2025-04-13@18:26:38 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«عمر عبدللہ نے»:
وزیراعلٰی نے کہا کہ اس تصویر کو بنیاد بناکر ان پر تنقید کرنا ناانصافی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کیجانب سے جنہوں نے بی جے پی کو کشمیر کی سیاست میں داخل ہونے کا موقع دیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبدللہ نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کے لئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو کبھی بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں تھے اور مشکل حالات میں خاموش تماشائی بنے رہے آج وہی لوگ ان پر ایک بھارتی وزیر کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر تنقید کر رہے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبدللہ نے کہا کہ آج جو لوگ محض تصویر پر مجھے مورد الزام ٹھہرا...
راودلشاد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام، اپنے پیغام میں کہا کہ الحمدللہ قوم کیلئے ایک اور خوشخبری! سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’الحمدللہ قوم کیلئے ایک اور خوشخبری! پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو 20 برس میں پہلی مرتبہ منافع ہوا، جو کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک بڑی تبدیلی ہے، خوش آئند ہے کہ مستقبل تابناک ہے، انشاء اللہ.وزیرِ ہوابازی خواجہ آصف کی قیادت میں ٹیم کی کوششیں قابل ستائش ہیں. سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کرگئے۔ اہلخانہ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے،سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر فاروق حمید کی عمر 80برس تھی۔ یادرہے کہ فاروق حمید نے پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ اور 43فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔
وسیم عظمت: شوال کا چاند پیدا ہو گیا ہے۔ پاکستان کے مسلمانوں کو شوال کا ہلال مبارک ہو۔ ریسرچ رویت ہلال کونسل کی تحقیق کی مطابق شوال کا چاند آج 3 بج کر58 منٹ پرپیدا ہو چکا ہے۔ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ آج شام روزہ افطار کر کے شوال کا چاند دیکھنے کی سعی کریں۔ آج رمضان کے 29 روزے ہو گئے ہیں اور قمری تقویم کے مطابق آج شام نئے مہینے کا چاند طلوع ہونے کا امکان موجود ہے، خواہ یہ نظر آئے نہ آئے لیکن روایت کے مطابق قمری مہینے کے 29 دن گزرنے کے بعد نیا چاند دیکھنا لازم ہوتا ہے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025...
پاکستان کے ممتاز سفارتکار اور سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ 85 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔نجم الدین اے شیخ نے 1994 سے 1997 تک پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ جامعہ سندھ اور امریکہ کی ٹفٹس یونیورسٹی کے فلیچر اسکول آف لا اینڈ ڈپلومیسی کے فارغ التحصیل تھے۔ سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین اپنے چار دہائیوں پر مشتمل شاندار سفارتی کیریئر کے دوران جرمنی، کینیڈا، امریکا اور ایران میں بطور سفیر خدمات انجام دیں۔ وہ بین الاقوامی تعاون، علاقائی استحکام اور انسانی حقوق کے علمبردار تھے۔ نجم الدین انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول ایگرمینٹ طے پاگیا ہے، مخالفین نے ڈھنڈورے پیٹے کہ اب آیا منی بجٹ، لیکن الحمدللہ، منی بجٹ نہیں آیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ عرصے میں مہنگائی، دہشت گردی سمیت کئی چیلنجز کا ہم نے بطور قوم سامنا کیا، بالخصوص عوام الناس نے مشکلات برداشت کیں، اگر ان کی قربانیاں نہ ہوتیں تو آئی ایم ایف سے یہ معاہدہ ناممکن تھا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر میں وزیر خزانہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہوگیا، مخالفین نے ڈھنڈورا پیٹا اب منی بجٹ آئے گا، اس کے بغیر ملک نہیں چلے گا، چیلنجنگ حالات کے باوجود الحمدللہ، منی بجٹ نہیں آیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں تمام ارکان کو خوش آمدید کہتا ہوں، اجلاس میں آج خصوصی طور پر معاونین خصوصی کو بھی مدعو کیا گیا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر کابینہ ارکان نے اظہار ہمدردی اور دعائے مغفرت کی۔ سپریم کورٹ میں عید تعطیلات کے...
سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور انتقال کرگئے بیٹے راشد انور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خالد انور کچھ عرصے سے بیمار تھےاور نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ ان کاکہناتھا کہ خالد انور کی نمازجنازہ کل بعدنماز جمعہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔ پاک فوج کی پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام ، متعدد دہشتگرد ہلاک
سکواش کے معروف سابق عالمی کھلاڑی آفتاب جاوید انتقال کر گئے،88 سالہ آفتاب جاوید انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں قیام پذیر تھے۔ 60 کی دہائی میں پاکستان کے بہترین اسکواش کھلاڑیوں میں شمار کیے جانے والے آفتاب جاوید نے 3مرتبہ برٹش امیچر سکواش چیمپین شپ جیتی اور تین مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چیمپین شپ کا فائنل کھیلا،آفتاب جاوید نے 1963 میں پہلی بار برٹش امیچر اسکواش چیمپین شپ اپنے نام کی تھی۔ اگلے دو برس مسلسل ٹائٹل جیت کر انہوں نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک کی۔ 1937 میں پیدا ہونے والے آفتاب جاوید نے 1966 میں برٹش اوپن اسکواش چیمپین شپ کے فائنل میں مصر کے ابو طالب سے مقابلہ کیا تھا،انہوں نے اگلے 2برس بھی برٹش اوپن...
خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں سابق رکن صوبائی اسمبلی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما متوکل خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں متوکل خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، تاہم ڈرائیور زخمی ہوگئے، جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اے این پی کے مطابق ان کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے شاھ پور، شانگلہ میں ادا کی جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری متوکل خان ایڈوکیٹ کے انتقال سے ہم نے ایک عظیم سیاسی و قومی خدمت گار کھو دیا ہے۔ دریں اثنا، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور...
بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی کے قریب دھماکے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خضدار کی تحصیل نال میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، دھماکے میں قبائلی شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، اس حوالے سے مزید تحقیات جاری ہیں۔
سابق سیکریٹری جنرل سلمان فاروقی کی اہلیہ اور ریاست بنگال کے نواب بہادرالدین حیدر کی نواسی شاہ تاج فاروقی انتقال کرگئی ہیں۔ ا ن کا جناز ہ کراچی کلفٹن میں واقع ان کی رہائش گاہ سے منگل کو دن ساڑھے گیارہ بجے اٹھایا جائے گا اور ڈی ایچ اے کی سلطان مسجد میں ظہر کی نماز کے بعد پڑھا جائے گا، بعدازاں پی ای سی ایچ ایس قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ شاہ تاج فاروقی پولیٹیکل سائنس و انٹرنیشنل ریلیشنز کی پروفیسر اور ہیلن کیلر ماڈل سپیشل ایجوکیشن سنٹر اسلام آباد کی بانی سربراہ تھیں۔
سوات کے علاقے سیدوشریف کی اللہ اکبر مسجد میں فائرنگ ہوئی ۔مسجد میں فائرنگ سے 2افراد شہید پانچ افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے فائرنگ کیوں کی اس کی تفتیش جاری ہے ۔ پاکستان میں گرے سٹرکچر کی لاگت کیا ہے؟لاگت کم کیسے کریں؟ وہ بات جو آپ کیلئے جاننا ضروری
کراچی (پ ر)پاکستان پریس فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ، کراچی پریس کلب کے رکن فوٹو جرنلسٹ نعمان نظامی کی ہمشیرہ کے انتقال پر چیئرمین میٹرک و انٹر بورڈ کراچی ڈاکٹر سید شرف علی شاہ، سیکرٹری ڈاکٹر نوید احمد، ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو، ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر، میڈیا کوآرڈی نیٹر ایم اے جعفری، بورڈ کے دیگر افسران و ملازمین اور ایپکا میٹرک بورڈ کے صدر سلمان احمد خان، جنرل سیکرٹری شکیل لقمان اور تمام ممبران نے تعزیت کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی حتمی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین