پر ایک انسانی دانت ملا۔ مزید کھنگالنے پر اس نے بھنگ کی 3گھٹلیاں، بلیڈ، چارکول پاؤڈر، اور ایک ایسی ڈائری دریافت کی جس میں پراسرار نقوش اور الجھے ہوئے حروف درج تھے جو بظاہر کسی بچی کی ملکیت معلوم ہوتی تھی۔

سب سے زیادہ دہشت ناک دریافت وہ 3چھوٹی گیندیں تھیں، جن سے ناقابل برداشت بدبو آرہی تھی۔ بدبو اتنی شدید تھی کہ یوٹیوبر قریب تھا کہ قے کر دیتا، جس کے بعد اس نے فوری طور پر وڈیو بند کردی۔

یہ تجربہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ ڈارک ویب کی دنیا کتنی پراسرار اور خوفناک ہو سکتی ہے اور وہاں خریداری کرنا غیر متوقع نتائج کا سبب بن سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈارک ویب

پڑھیں:

راولپنڈی، بینک روڈ کے کنارے پر لگے کتب اسٹال پر شہری کتابیں دیکھ رہے ہیں

راولپنڈی، بینک روڈ کے کنارے پر لگے کتب اسٹال پر شہری کتابیں دیکھ رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • یوٹیوبر کو ڈارک ویب سے مسٹری باکس موصول، مواد دیکھا تو دہشت زدہ رہ گیا
  • سائنسدانوں نے معدے اور دماغ کے درمیان حیران کن تعلق دریافت کر لیا
  • افغان حکومت اور فتنتہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش ہو گیا ۔۔۔,ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آ گئے
  • کیپیٹل ہل حملہ: سوالنامہ ملنے پر ایف بی آئی افسران خوفزدہ، ڈیسک خالی کرنا شروع کر دیے
  • افغان حکومت، فتنتہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش، ناقابل تردید شواہد منظر عام پر
  • راولپنڈی، بینک روڈ کے کنارے پر لگے کتب اسٹال پر شہری کتابیں دیکھ رہے ہیں
  • موبائل فون مارکیٹ کے تاجر کا قتل، تفتیشی حکام نے معاملہ پُراسرار قرار دیدیا
  • سجل علی کی ہمشکل بھی منظرِ عام پر، فینز حیران
  • محراب پور: نوشہروفیروز جیل کاقیدی پراسرار طورپر انتقال کرگیا