لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں ایک معروف پاکستانی ڈیجیٹل انفلوئنسر ہیں، جن کے 8 ملین کے قریب یوٹیوب سبسکرائبرز ہیں۔ ڈکی بھائی کے ولاگز کے بچے اور بڑے سبھی دیوانے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی یوٹیوب پر پوسٹ ہونے والی ہر ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوتے ہیں۔

ڈکی پاکستان کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ڈیجیٹل تخلیق کار ہیں اور ان کی آمدنی بھی لاکھوں ڈالرز میں ہے، تاہم اب وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی آمدنی کی تفصیلات شیئر نہیں کرتے۔

ڈکی نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے ان کی ماہانہ آمدنی کے بارے میں سوال پوچھا لیکن انہوں نے اس کا جواب دینے سے گریز کیا۔

نادر کے سوال کے جواب میں ڈکی نے کہا، آپ کا مطلب ہے کہ میں کتنے آلٹوز کماتا ہوں کیونکہ آلٹو اب پوڈکاسٹس کی دنیا میں ایک کرنسی بن چکا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ معاذ صفدر نے کہا تھا کہ وہ اتنی آمدنی کماتے ہیں جتنی ایک آلٹو کی قیمت ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ آپ کے پوڈکاسٹ میں کہا تھا۔

ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ ’پہلے میں اپنی آمدنی کی تفصیلات شیئر کرتا تھا، لیکن پھر مجھے لگا کہ میں بری نظر کا شکار ہو رہا ہوں۔ میں اچھی آمدنی کماتا ہوں، لیکن اب میں اس کے بارے میں نہیں بتاتا۔ لیکن میری آمدنی اتنی ہے کہ میں پرائیوٹ جیٹ نہیں خرید سکتا لیکن کوئی بھی گاڑی خرید سکتا ہوں، جو چاہوں خرید سکتا ہوں اور جہاں جانا چاہوں جا سکتا ہوں‘۔

یوٹیوبر نے بتایا کہ آمدنی کے متعدد ذرائع ہیں۔ ہمیں برانڈز سے پیسے ملتے ہیں اور ایڈ ریونیو بھی ہماری آمدنی میں شامل ہوتا ہے۔ جو لوگ ٹک ٹاک لائیو اسٹریمز کرتے ہیں وہ زیادہ کماتے ہیں، اور تمام ڈیجیٹل تخلیق کار ایک جیسی آمدنی کماتے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل ایک انٹرویو میں ڈکی بھائی سے سوال کیا گیا تھا کہ وہ یوٹیوب سے ماہانہ کتنی آمدن حاصل کرتے ہیں۔ ڈکی بھائی نے جواب دیا تھا کہ وہ یوٹیوب سے اندازاً ایک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر (تقریباً 3 کروڑ پاکستانی روپے) ماہانہ کما لیتے ہیں۔

ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ یوٹیوب پر صرف ویڈیوز ہی نہیں بلکہ اسپانسرشپ کے ذریعے بھی پیسے کمائے جاتے ہیں اور پاکستان میں صرف 5 ایسے یوٹیوبرز ہیں جن کی ویڈیوز پر لاکھوں کی تعداد میں ویوز آتے ہیں اور ان کی ماہانہ آمدن لاکھوں ڈالرز میں ہے۔
مزید پڑھیں: ملکی سلامتی سے بڑھ کر کوئی تحریک، کوئی شخصیت نہیں، یک زبان ہوکر بیانیہ بنانا ہوگا، آرمی چیف

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ڈکی بھائی ہیں اور تھا کہ

پڑھیں:

حکومتوں کو یہ بھی بتانا پڑے گا کیا کرنا ہے: جسٹس جمال

اسلام آباد  (خصوصی رپورٹر)  سپرپم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جج نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے                                                                             دوران وکیل سے مکالمہ کیا وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں کیا کیا حکومتوں کو یہ بھی بتانا پڑے گا کیا کرنا ہے۔  جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے مختلف مقدما ت پر سماعت کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے دونوں حکومتیں مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں، کیا حکومتوں کو بھی بتانا پڑے گا کیا کرنا ہے۔  عدالت نے گلگت بلتستان حکومت کی مشروط مقدمہ واپسی پر وفاقی حکومت کا مؤقف طلب کر لیا اور  سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کرتے ہوئے جی بی حکومت سے بھی تحریری مؤقف طلب کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • جب کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات ممکن ہیں تو ناراض بلوچوں سے کیوں نہیں؟
  • ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کے آ پ کے جسم پرایسے منفی اثرات کہ آپ بھی یہ عادت فورا چھوڑ دینگے
  • کیا نوازشریف سیاسی سرگرمیاں چھوڑ کر لاہور کا تاریخی ورثہ بحال کروائیں گے؟
  • ٹام کروز ان دنوں کونسی مشہور اداکارہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟
  • حکومتوں کو یہ بھی بتانا پڑے گا کیا کرنا ہے: جسٹس جمال
  • اداکار عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سے شادی کا ارادہ کیوں نہیں رکھتے؟
  • کپل شرما نے نادر علی کو کس بات پر گالی دی تھی؟ یوٹیوبر نے بتادیا
  • ریتک روشن کا اپنی سابقہ اہلیہ کےلیے جذباتی پیغام وائرل
  • یاسر نواز کو ڈرامے میں ولن کے کردار میں کاسٹ کیوں کیا؟ دانش نواز نے دلچسپ وجہ بتادی