2025-03-09@23:35:13 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«لارسن اینڈ ٹوبرو»:
اداکارہ نرگس فخری اپنے دوست اور کاروباری شخصیت ٹونی بیگ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی یہ تقریب حال ہی میں لاس اینجلس کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ جس میں صرف قریبی اور مخصوص لوگوں نے شرکت کی تھی۔ کسی کو بھی تصاویر بنانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ شادی کے بعد جوڑا ہنی مون منانے سوئٹزرلینڈ چلا گیا تاہم اب تک نرگس فخری اور ان کے دوست ٹونی بیگ نے شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ نرگس اور ٹونی بیگ کی پہلی ملاقات 2022 میں ہوئی تھی اور پھر دونوں کے درمیان قربتیں بڑھتی گئیں۔ 45 سالہ نرگس فخری کے والد پاکستانی اور والدہ جمہوریہ...
ٹورنٹو: امریکی ایئر لائن ڈیلٹا نے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ امداد بغیر کسی شرط کے دی جا رہی ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔ پیر کے روز ڈیلٹا ایئر لائنز کی ایک پرواز جو منیسوٹا سے ٹورنٹو پہنچی تھی، لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے کے بعد جہاز میں آگ اور دھواں بھر گیا، تاہم تمام 80 مسافر محفوظ رہے۔ ایئر لائن کے مطابق، 21 مسافر زخمی ہوئے لیکن صرف ایک کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ پیرامیڈکس نے متاثرہ مسافروں کو فوری طبی امداد فراہم کی، جن...
نیویارک: امریکی ایئرلائن ڈیلٹا نے اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتے ٹورنٹو میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے پرواز کے تمام مسافروں کو30 ہزار ڈالر فی مسافر ادا کرے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق کمپنی کے ترجمان نے کہاکہ حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں کو 30,000 ڈالر کی پیشکش کی جا رہی ہے، یہ معاوضہ “کسی بھی شرط کے بغیر” دیا جا رہا ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ڈیلٹا کے چیف ایگزیکٹو ایڈ بسٹین نے کہاکہ تین دن گزرنے کے باوجود حادثے کی وجوہات سے متعلق تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، پرواز ایک تجربہ کار عملے کے ساتھ تھی،” تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی ایئر لائن ڈیلٹا نے رواں ہفتے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر لینڈ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے کے ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ یہ اقدام کسی قسم کی شرط پر مبنی نہیں اور اس سے مسافروں کے حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ڈیلٹا ایئر لائنز کا طیارہ امریکی شہر منیسوٹا سے روانہ ہوا تھا جو ٹورنٹو کے ایئرپورٹ پر رن وے سے ٹکرا کر الٹ گیا تھا، جس کے بعد طیار میں آگ لو گئی تھی تاہم رن وے پر الٹنے کے باوجود جہاز میں موجود تمام 80...
ڈیلٹا ایئرلائنز گزشتہ پیر کو ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کے بعد ڈیلٹا کنکشن فلائٹ 4819 پر سوار ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر معاوضے کی پیشکش کی ہے۔ ایئر لائن نے بدھ کو ادائیگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ادائیگی کے اس فیصلہ کے ساتھ کوئی شرط عائد نہیں کی گئی ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق متاثر نہیں ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، متعدد مسافر زخمی ڈیلٹا کی علاقائی ذیلی کمپنی اینڈیورایئرکے تحت آپریٹ کی جانے والی پرواز، منیاپولس کے سینٹ پال ایئرپورٹ سے 76 مسافروں اور عملے کے 4 ارکان کے ساتھ روانہ ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوئی جہاں لینڈنگ پر بومبارڈیئر سی آر...
ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے 2500 سے 2600 ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یو ایس سی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پہلے ہی ان ملازمین کو نکالنے کی منظوری دے دی تھی اور اب متعلقہ زونز کو اس پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومتی "رائٹ سائزنگ پالیسی" کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد اداروں میں غیر مستقل ملازمین کی تعداد کم کرنا ہے۔ اس پالیسی کے تحت ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کام کرنے والے پچیس سے چھبیس سو ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کیا جائے گا۔
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ٹنڈوجام کے نزدیک کھٹیاں اسٹیشن دیھ رئیس روڈ کے قریب غیر قانونی اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف مکین سراپا احتجاج زہریلے دھوئیں سے جلد اور سانس کی بیماریاں پھیلنے لگی علاقہ مکین پریشا نیوں میں مبتلا ہوگئے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اورنگزیب بھٹی، محمد رئیس، محمدعرب، وحید نودانی، شاہنواز چانڈیو، امین رئیس اورقربان چانڈیو ودیگر نے کہا کہ بھٹوں کے زہریلے دھوئیں سے سانس جلد اور دیگر امراض پھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے مکینوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے اور پورے علاقہ دیھ رئیس کا پانی خارہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا زرعی زمینوں کو نقصان ہو رہا ہے ہم فصل لگاتے ہے فصل تباہ ہو جاتی ہے ان بھٹوں کی وجہ...
