کیلیفورنیا کی آگ کی شدت میں اضافہ، 13 افراد لاپتا اور سیکڑوں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی خطرناک آگ نے تباہی مچا رکھی ہے، جس میں فائر ٹورنیڈو کے بھی دل دہلا دینے والے مناظر دیکھے گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کے جنگلات میں مختلف مقامات پر لگی آگ میں فائر ٹورنیڈو، جنہیں "فائروِہرل” بھی کہا جاتا ہے، نمودار ہوئے ہیں۔ یہ فائر ٹورنیڈو شدید گرم ہوا، آگ اور راکھ کے ملاپ سے بنتے ہیں اور دائرہ نما حرکت کرتے ہوئے اوپر کی جانب بلند ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق فائر ٹورنیڈو کا قطر چند فٹ سے لے کر 100 فٹ تک ہو سکتا ہے اور یہ آگ کو مزید بھڑکا سکتے ہیں۔
لاس اینجلس میں منگل سے جاری آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ 13 افراد تاحال لاپتا ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ آگ کے سبب 12 ہزار سے زائد مکانات اور عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں، جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔
آگ بجھانے کی کوششوں میں 12 ہزار سے زیادہ فائر فائٹرز، 1100 سے زائد فائر انجن، 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکر میدان میں ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: لاس اینجلس
پڑھیں:
بھارت اور نیپال میں شدید بارشوں سے 100 افراد ہلاک‘درجنوں زخمی
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )بھارت اور نیپال میں شدید بارش کے باعث بدھ سے اب تک تقریباً 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے خطے میں مزید غیر موسمی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے بھارتی جریدے کے مطابق محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ کے روز ملک کے لیے ایک کثیر خطرے کی وارننگ جاری کی تھی جس میں مغربی حصوں میں ہیٹ ویو کی صورتحال اور مشرقی اور وسطی علاقے میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواوں کی پیش گئی کی گئی تھی.(جاری ہے)
ریاست کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مشرقی ریاست بہار میں بدھ سے اب تک بارش سے متعلقہ واقعات میں کم از کم 64 افراد ہلاک ہوچکے ہیں مقامی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں. نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ دوسری جانب پڑوسی ملک نیپال میں آسمانی بجلی گرنے اور شدید بارش سے کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں بھارت کے محکمہ موسمیات نے ہفتے تک ملک کے وسطی اور مشرقی حصے میں گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کے ساتھ تیز بارش کی توقع ظاہر کی ہے. جنوبی بھارت میں مون سون کا موسم عام طور پر جون میں شروع ہوتا ہے اور ماضی قریب میں موسم گرما کے مہینوں میں شدید گرمی کی لہریں رہی ہیں جس سے متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ریاست کے زیر انتظام ”آئی ایم ڈی“ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ بھارت میں اپریل کا مہینہ زیادہ گرم رہنے کی توقع ہے اور ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہ سکتا ہے.