Daily Ausaf:
2025-03-13@15:19:59 GMT

انا للہ و انا الیہ راجعون ،سابق وفاقی وزیر قانون چل بسے

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور انتقال کرگئے

بیٹے راشد انور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خالد انور کچھ عرصے سے بیمار تھےاور نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

ان کاکہناتھا کہ خالد انور کی نمازجنازہ کل بعدنماز جمعہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔

پاک فوج کی پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام ، متعدد دہشتگرد ہلاک

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

ناموس رسالت کے مجرم کی سزا کیا ہوگی؟ وفاقی وزیر نے بتادیا

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ خاتم النبیّین حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی شان میں کسی بھی صورت میں گستاخی یا بے حرمتی کی سزا صرف اور صرف موت ہوسکتی ہے۔

’یوم تحفظ ناموس رسالتﷺ‘ کی مناسبت سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اپنے  پیغام میں کہا ہے کہ حضور خاتم النبیّین حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نہ صرف مسلمانوں کے لیے مقدس ترین شخصیت ہیں بلکہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی انہیں  ایک عظیم شخصیت کے طور پر دیکھتے اور جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پاکستان کا 15 مارچ یومِ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا اعلان

وفاقی وزیر نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کا ادب اور احترام کرنا  ایمان کا لازمی جز وہے ۔ خاتم النبیّین حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی شان میں کسی بھی صورت میں گستاخی یا بے حرمتی نہ صرف اسلام بلکہ ’تعزیرات پاکستان سیکشن 295 ۔سی‘ کے تحت سنگین ترین جرم ہے جس کی سزا صرف اور صرف سزائے  موت ہوسکتی ہے ۔

وزارت مذہبی  امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے معاشرے میں ناموس رسالت ﷺکی اہمیت کو اجاگر کرنے اور سوشل میڈیا پر موجود متنازعہ توہین آمیز موادکی روک تھام کے  لیے 15 مارچ  بروز ہفتہ کو ’یوم تحفظ ِ ناموسِ رسالت ﷺ ‘ منانے  کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں تمام صوبوں بشمول  گلگت بلتستان  اور آزاد جموں کشمیر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ عوامی آگہی کا آغاز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: گستاخانہ مواد شیئرکرنے والے ملزم کو سزائے موت سنادی گئی

وفاقی وزیر مذہبی امور نے  کہا ’میری ملک بھر کے علما  و خطبا سے گذارش ہے کہ جمعہ کے خطبات میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی اہمیت سے متعلق آگہی دی جائے۔ میں عوام الناس خصوصا نوجوان نسل سے اپیل کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے کسی قسم کے گستاخانہ مواد کو پوسٹ کرنے یا شیئر کرنے سے گریز کریں  نیز ایسے کسی بھی متنازعہ مواد کی شکایت وزارت مذہبی امور کے آن لائن پورٹل پر کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان سردار محمد یوسف گستاخ ررسول وزیر مذہبی امور یوم ناموس رسالت

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور انتقال کرگئے
  • تیمور سلیم جھگڑا کا شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس
  • ناموس رسالت کے مجرم کی سزا کیا ہوگی؟ وفاقی وزیر نے بتادیا
  • قومی اسمبلی اجلاس: پی ٹی آئی کا جعفر ایکسپریس حملے پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج
  • سینٹ، شبلی فراز کو قرارداد پیش کرنے سے روک دیا گیا، وزیر قانون سے تلخ جملوں کا تبادلہ
  • کے پی میں سینیٹ الیکشن نہ ہونے کی ذمہ دار پی ٹی آئی، آرٹیکل 6 نہیں لگا رہے، وزیر قانون
  • جدولِ مراتب میں ارکان پارلیمنٹ کی حیثیت کا فیصلہ کھلے اجلاس میں نہیں ہونا چاہئے،وزیر قانون
  • وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
  • انا للہ و انا الیہ راجعون ،سابق کھلاڑی انتقال کر گئے