2025-01-22@04:38:25 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«فپواسا سندھ»:
فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا)، سندھ چیپٹر کا ایک آن لائن اجلاس آج زوم کے ذریعے منعقد ہوا جس میں سندھ حکومت کی جانب سے مجوزہ یونیورسٹیز ایکٹ میں ترامیم اور متعلقہ پالیسیوں کے خلاف جاری احتجاج پر غور کیا گیا۔ فپواسا سندھ نے کل 22 جنوری 2025 کو تعلیمی سرگرمیوں کے بائیکاٹ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یونیورسٹی اساتذہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ احتجاج کے حوالے سے مزید فیصلے کل ہونے والے ایک اور آن لائن اجلاس میں کیے جائیں گے۔ اجلاس کے دوران فپواسا سندھ نے سندھ حکومت کی جانب سے یونیورسٹیز ایکٹ میں ترامیم کی...
کراچی: سندھ کی جامعات میں کل بھی تدریسی عمل بندرہے گا، فپواسا نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق فپواسا کے فیصلے کے مطابق کل بروز بدھ کلاسز کا بائیکاٹ جاری رہے گا، جامعہ کراچی کی تمام کلاسز کل بھی نہیں ہونگی۔ جامعہ کراچی کےجنرل سیکریٹری انجمن اساتذہ ڈاکٹر معروف بن رؤف کاکہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے تمام اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ کہ کل 11:30 بجے سلور جوبلی گیٹ پر اپنی بھرپور شرکت کے ذریعہ ہونے والے مظاہرے کو کامیاب بنائیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جامعات میں تدریسی عمل معطل ہے، جس کی وجہ سے تمام کلاسز...
کراچی: فپواسا سندھ چیپٹر نے پیر اورمنگل کے روز بھی سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کردیا، یہ احتجاج حکومت کے فیصلوں کی واپسی تک جاری رہے گا۔ فپواسا سندھ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے یونیورسٹیزایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں،اساتذہ کو کنٹریکٹ پر بھرتی نہیں کیا جائے۔ فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر جنرل سیکریٹری عبدالرحمٰن ننگراج کے مطابق احتجاج کے دوران طلبہ کی تعلیم میں کسی بھی خلل کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ سندھ کی سرکاری جامعات کو درپیش سنگین بحرانوں اور حکومت کی غیر مؤثر پالیسیوں پر شدید تشویش ہے، اعلیٰ تعلیم کا...
فپواسا سندھ نے صوبے میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے فیصلے پر بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی سمیت سندھ کی 17 سے زائد جامعات میں جمعہ کے روز بھی تدریس کا بائیکاٹ رہا۔ فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ (فپواسا) کی اپیل پر تدریسی عمل معطل ہے۔ فپواسا سندھ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے یونیورسٹیز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں۔ ایسوسی ایشن سندھ نے صوبے میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے فیصلے پر بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ فپواسا کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اساتذہ کیلئے ٹیکس میں 25 فیصد رعایت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ--- فائل فوٹو فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ (فپواسا) کی اپیل پرتدریسی عمل معطل ہے۔فپواسا سندھ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے یونیورسٹیز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں۔ سندھ کی یونیورسٹیوں پر حکومت کا شب خون پروفیسر ہارون رشیدگزشتہ ماہ سندھ اسمبلی نے... ایسوسی ایشن سندھ نے صوبے میں بیوروکریٹس کو وی سی بنانے کے فیصلے پر بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔فپواسا کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اساتذہ کے لیے ٹیکس میں 25 فیصد رعایت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) سندھ شاخ کی اپیل پر جمعرات کو سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تدریسی عمل مکمل طور پر معطل رہا۔ اساتذہ نے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا تاکہ حکومت کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ سندھ کی جامعات کو درپیش سنگین مسائل کو مزید نظرانداز کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ فپواسا سندھ شاخ کے رہنماؤں نے تمام جامعات کے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جمعرات کے احتجاج کو کامیاب بنایا۔ رہنماؤں نے کہا کہ اساتذہ کی یہ قربانی اعلیٰ تعلیم کے نظام کو بچانے اور اس کے بحرانوں کو اجاگر کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ہم تمام اساتذہ سے درخواست کرتے...
فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) سندھ شاخ کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے بیورو کریٹس کو وی سی بنانے کے خلاف اساتذہ کا جمعرات کو جامعہ این ای ڈی میں اجلاس عمومی طلب کرلیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے تمام ممبران سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنی یونیورسٹیوں میں پریس کانفرنس کریں اور احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ یہ اقدامات بیوروکریٹس کو وائس چانسلر (VC) کے عہدوں کو سنبھالنے کی اجازت دینے کےلیے حکومت کی خطرناک کوششوں اور یونیورسٹیوں میں فیکلٹی کی غیر مستقل تقرریوں کےلیے اس کی مسلسل حمایت کے جواب میں ہیں، جو اعلیٰ تعلیمی اداروں کی خود مختاری اور تعلیمی معیار کےلیے نقصان دہ ہیں۔اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ...