آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم شامل
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2024 کی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونے والے پاکستان کے واحد کھلاڑٰی ہیں۔
اس کے علاوہ بھارت کے 4، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، افغانستان اور سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی ٹیم میں شامل ہے۔
بھارت کے روہت شرما کو ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں جسپرت بمرا، فل سالٹ، ٹریوس ہیڈ، ارشدیپ سنگھ ، نکولس پورن، انندو ہاسارنگا ،سکندر رضا، راشد خان اور ہاردک پانڈیا کو شامل کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024؛ پاکستان کے تین کھلاڑی شامل
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا۔
قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، جن میں نوجوان اوپنر صائم ایوب، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارچ رؤف شامل ہیں۔
آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر کی ٹیم کیلئے سری لنکا کے 4 کھلاڑی نامزد ہوئے ہیں، ٹیم کا چیرتھ اسالنکا کو کپتان بنایا گیا ہے جبکہ کوشل مینڈس وکٹ کیپر، مڈل آرڈر میں سری لنکن بلےباز پاتھم نسانکا اور اسپنر ونندو ہسرنگا بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کب ہوگا؟
انکے علاوہ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، عظمت عمرزئی، اے ایم غضنفر بھی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔
بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور بنگلادیش سمیت کئی بڑی ٹیموں کے کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