WE News:
2025-01-18@11:02:46 GMT

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان چاقو حملے میں زخمی، اسپتال منتقل

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان چاقو حملے میں زخمی، اسپتال منتقل

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے جس میں ان کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی، اس دوران ڈکیتی کی نیت سے آنے والے شخص نے ان پر چاقو سے حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے گھر پر فائرنگ، ممبئی پولیس نے سیکیورٹی بڑھا دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ جمعرات کی رات تقریباً 2 بجے پیش آیا، اس دوران سیف علی خان کی کی چور کی سے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی اور وہ زخمی ہوگئے۔

بعدازاں، انہیں لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس معاملے میں باندرہ پولیس نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق، حملہ کرنے کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔ سیف کی گردن پر 10 سینٹی میٹر کا زخم ہے۔ سیف کے ہاتھ اور پیٹھ پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔ ان کی پیٹھ میں کوئی تیز دھار چیز گھسائی گئی تھی جسے کل رات آپریشن کے ذریعے نکال دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کے شوہر سیف علی خان یا ساجد علی خان؟ مداح پریشان

ممبئی پولیس کے مطابق جب نامعلوم شخص سیف کے گھر میں داخل ہوا تو اس نے ان کے ہاؤس ہیلپر سے جھگڑنا شروع کردیا۔ سیف علی خان نے مداخلت کرکے نامعلوم شخص کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے سیف علی خان پر حملہ کردیا۔ اس کے بعد سیف علی خان زخمی ہو گئے۔

سیف علی خان اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے میڈیا اور مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، واقعہ کے بارے جلد تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسپتال بالی ووڈ اداکار چاقو چور حملہ ڈکیتی زخمی زیر علاج سیف علی خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپتال بالی ووڈ اداکار چاقو چور حملہ ڈکیتی زیر علاج سیف علی خان بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے مطابق

پڑھیں:

سیف علی خان ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ڈاکوؤں کے چاقو سے کئی حملے

سیف علی خان ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ڈاکوؤں کے چاقو سے کئی حملے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز


ممبئی :بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سیف علی خان کو ممبئی میں ان کے گھر میں ایک نامعلوم شخص نے گھس کرچھ بار چاقو سےوار کر کے زخمی کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔ سیف علی خان کو فوری طور پرممبئی کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی ہے۔ اسپتال کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ اداکار اب خطرے سے باہر ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال کے سی او او کے مطابق سیف علی خان کی نیورو سرجری مکمل ہو چکی ہے، جبکہ پلاسٹک سرجری ابھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے میں مزید رپورٹ فراہم کی جائے گی۔
ممبئی پولیس اسٹیشن میں واقعہ کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اور پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سیف علی خان اور گھسنے والے کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی۔ ملزم سیف علی خان پر چھ بار حملہ کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے سیف علی خان کے گھر پر کام کرنے والے تین ملازمین سے پوچھ گچھ شروع کر رکھی ہے، جبکہ ممبئی کرائم برانچ کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سات ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں سے ایک ٹیم سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیتی ہوئی مختلف علاقوں میں روانہ ہوگئی ہے۔
سیف علی خان کی ٹیم نے ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ”مسٹر سیف علی خان کی رہائش گاہ پر چوری کی کوشش کی گئی تھی۔ وہ اسپتال میں سرجری سے گزر رہے ہیں۔ ہم میڈیا اور مداحوں سے صبر کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔“
کرینہ کپور کی ٹیم نے بھی اسی طرح کا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”سیف کے بازو پر چوٹ آئی ہے، لیکن باقی خاندان ٹھیک ہے۔ ہم میڈیا سے گزارش کرتے ہیں کہ مزید قیاس آرائیاں نہ کریں۔“
اس واقعے کے بعد، سیف علی خان کی حالت کا جائزہ لینے کے لیے ڈاکٹروں کی ایک ماہر ٹیم موجود ہے۔
کام کے محاذ پر، سیف علی خان کو آخری بار ”دیورا پارٹ 1“ میں دیکھا گیا تھا، جو مختلف زبانوں میں ریلیز ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • معروف بھارتی اداکار سیف علی خان آئی سی یو میں منتقل ،حملے کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا
  • بنوں :پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا راکٹ حملہ ،ایک اہلکار زخمی، حملہ آور فرار 
  • سیف علی خان پر حملہ کرنے والے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی
  • بالی وڈ اداکار سیف علی خان چاقو حملے میں شدید طور پر زخمی
  • سیف علی خان ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ڈاکوؤں کے چاقو سے کئی حملے
  • سیف علی خان کے گھر پر ڈکیتی، چاقو کے متعدد وار سے اداکار شدید زخمی
  • کراچی: لیاری میں دستی بم حملہ، 1 شخص زخمی، مقدمہ درج
  • دوران ڈکیتی مزاحمت پر سیف علی خان شدید زخمی،اسپتال منتقل