سعودی عرب کے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار ہینس زمر سے مختلف پروجیکٹس کے حوالے رابطے میں ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن موسیقار سے مبینہ طور پر جنگِ یرموک پر بننے والی سعودی فلم کی موسیقی اور ملک کے قومی ترانے کی تشکیلِ نو کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔

جرمن موسیقار ہینس زمر اور سعودی عہدے دار کے درمیان ملاقات ریاض میں منعقد ہونے والے جوائے ایوارڈ کے دوران ہوئی۔

ترکی آل الشیخ نے ملاقات کی تفصیلات سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ میں شیئر کیں۔

ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی ہے جو اس وقت کے بڑے موسیقاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے درمیان ہونے والی گفتگو میں مستقبل کے منصوبوں (جس میں مختلف آلات کا استعمال کر کے سعودی ترانہ کی تشکیلِ نو شامل ہے) کے متعلق بات کی گئی جن کے متعلق وہ پُر امید ہیں کہ جلد ہی عملی جامہ پہنا دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان رابطے بحال، ملاقات طے پاگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علما اسلام کے درمیان رابطے بحال ہوگئے۔

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی نے رابطہ کیا ہے اور ملاقات طے پاگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان سے میری ملاقات کے معاملے پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں مخالفت موجود ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات آئندہ ہفتے پیر یا منگل کو ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں ہیں، ان کی اسلام آباد واپسی پر یہ ملاقات ہوگی۔

ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا جائےگا۔ اور اپوزیشن الائنس تشکیل دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے ختم کردیے ہیں اور اپوزیشن کو متحد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’پی ٹی آئی اور جے یو آئی آئین کو بچانے کے لیے مشترکہ جدوجہد کررہے ہیں‘

آج اڈیالہ جیل میں وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ہم اس جعلی حکومت کے خلاف گرینڈ قومی ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پی ٹی آئی جے یو آئی رابطے بحال عمران خان ملاقات طے ملکی سیاست مولانا فضل الرحمان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی اجلاس کے ایک دن کا خرچ کتنا؟ بڑا دعویٰ
  • پاکستان میں حجاج کرام و منظمین کی تربیت کیلئے ایک مؤثر حکمت عملی تشکیل دی جائے گی ، علامہ طاہر اشرفی
  • پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان رابطے بحال، ملاقات طے پاگئی
  • پاکستان اور سعودی عرب کا معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • سوشل میڈیا پر مزید سختی کیلئے پیکا ایکٹ ترمیمی بل آج قومی اسمبلی سے منظور ہونے کا امکان
  • طلباء گروپوں کے درمیان اندھا دھند فائرنگ،نوجوان زخمی،پولیس الرٹ
  • آرمی چیف نے بیرسٹر گوہر سے ہونے والے ملاقات بارے وزیراعظم کو آگاہ کردیا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • عمران خان سے فیملی کی ملاقات؛ سزائے قید سے متعلق کیا بات ہوئی؟
  • الخدمت نے 2024میں خدمات کے کئی سنگ میل عبور کیے : نویدعلی بیگ