2025-02-22@21:47:29 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«لی ووڈمین»:
بھارت کے مہا کمبھ میلے سے وائرل ہونے والی مونا لیزا کی قسمت بدل گئی، مونالیزا ایک بار پھر خبروں میں ہیں کیونکہ انہوں نے اب بالی ووڈ کی فلم آفر قبول کر کے فلم سائن کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کمبھ میلے میں لی گئی ایک تصویر اور ویڈیو کے باعث مشہور ہونے والی یہ لڑکی، جس کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے، اپنی خوبصورت آنکھوں، بھوری رنگت اور منفرد اندازِ گفتگو کی وجہ سے زائرین کی توجہ کا مرکز بنی تھی۔ ایک وائرل ویڈیو میں اسے گھاٹ پر مالا فروخت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق 16 سالہ مونا لیزا بھوسلے نے ایک فلم سائن کر لی ہے۔ بھارتی فلم ڈائریکٹر سنوج مشرا ان کے گاؤں...
امریکا سے ہنگامی بنیادوں پر تارکینِ وطنوں کی جبری بیدخلی، گرفتاریوں اور چھاپوں پر روتے ہوئے ویڈیو بیان ریکارڈ کروانے والی اداکارہ سلینا گومز کو ٹرمپ حکومت کا جواب سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن کے مشیر نے سلینا گومز کی ویڈیو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جذباتی ویڈیوز سے حقیقت کو نہیں بدلا جا سکتا۔ ٹرمپ کے مشیر نے مزید کہا کہ اس امیگریشن پالیسی پر کسی کو معافی نہیں مل سکتی۔ سب کے ساتھ ایک سا سلوک ہوگا۔ مشیر برائے امیگریشن نے کہا کہ یہ کارروائیاں امریکا کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں : ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر سلینا گومز پھوٹ پھوٹ...
بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر نے ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ کرن جوہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ابراہیم کے والدین، سیف علی خان اور امرتا سنگھ سے اپنی ابتدائی ملاقاتوں کو یاد کیا اور کہا کہ ’اداکاری ان کے خون میں ہیں۔‘ اطلاعات کے مطابق ابراہیم اپنی پہلی فلم ’سرزمین‘ میں جلوہ گر ہوں گے جو دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جارہی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Karan Johar (@karanjohar) کرن جوہر نے انسٹاگرام پر ابراہیم کی چند تصاویر شیئر کرتے...
بھارت میں 26 جنوری تک جاری رہنے والا مہاکمبھ اپنی منفرد داستانوں اور شخصیات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ان میں سے ایک 16 سالہ مونالیزا بھونسلے ہے، جس کو ’وائرل مونالیزا‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔ میلے میں ہاتھ سے بنے ہار بیچنے والی اس لڑکی کو اس کی گہری رنگت اور خوبصورت آنکھوں کے ساتھ معصومیت بھری مسکان نے سوشل میڈیا پر مشہور کر دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Mona lisa ❤️❤️❤️ (@mona_lisa_0007) مونالیزا کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کے پاس خریداری کیلئے لوگوں کو ہجوم کرنا شروع...
بھارتی اداکارہ جنت زبیر نے انسٹاگرام پر بالی ووڈ لیجنڈ شاہ رخ خان کو فالوورز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان اپنی منفرد اداکاری اور لہجے کی وجہ سے خاص پہچان رکھتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنت کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 49.7 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد 47.7ملین ہے، یہ کامیابی ڈیجیٹل تخلیق کاروں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ ان کی اداکاری تو مشہور ہے ہی لیکن ان کا اپنے چاہنے والوں سے بے انتہا محبت کرنا بھی انکی فین فالوئنگ میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔عالمی شہرت یافتہ شاہ رخ خان کو دنیا بھر سے محبت ملتی ہے لیکن...
