2025-01-18@18:29:11 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«بالی ووڈ اداکار»:
بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے کے حق میں بیان دے کر مداحوں کو حیران کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی زندگی سے جڑے ہر رشتے کی اہمیت کا اندازہ ہے اور اسے اہمیت دینا بھی جانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والدین، میرا خاندان اور میری بیوی سب سے اہم ہیں اور مجھے ان کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے۔ ابھیشیک کا ایشوریہ کے حق میں کھل کر بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب دونوں کی طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ بالی ووڈ اداکار کے اس بیان کے بعد مداحوں نے جوڑی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور...
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ان کے گھر میں حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی۔ بھارتی اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے پوش علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کی 12ویں منزل پر ان کے فلیٹ میں چاقو کے وار سے زخمی کیا گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ایمرجنسی سرجری کی اور انہیں “خطرے سے باہر” قرار دیا۔ سیف علی خان پر حملہ کرنے والے کی تصویر منظر عام پر آگئی ہے، جس میں اسے واقعے کے بعد سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جب حملہ آور نے...
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے جس میں ان کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی، اس دوران ڈکیتی کی نیت سے آنے والے شخص نے ان پر چاقو سے حملہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے گھر پر فائرنگ، ممبئی پولیس نے سیکیورٹی بڑھا دی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ جمعرات کی رات تقریباً 2 بجے پیش آیا، اس دوران سیف علی خان کی کی چور کی سے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی اور وہ زخمی ہوگئے۔ بعدازاں، انہیں لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس معاملے میں باندرہ پولیس نے ایک نامعلوم شخص...
بھارتی اداکار گُرمیت چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک سال سے زائد عرصے سے سخت ڈائٹ پر عمل کر رہے ہیں اور صرف اُبلا ہوا کھانا کھا رہے ہیں جس کا کوئی ذائقہ نہیں۔ لافٹر کوئین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے گُرمیت نے اپنے سخت ڈائٹ پلان کے بارے میں مداحوں کو تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ چینی، روٹی، چاول اور بریڈ جیسے کھانوں کو ترک کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور فوڈی، یہ بہت مشکل ہے، لیکن کردار کے مطابق خود کو تیار کرنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف صرف اُبلے ہوئے کھانے کھاتے ہیں جیسے اُبلی ہوئی مچھلی،...
اگر آپ کو اجے دیوگن کی فلم ”پھول اور کانٹے“ یاد ہو، تو اس میں ولن ”راکی“ کا کردار ادا کرنے والے عارف خان کو بھی نہیں بھولے ہوں گے۔ اس کردار سے انہیں بہت شہرت ملی تھی۔ بحیثیت ولن کامیاب ہونے کے بعد عارف خان نے کئی فلموں میں منفی کردار ادا کیے اور سلمان خان، سنیل شیٹی، اور اجے دیوگن جیسے ستاروں کے ساتھ ”مہرہ“، ”دل جلے“ اور ”ویرگتی“ جیسی فلموں میں کام کیا۔ اب عارف خان نے اداکاری اور بالی ووڈ کو خیر آباد کہنے کے بعد روحانیت کی راہ اختیار کرلی ہے۔ اور اس تبدیلی سے انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔ عارف خان نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلم “ پھول اور کانٹے“ میں...
متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سے ملاقات کی ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس کے لقب سے مشہور پاکستانی کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انٹرنیشنل لیگ کی تقریب میں اداکار شاہد کپور سے ملنے کی ویڈیو شیئر کی جو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar) ویڈیو میں شعیب اختر بھارتی اداکار کے ساتھ خوش گوار موڈ میں بات چیت کرتے نظر آرہے ہیں۔ جبکہ بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کبیر سنگھ کے اداکار نے بھی ہربھجن سنگھ کے کندھے پر تھپکی دی۔ ویڈیو کے اختتام پر شاہد الوداع کہنے کےلیے...
