بیٹی کی پیدائش پر گھر سے نکال دیا گیا تھا، بالی ووڈ اداکارہ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی بیٹی مسابا پیدا ہوئی تو ان کی آنٹی نے انہیں گھر سے نکال دیا تھا۔
اداکارہ نینا گپتا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی بیٹی مسابا گپتا کی ولادت کے بعد پیش آنے والے چیلنجز اور مشکلات کو یاد کرتے ہوئے ان کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ اپنی آنٹی کے ساتھ رہ رہی تھیں، لیکن بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کی آنٹی نے آدھی رات کو انہیں اور ان کی نومولود بیٹی کو گھر سے نکال دیا تھا اور اس وقت ان کے پاس کوئی جائے پناہ بھی نہیں تھی۔
نینا نے بتایا کہ وہ دہلی سے 1980 کی دہائی کے اوائل میں ممبئی منتقل ہوئیں اور ہمیشہ اپنی رہائش کے لیے فلیٹس خریدنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے ایک موقع پر اپنا اپارٹمنٹ فروخت کر کے ایک نئے بلڈر کے پروجیکٹ میں تھری بی ایچ کے فلیٹ بک کرایا تھا، جس کے باعث ان کے پاس باقی رقم ختم ہو چکی تھی۔ جب ان کی آنٹی نے انہیں نکال دیا تو وہ بے گھر ہو گئیں، اور ان کے لیے حالات انتہائی مشکل ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اسی بلڈر سے رابطہ کیا جس کے پروجیکٹ میں انہوں نے سرمایہ کاری کی تھی، اور اپنی صورتحال بیان کرتے ہوئے رقم کی واپسی کی درخواست کی۔ جس پر بلڈر نے فوری طور پر تمام رقم واپس کر دی، جس سے نینا نے آرام نگر میں ایک نیا گھر خرید لیا اور اپنی بچی کے ساتھ وہاں منتقل ہوگئیں۔
یاد رہے کہ نینا گپتا اور لیجنڈری کرکٹر سر ویوین رچرڈز کے درمیان قریبی تعلقات تھے جس کے بعد ان دونوں کی بیٹی مسابا گپتا پیدا ہوئی، جو آج بھارت کی ایک معروف فیشن ڈیزائنر ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل نکال دیا انہوں نے
پڑھیں:
بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کراچی کی تقریب میں رقص، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔
کراچی میں منعقد ہونے والی ایک رنگارنگ ریو پارٹی کے دوران بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کے اینیمیٹڈ اوتار پر مبنی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ایک رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر یہ ویڈیو پارٹی کے منتظم اور ڈی جے شاٹ باکس نے شیئر کی جس میں کرینہ کا ڈیجیٹل روپ متحرک انداز میں رقص کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔منفرد اور غیر معمولی انداز کی اس پیشکش نے دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ حاصل کر لی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔پی او وی، آپ کراچی، پاکستان میں ایک ریو پارٹی میں ہیں اور کرینہ کپور آپ کے سامنے ڈانس کرنا شروع کر دیتی ہیں۔اس کے بعدسکرین پر کرینہ کپور کا ایک اینیمیٹڈ اوتار نمودار ہوتا ہے جو مغربی لباس میں ملبوس، پونی ٹیل باندھے، تیز میوزک کی دھن پر پرجوش انداز میں رقص کرتا ہے۔جہاں پاکستان میں یہ ویڈیو خاصی مقبولیت حاصل کر چکی ہے، وہیں بھارت میں اداکارہ کے مداحوں نے اس پرملاجلا ردعمل دیا ہے۔کچھ صارفین نے اسے تفریحی قرار دیا جبکہ متعدد افراد نے اینیمیشن کے معیار اور اداکارہ کی مشابہت نہ ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ایک بھارتی صارف نے تبصرہ کیاکہ یہ اینیمیشن بہت بری ہے اور وہ اتنی عجیب کیوں لگ رہی ہے جیسے آفس جا رہی ہو؟دوسرے نے لکھاکہ ٹریک اور اینیمیشن دونوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، یہ دونوں بہت ایوریج لگ رہے ہیںجبکہ ایک تیسرے صارف نے واضح طور پر کہاکہ بالکل نہیں، یہ کرینہ کپور نہیں ہے۔کئی صارفین نے ہنسی کے ایموجیز کے ذریعے ویڈیو کو مضحکہ خیز قرار دیا ۔