بھارتی اداکارہ جنت زبیر نے انسٹاگرام پر بالی ووڈ لیجنڈ شاہ رخ خان کو فالوورز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان اپنی منفرد اداکاری اور لہجے کی وجہ سے خاص پہچان رکھتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنت کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 49.7 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد 47.

7ملین ہے، یہ کامیابی ڈیجیٹل تخلیق کاروں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

ان کی اداکاری تو مشہور ہے ہی لیکن ان کا اپنے چاہنے والوں سے بے انتہا محبت کرنا بھی انکی فین فالوئنگ میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔عالمی شہرت یافتہ شاہ رخ خان کو دنیا بھر سے محبت ملتی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ان کی فالوور لسٹ میں نظر آنے والے اعداد و شمار انکی مقبولیت سے انصاف کرتے نہیں دکھتے اور یہی وجہ ہے کہ ایک کم عمر ٹک ٹاک اسٹار اس معاملے میں ان سے آگے نکل گئی ہیں۔

جنت زبیر نے صرف شاہ رخ خان ہی نہیں بلکہ ٹاپ 5 موسٹ فالورز بالی وڈ کے دو بڑے ستاروں ہریتھک روشن اور رنویر سنگھ کو بھی شکست دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انسٹاگرام پر فالوورز کی دوڑ میں جنت زبیر نے بالی وڈ کے علاوہ ٹاپ 5 سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں ساؤتھ کی کئی حسیناؤں رشمیکا مندنا، سمانتھا روتھ پربھو، ندھی اگروال، پوجا ہیگڑے اور کاجل اگروال کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہ رخ خان سے زیادہ فالوورز حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر کوئی اور نہیں بلکہ جنت زبیر ہیں۔

جنت زبیر نے اداکاری سے ڈیجیٹل دنیا تک اپنے سفر کے دوران مداحوں کے ساتھ گہرے تعلق قائم کیا اور ان کے دل جیتنے میں کامیاب رہیں۔ جنت زبیر اپنی دلچسپ اور متاثر کن پوسٹس، ذاتی تجربات، اور مداحوں کے ساتھ مستقل رابطے کے باعث انسٹاگرام پر بے پناہ مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔یاد رہے کہ اداکاری کا آغاز جنت نے بطور چائلڈ ایکٹر کیا تھا، جہاں وہ مشہور ٹی وی شوز پھولوا اور تو عاشقی میں نظر آئیں۔ وقت کے ساتھ، انہوں نے خود کو بھارت کی معروف ڈیجیٹل تخلیق کاروں میں شامل کر لیا۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: انسٹاگرام پر شاہ رخ خان کے ساتھ

پڑھیں:

سنی لیونی نے بالی ووڈ میں قدم کیسے رکھا، ان کے ساتھ وہاں کیا کچھ پیش آیا؟

بھارتی اداکارہ و ڈانسر سنی لیونی نے 14 سال قبل بھارتی شو بزنس میں قدم رکھا، اور اس کے بعد سے اداکارہ نے اپنے ڈانس، بالی ووڈ اور ساؤتھ کی فلمز میں اپنی اداکاری سے خاص پہچان بنائی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے ابتدائی دنوں کا ذکر کیا جب انہیں مسترد کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ مسترد ہونے کے بعد کس طرح انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے قدم جمائے۔

سنی لیونی نے بھارتی انڈسٹری میں قدم رکھنے کے اپنے فیصلے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے بھارت کے مشہور ریئلٹی شو بگ باس میں شامل ہونے کا سوچا تو اس وقت وہ بہت گھبرائی ہوئی تھیں کیونکہ انہیں شدید مخالفت کا سامنا تھا اور کچھ لوگ ان کے خلاف تھے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بالی ووڈ اداکارہ نے شوبز کی دنیا چھوڑنے کے بعد کون سی راہ اختیار کرلی؟

اداکارہ نے بتایا کہ حالانکہ میں شو کے آغاز میں ہی بگ باس میں شامل ہونے والی تھیں لیکن مخالفت کی وجہ سے انہیں وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر شامل کیا گیا۔ سنی لیونی کا کہنا تھا کہ حالات کو دیکھ کر انہیں لگا کہ شاید انہوں نے غلط فیصلہ کیا ہے، لیکن آخر میں انہیں ناظرین کی طرف سے بہت محبت ملی جس کی انہیں توقع نہیں تھی۔

