Express News:
2025-01-18@23:14:57 GMT

والدین، فیملی اور بیوی پر بہت فخر ہے، ابھیشیک بچن

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے کے حق میں بیان دے کر مداحوں کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی زندگی سے جڑے ہر رشتے کی اہمیت کا اندازہ ہے اور اسے اہمیت دینا بھی جانتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے والدین، میرا خاندان اور میری بیوی سب سے اہم ہیں اور مجھے ان کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے۔

ابھیشیک کا ایشوریہ کے حق میں کھل کر بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب دونوں کی طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ 

بالی ووڈ اداکار کے اس بیان کے بعد مداحوں نے جوڑی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں کے ہمیشہ ساتھ رہنے کی دعا بھی کی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بالی وڈ اداکار سیف علی خان چاقو حملے میں شدید طور پر زخمی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جنوری 2025ء) بھارتی خبر رساں ایجنسیوں پی ٹی آئی اور اے این آئی کی رپورٹوں کے مطابق جمعرات کو علی الصبح تقریباﹰ تین بجے ایک درانداز ممبئی میں سیف علی خان کے گھر میں گھس گیا، جب وہ سو رہے تھے۔ ان کے ملازم نے اس شخص کو روکنے کی کوشش کی، جس سے دونوں میں جھگڑا ہو گیا۔ اس دوران جب سیف علی خان بیچ بچاؤ کرنے آئے تو درانداز نے ان پر حملہ کردیا۔

اداکار پر چاقو سے چھ وار کرنے کے بعد وہ فرار ہو گیا۔

سیف علی خان کے بیٹے تیمور کا نام اور سوشل میڈیا کی نئی بحث

مقامی باندرہ پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس حملہ آور کو تلاش کررہی ہے۔ پولیس سیف علی خان کے گھر پر کام کرنے والے ملازموں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ممبئی کرائم برانچ کو متوازی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جس نے ملزم کی تلاش کے لیے سات ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

بالی وڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا معاملہ

سیف کی ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں سرجری ہوئی ہے۔ اسپتال کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ وہ اب خطرے سے باہر ہیں۔

سیف اور کرینہ کی ٹیم نے کیا کہا؟

سیف علی خان کی ٹیم کی جانب سے ایک باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے، "مسٹر سیف علی خان کی رہائش گاہ پر چوری کی کوشش کی گئی تھی۔

وہ اس وقت اسپتال میں سرجری کروا رہے ہیں۔ ہم میڈیا اور مداحوں سے تحمل سے کام لینے کی درخواست کرتے ہیں۔ یہ پولیس کا معاملہ ہے۔ ہم آپ کو صورتحال سے باخبر رکھیں گے۔"

اس کے ساتھ ہی سیف کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی پی آر ایجنسی کی جانب سے بھی بتایا گیا ہے کہ رات ان کے اور سیف کے گھر میں چوری کی کوشش کی گئی۔ سیف کے ہاتھ پر چوٹ آئی ہے اور وہ اسپتال میں ہیں۔

گھر کے باقی افراد بالکل ٹھیک ہیں۔

بیان میں کہا گیا، "ہم میڈیا اور مداحوں سے گزارش کرتے ہیں کہ صبر سے کام لیں اور قیاس آرائیاں نہ کریں کیونکہ پولیس پہلے ہی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ آپ کی تشویش کے لیے آپ سب کا شکریہ۔"

ہسپتال کا بیان

لیلاوتی اسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اتمانی نے بتایا کہ سیف علی خان کو صبح 3.30 بجے کے قریب اسپتال لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیف کی ڈھائی گھنٹے کی سرجری ہوئی۔ پلاسٹک سرجری ابھی بھی جاری ہے۔

ہسپتال کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چھرے کے وار کے چھ زخموں میں سے دو گہرے اور ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہیں۔

اداکار کے اہل خانہ اسپتال میں ان کے ساتھ ہیں۔ کرینہ اور سیف، جن کی شادی 2012 سے ہوئی ہے، ممبئی کے باندرہ ویسٹ میں ستگورو شرن بلڈنگ میں رہتے ہیں۔

جوڑے کے دو بیٹے تیمور (8) اور جیہ (4) بھی ان کے ساتھ رہتے ہیں۔

سیف علی خان اپنے دور کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور بھارتی کرکٹر منصور علی خان کے بیٹے ہیں۔ سیف، ان کی اہلیہ کرینہ کپور خان اور ان کے بیٹے نئے سال کی تعطیلات کے لیے سوئٹزرلینڈ میں تھے، اور گزشتہ ہفتے ممبئی واپس آئے تھے۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور سے شادی اور بالخصوص اپنے بیٹے کا نام تیمور رکھنے کی وجہ سے سیف علی خان سوشل میڈیا پر ایک عرصے سے شدت پسند ہندوؤں کے نشانے پر ہیں۔

سیف علی خان پر حملے کی بالی ووڈ کے اور دیگر بھارتی اداکاروں کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بارے نیتن یاہو کے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں، حماس
  • 'بیگم جان' میں خوفناک کردار کے بعد بیوی الگ کمرے میں سونے لگی، چنکی پانڈے کا انکشاف
  • پچاس فیصد بچے عمر کے لحاظ سے نامناسب کمپیوٹر گیمز کھیلتے ہیں، کیسپرسکی سروے میں تشویشناک انکشاف
  • مجھے کوئی ریلیف نہیں چاہیئے، تمام کیسزکا سامنا کروں گا۔ بانی پی ٹی آئی کے سخت الفاظ
  • ہجری سال کی اہمیت وتار یخ
  • اسلام آباد: سی ڈی اے افسران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پارلیمنٹ ہائوس میں فیملی سوٹس کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں
  • بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی
  • بالی وڈ اداکار سیف علی خان چاقو حملے میں شدید طور پر زخمی
  • بوڑھے ماں باپ کہاں جائیں ؟