سعودی عرب کے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار ہینس زمر سے مختلف پروجیکٹس کے حوالے رابطے میں ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن موسیقار سے مبینہ طور پر جنگِ یرموک پر بننے والی سعودی فلم کی موسیقی اور ملک کے قومی ترانے کی تشکیلِ نو کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔ جرمن موسیقار ہینس زمر اور سعودی عہدے دار کے درمیان ملاقات ریاض میں منعقد ہونے والے جوائے ایوارڈ کے دوران ہوئی۔ ترکی آل الشیخ نے ملاقات کی تفصیلات سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ میں شیئر کیں۔ ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ...
بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے کے حق میں بیان دے کر مداحوں کو حیران کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی زندگی سے جڑے ہر رشتے کی اہمیت کا اندازہ ہے اور اسے اہمیت دینا بھی جانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والدین، میرا خاندان اور میری بیوی سب سے اہم ہیں اور مجھے ان کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے۔ ابھیشیک کا ایشوریہ کے حق میں کھل کر بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب دونوں کی طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ بالی ووڈ اداکار کے اس بیان کے بعد مداحوں نے جوڑی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور...
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ان کے گھر میں حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی۔ بھارتی اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے پوش علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کی 12ویں منزل پر ان کے فلیٹ میں چاقو کے وار سے زخمی کیا گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ایمرجنسی سرجری کی اور انہیں “خطرے سے باہر” قرار دیا۔ سیف علی خان پر حملہ کرنے والے کی تصویر منظر عام پر آگئی ہے، جس میں اسے واقعے کے بعد سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جب حملہ آور نے...
ہالی ووڈ کی ایک اور مشہور اسٹار جوڑی جوڑی نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ گلوکارہ اور فیشن ڈیزائنر جیسیکا سمپسن اور ایرک جانسن نے 10 سالہ شادی کے بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان ایک دوسرے پر اعتماد کے مسائل ان کی علیحدگی کی وجہ بنے۔ ایک ذرائع نے غیر ملکی میڈیا ادارے کو بتایا کہ جیس اور ایرک کے درمیان اعتماد کا فقدان تھا۔ دونوں ایک دوسرے پر یقین نہیں کرتے تھے اور شک کی وجہ سے وہ ایک صفحے پر نہیں تھے، جس کی وجہ سے ان کے تعلقات میں دراڑ پڑی اور علیحدگی کا فیصلہ لیا۔ A post common by Jessica Simpson (@jessicasimpson) جیسیکا سمپسن نے...
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے جس میں ان کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی، اس دوران ڈکیتی کی نیت سے آنے والے شخص نے ان پر چاقو سے حملہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے گھر پر فائرنگ، ممبئی پولیس نے سیکیورٹی بڑھا دی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ جمعرات کی رات تقریباً 2 بجے پیش آیا، اس دوران سیف علی خان کی کی چور کی سے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی اور وہ زخمی ہوگئے۔ بعدازاں، انہیں لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس معاملے میں باندرہ پولیس نے ایک نامعلوم شخص...
بھارت(نیوز ڈیسک)صرف اعلی تعلیم اور ڈگری حاصل کرنا کسی انسان کی کامیابی کی ضمانت نہیں دے سکتا ہے بلکہ بعض اوقات اپنے پسندیدہ شوق سے بہت زیادہ لگن بھی آپ کو اپنی منزل تک پہنچا سکتی ہے۔ بالی ووڈ میں کچھ اداکار ایسے ہیں جنہوں نے یہ ثابت کر دکھایا ہے۔پڑھوگے لکھو گے تو بنو گے نواب، کھیلو گے کودو گے تو ہو گے خراب۔ کھیل ہو یا کوئی کاروباراس کہاوت کو بہت سے لوگوں نے غلط ثابت کیا ہے لیکن انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی ایسے کئی ستارے ہیں جنہوں نے اداکاری کی دنیا میں نام کمانے کے لیے اپنی پڑھائی درمیان میں ہی چھوڑ دی تھی اور آج پوری دنیا انہیں سلام کرتی ہے۔ سلمان خان اس فہرست...