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی بیٹی مسابا پیدا ہوئی تو ان کی آنٹی نے انہیں گھر سے نکال دیا تھا۔ اداکارہ نینا گپتا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی بیٹی مسابا گپتا کی ولادت کے بعد پیش آنے والے چیلنجز اور مشکلات کو یاد کرتے ہوئے ان کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ اپنی آنٹی کے ساتھ رہ رہی تھیں، لیکن بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کی آنٹی نے آدھی رات کو انہیں اور ان کی نومولود بیٹی کو گھر سے نکال دیا تھا اور اس وقت ان کے پاس کوئی جائے پناہ بھی نہیں تھی۔ نینا نے بتایا کہ وہ...
بھارتی ٹیم کے اسٹار اسپنر کلدیپ یادو کی بالی ووڈ کی نامور اداکارہ روینا ٹنڈن کی بیٹی سے ڈیٹنگ کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بننے لگیں۔ اِن دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے طلاق کی خبروں اور مسلسل شکستوں کی وجہ سے خبروں میں ہیں تاہم اب اسپنر کلدیپ یادیو کی بالی اداکارہ کی بیٹی کیساتھ ڈیٹنگ افواہیں بھی گردش کررہی ہیں۔ دونوں کے درمیان قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب مداحوں نے دیکھا کہ کلدیپ یادو روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی کی انسٹاگرام پوسٹس پر لائیکس کررہے ہیں، جس نے ڈیٹنگ کی خبروں کو جنم دیا ہے۔ مزید پڑھیں: چہل، دھناشری ورما کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کی طلاق؟ افواہیں تاہم، راشا اور کلدیپ دونوں نے ان...
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ریا سین، جنہوں نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے، ایک ویڈیو سکینڈل کے بعد فلم انڈسٹری سے دور ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریا سین نے کم عمری میں اپنی اداکاری کا آغاز کیا اور بالی ووڈ کے ساتھ بنگالی، تیلگو اور تامل فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ تاہم، 2005 میں ایک مبینہ ایم ایم ایس سکینڈل نے ان کے کیریئر کو شدید دھچکا پہنچایا۔ یہ ویڈیو، جس میں ان کا نام اداکار اشمیت پٹیل کے ساتھ جوڑا گیا، انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ ریا کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور ان کے بارے میں یہ افواہیں گردش...
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ میں شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد شخصیات کے مہنگے اور پُرتعیش گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ نیوز چینل سی این این کے لائیو شو میں آسکر ایوارڈ کے لیے 2 بار نامزد ہونے والے اور 3 ایمی ایوارڈز کے فاتح جیمز ووڈ یہ بتاتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے کہ ان کا عالیشان گھر جل کر خاکستر ہوگیا۔ جیمز ووڈ کا گھر بھی لاس اینجلس کے جنگلات سے گھرے پُرفضا مقام پیسیفک پیلیسیڈز پر واقع تھا جو دیگر متعدد شوبز ستاروں کا بھی مسکن ہے۔ جیمز ووڈ نے روہانسے ہوتے ہوئے انٹرویو میں کہا کہ کیسا المیہ ہے، ایک دن آپ گھر کے سوئمنگ پول میں نہا رہے ہوتے...
بالی ووڈ اور علاقائی فلموں میں اپنی شاندار پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مالویکا موہنن نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے "پرفیکشنسٹ" عامر خان کی ایک نصیحت نے ان کے کیریئر کا رخ بدل دیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ عامر خان نے انہیں اداکاری کو بطور پیشہ اپنانے کی ترغیب دی، جس نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔ مالویکا نے بتایا کہ ان کی عامر خان سے پہلی ملاقات فلم تلاش کی شوٹنگ کے دوران ہوئی۔ انہوں نے کہا: "فلم تلاش کی شوٹنگ رات کے وقت ساوتھ بمبئی میں ہو رہی تھی۔ میں سڑک کے دوسری جانب کھڑی تھی اور عامر خان شاٹ کے بیچ آرام کر رہے تھے۔ اچانک انہوں نے...