یہ ریئلٹی شو سنی لیونی کے لیے ایک اچھا آغاز ثابت ہوا، جس کے بعد انہوں نے 2012 میں جِسم 2 کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور پھر راگنی ایم ایم ایس 2 (2014)، ایک پہیلی لیلا (2015) اور مستی زادے (2016) جیسی فلموں میں کام کیا۔

اپنے تجربات پر بات کرتے ہوئے سنی لیونی کہتی ہیں کہ انہوں نے سیکھا ہے کہ کام کرتے رہنا چاہیے اور اردگرد کی فضول باتوں کو نظرانداز کر دینا چاہیے، کیونکہ ہر حال میں مستقل مزاج رہنا ضروری ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں کچھ لمحے ڈرا دینے والے تھے لیکن چند چیزیں بہت شاندار بھی ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: نرگس فخری کو کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ کیوں چھوڑنا پڑا؟

بالی ووڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ طویل عرصے تک کام کرتے رہیں، محنت کریں اور اپنی موجودگی کا احساس دلائیں تو آپ کو کام کے مواقع ملتے رہیں گے، اداکارہ نے کہا کہ جب انہیں کسی پراجیکٹ میں کاسٹ کیا جاتا ہے تو ان کے مداح ان کے ساتھ ہوتے ہیں جو اس پراجیکٹ کی اہمیت میں مزید اضافہ کر دیتے ہیں۔

حال ہی میں، سنی لیون نے کینیڈی، کوٹیشن گینگ اور شیرو جیسی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں، جو کہ ہمیشہ ان کی خواہش رہی ہے۔ تاہم انہیں حالیہ کچھ عرصے سے بالی ووڈ فلموں میں کسی خاص گانے میں نہیں دیکھا گیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں ہٹ گانوں پر پرفارم کرنے کی کمی محسوس ہوتی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا ’بالکل مجھے یاد آتا ہے جب میں ان فلموں میں ہٹ گانوں پر ڈانس کرتی تھی تو وہ گانے واقعی فلم کو تقویت دیتے تھے۔ فلم اچھی ہوتی تھی لیکن پھر وہ گانا اسے اور اچھا بنا دیتا تھا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ  وہ خوش ہیں کہ انہیں ایسے گانوں کا حصہ بننے کا موقع ملا جو اب بھی اتنے مشہور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان میری نقل کرتے تھے، گلوکار حسن جہانگیر

 سوشل میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سنی لیونی کہتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر اپنی شناخت بنانا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ رقص یا کسی بھی فن کا مظاہرہ کرنا پسند کرتے ہیں تو اسے جاری رکھیں کیونکہ یہ آپ کو آڈیشنز میں اضافی فائدہ پہنچاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آڈیشن میں آپ یہ کہہ سکتے ہیں، ’میرے پاس سوشل میڈیا پر بڑی فالونگ ہے، اس لیے میں آپ کے پراجیکٹ کی برانڈ ویلیو بڑھا سکتا ہوں‘۔ اداکارہ نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا ہر معاہدے کا حصہ بن چکا ہے کسی بھی کانٹریکٹ پر دستخط کرتے ہوئے آپ اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ سنی لیونی

متعلقہ مضامین

  • ممتا کلکرنی شوبز انڈسٹری چھوڑ کر ہندو پنڈت بن گئیں
  • شمسی توانائی نے یورپ میں پہلی بار کوئلے کے استعمال کو پیچھے چھوڑ دیا
  • ڈیلیوری بوائے نے اداکارہ کے گھر سے انگلینڈ اور بھارت میچ کے ٹکٹ چوری کرلیے
  • مسلمان والد کا نام چھوڑ کر شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی انڈین اداکارہ
  • بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل ا ور عمران عباس کی شادی ؟بالآخر دونوں اداکارہ نے سچ بتا دیا
  • یورپی یونین میں توانائی کے زرائع کے طور پر شمسی توانائی نے کوئلے کو پیچھے چھوڑ دیا
  • سنی لیونی نے بالی ووڈ میں قدم کیسے رکھا، ان کے ساتھ وہاں کیا کچھ پیش آیا؟
  • بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان انسٹاگرام پر جنت زبیر سے ہار گئے
  • بالی ووڈ اداکارہ زینت امان گزشتہ روز موت کے منہ سے کیسے واپس آئیں؟