علامتی فوٹو میرپور آزاد کشمیر کے علاقے سیکٹر سنگھوٹ میں مدرسے کے اسٹور روم سے بچے کی لاش ملی ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) خاور علی کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد بچے کی موت کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔ صارم زیادتی قتل کیس: پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصولحکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو کیمیکل ایگزیمنیشن رپورٹ کا انتظار ہے، کیمیکل ایگزیمنیشن آخری امید ہے، ڈی این اے رپورٹس بچے سے ملنے والے نموںوں سے مماثلت نہیں رکھتے۔ مدرسہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فجر کی نماز کے بعد بچہ سونے چلا گیا،11 بجے تک کلاس میں نہیں آیا تو تلاش شروع کی، تلاش کرنے پر اسٹور روم میں بستروں...
اسلام آباد: سہانے مستقبل کی خاطر انسانی اسمگلرز کے ہتھے چڑھ کر یورپ جانے کی کوشش کے دوران دیار غیر میں تشدد و غیر انسانی سلوک برداشت کرنے کے بعد آزاد کرائے جانے والے 7 پاکستانی باشندوں کو ڈی پورٹ کرکے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے سات متاثرین کو پرواز نمبر ای کے 612کے زریعے ڈی پورٹ کرکے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دیاگیا جہاں ایف آئی اے امیگریشن انھیں انسانی اسمگلنگ سیل کی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ متاثرین میں زخمی بھی شامل ہیں، جنہیں انسانی اسمگلرز کے تشدد سے شدید چوٹیں آئی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافروں کی شناخت محمد آصف، محمد عباس، مدثر حسین، عمران...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2024 کی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونے والے پاکستان کے واحد کھلاڑٰی ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت کے 4، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، افغانستان اور سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی ٹیم میں شامل ہے۔ بھارت کے روہت شرما کو ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں جسپرت بمرا، فل سالٹ، ٹریوس ہیڈ، ارشدیپ سنگھ ، نکولس پورن، انندو ہاسارنگا ،سکندر رضا، راشد خان اور ہاردک پانڈیا کو شامل کیا گیا ہے۔
مستقبل کے حوالے سے پیشگوئیاں کرنے کے لیے مشہور اینی میٹڈ کارٹون سیریز ’دی سمپسنز‘ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس وائرل ویڈیو کے مطابق ’دی سمپسنز‘ سیریز میں 20 سال پہلے لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ لگنے کی پیش گوئی کر دی گئی تھی۔یہ ویڈیو شیئر کرنے والے ٹک ٹاک صارف کے مطابق یہ سیریز کی 2007ء میں’لٹل بگ گرل‘ کے عنوان سے ریلیز ہونے والی قسط کی ویڈیو ہے۔ اس قسط میں دکھایا گیا ہے کہ ایک پرینک کے غلط ہوجانے سے آگ لگتی ہے اور اسپرنگ فیلڈ کو ایک خوفناک آگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے اس کے ٹاؤنز اور رہائشیوں کو خطرہ ہے، ویڈیو میں افراتفری کی...
LOS ANGELES: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنگلاتی آگ نے شدید تباہی مچادی ہے، جس کے دوران فائر ٹورنیڈوز (آگ کے بگولے) کے خوفناک مناظر بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔ یہ آتش کے بگولے، جنہیں 'فائر ٹورنیڈو' یا 'فائروِہرل' کہا جاتا ہے، شدید گرم ہوا، آگ اور راکھ کے اجتماع سے پیدا ہوتے ہیں، جو ایک دائرے کی شکل میں حرکت کرتے ہوئے اوپر کی جانب اٹھتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق فائر ٹورنیڈو کا قطر چند فٹ سے لے کر ایک سو فٹ تک ہو سکتا ہے، اور یہ آتشزدگی کے دوران مزید ہوا کو اپنی جانب کھینچتے ہوئے آگ کو اور زیادہ بھڑکا سکتے ہیں۔ لاس اینجلس میں منگل سے شروع ہونے والی یہ تاریخ...
لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی خطرناک آگ نے تباہی مچا رکھی ہے، جس میں فائر ٹورنیڈو کے بھی دل دہلا دینے والے مناظر دیکھے گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کے جنگلات میں مختلف مقامات پر لگی آگ میں فائر ٹورنیڈو، جنہیں "فائروِہرل” بھی کہا جاتا ہے، نمودار ہوئے ہیں۔ یہ فائر ٹورنیڈو شدید گرم ہوا، آگ اور راکھ کے ملاپ سے بنتے ہیں اور دائرہ نما حرکت کرتے ہوئے اوپر کی جانب بلند ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق فائر ٹورنیڈو کا قطر چند فٹ سے لے کر 100 فٹ تک ہو سکتا ہے اور یہ آگ کو مزید بھڑکا سکتے ہیں۔ لاس اینجلس میں منگل سے جاری آگ پر قابو پانے...