کراچی:

سندھ کی سرکاری جامعات کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم فپواسا نے جامعات میں مزید دو روز کلاسز کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

 سندھ کی سرکاری جامعات میں جاری بحران کے حل اور آئندہ اقدامات پر غور کیلئے اتوار کو فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (FAPUASA) کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔

فپواسا نے یونیورسٹیز میں اکیڈمیا بحران کا ذمہ دار حکومت سندھ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر بیورو کریٹس کی تعیناتی اور اساتذہ کی کنٹریکٹ پر تقرریوں کے خلاف یونیورسٹیز کے اساتذہ منگل کو کراچی پریس کلب پر جمع ہونگے جبکہ کلاسز کا بائیکاٹ پیر اور منگل کو بھی جاری رہے گا، تمام جامعات میں اساتذہ کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

فپواسا کے سیکریٹری عبدالرحمٰن ناگراج کے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعد شرکا نے جو قراردادیں متفقہ طور پر منظور کیں اس کے مطابق فپواسا سندھ حکومت کو سرکاری جامعات میں جاری بحران کا براہ راست ذمہ دار ٹھہراتی ہے۔ حکومت کے غیرسنجیدہ اور متکبرانہ رویے نے بحران کو مزید سنگین کر دیا ہے، حکومت کے اشتعال انگیز رویے کی وجہ سے اساتذہ کو تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

اعلامیہ کے مطابق منگل 28 جنوری کو سندھ کی تمام سرکاری جامعات کی اساتذہ کی تنظیمیں کراچی پریس کلب پر بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گی، فپواسا سندھ چیپٹر دیگر تنظیموں سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (سپلا)، کراچی بار ایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی گروپس کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ تدریسی برادری کے مطالبات کی حمایت کی جا سکے۔

 مزید براں فپوآسا سندھ چیپٹر نے فیصلہ کیا کہ فپواسا پاکستان کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو گزارش کی جائے گی کہ وہ اپنے اسلام آباد میں ہونے والے کل کے اجلاس اور پریس کانفرنس میں سندھ کی جامعات کے بحران کو اجاگر کریں۔ مرکزی تنظیم سے یہ بھی درخواست کی جائے گی کہ وہ سندھ کی تدریسی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پورے ملک میں "یوم سیاہ" منانے کا اعلان کرے۔

 مزید برآں فپواسا پاکستان سے کہا جائے گا کہ وہ صدر اور وزیراعظم پاکستان کو ایک خط ارسال کرے جس میں سندھ کی سرکاری جامعات کو درپیش سنگین مسائل پر روشنی ڈالی جائے، فاپواسا سندھ قیادت اسی نوعیت کا خط ارسال کرے گی۔ علاوہ ازیں فپوآسا سندھ چیپٹر نے فیصلہ کیا کہ سندھ کے معروف وکلاء سے مشاورت کی جائے گی تاکہ سرکاری جامعات کی خودمختاری اور موثریت کو خطرے میں ڈالنے والے مجوزہ ترمیمی بل کے خلاف قانونی درخواست دائر کرنے کا امکان تلاش کیا جا سکے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ فپوآسا سندھ چیپٹر وزیر اعلیٰ کے اساتذہ اور اکیڈمیا کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اس طرح کے بیانات تدریسی پیشے کے احترام کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں اور اساتذہ کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں جس سے سندھ میں اعلیٰ تعلیم کا وقار خطرے میں پڑ جاتا ہے۔

اجلاس میں کراچی یونیورسٹی، سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی کراچی، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جامشورو، سندھ یونیورسٹی جامشورو، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام، یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز، قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نوابشاہ، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور، مہران یونیورسٹی کیمپس خیرپور، ٹیکنیکل یونیورسٹی خیرپور، شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور اور دیگر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سرکاری جامعات جامعات میں اساتذہ کی سندھ کی

پڑھیں:

شب معراج، سندھ کے سرکاری اور نجی کالجز میں تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے شب معراج کے موقع پر سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی کالجز میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شب معراج پر 3 چھٹیوں کا اعلان

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 28 جنوری 2025 (27 رجب 1446 ) بروز بدھ صوبے بھر کے پرائیویٹ اور سرکاری کالجز بند رہے گے۔

نوٹیفکیشن کا عکس

خیال رہے کہ شب معراج اسلامی تاریخ کا وہ مقدس موقع ہے جس میں حضور نبی اکرم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے معجزاتی طور پر آسمانوں پر بلایا۔ یہ رات عبادت، دعا، اور غور و فکر کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

شب معراج کے دوران اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب رسول ﷺ کو بہت سے انعامات اور روحانی تجربات سے نوازا۔معراج کی رات پانچ وقت کی نماز کا حکم دیا گیا، جو مسلمانوں کے لیے فرض عبادت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان تعطیل تعلیمی ادارے چھٹی سندھ شب معراج

متعلقہ مضامین

  • بیوروکریٹس کی وی سی تعیناتی, انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا احتجاجی مظاہرہ
  • اساتذہ کا احتجاج، سندھ کی جامعات میں دو دن تک تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان
  • فپواسا کاجامعات میں آج اور کل تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان
  • بیوروکریٹس کی بطور وی سی تعیناتی معاملہ، سندھ کی جامعات میں مزید 2 دن تدریسی عمل بند، فپواسا
  • سندھ کی سرکاری جامعات میں پیر اور منگل کو بھی تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان
  • سرکاری ملازمین کا احتجاج، 10 فروری کی ڈیڈ لائن
  • تعلیمی پالیسیاں اور صوبہ سندھ میں طلبا و اساتذہ کا احتجاج
  • محکمہ تعلیم سندھ کا 28 جنوری کو چھٹی کا اعلان
  • شب معراج، سندھ کے سرکاری اور نجی کالجز میں تعطیل کا اعلان