پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کرگئے۔

اہلخانہ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے،سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر فاروق حمید کی عمر 80برس تھی۔

یادرہے کہ فاروق حمید نے پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ اور 43فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: فاروق حمید

پڑھیں:

جنوبی افریقی فاسٹ بولر رباڈا اچانک آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس کیوں چلے گئے؟

بھارت(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسو رباڈا اچانک انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔ آئی پی ایل 2025 میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے کاگیسو رباڈا 2 میچز کھیلنے کے بعد اچانک جنوبی افریقا چلے گئے۔

جنوبی افریقی فاسٹ بولر رباڈا کو گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی میں 10 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔

فرنچائز گجرات ٹائٹنز نے جمعرات کو رباڈا کے آئی پی ایل چھوڑکر وطن واپسی کے حوالے سے باضابطہ اعلان کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات ٹائٹنز نے ایک بیان میں کہا کہ رباڈا آئی پی ایل کے جاری سیزن سے ذاتی وجوہات کی بنا پر واپس جنوبی افریقا چلے گئے ہیں۔ وہ گجرات ٹائٹنز کے پہلے 2 میچز میں شامل تھے، لیکن اب وہ ایک اہم ذاتی معاملے کو حل کرنے کے لیے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔

فرنچائز نے رباڈا کی اچانک روانگی کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی ان کی ممکنہ واپسی کے بارے میں کوئی اطلاع دی۔

رباڈا نے آئی پی ایل 2025 میں گجرات ٹائٹنز کی طرف سے اپنا ڈیبیو میچ پنجاب کنگز کے خلاف کھیلا، جس میں انہوں نے 4 اوورز میں 41 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے ممبئی انڈینز کے خلاف42 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ رباڈا نے 2017 میں آئی پی ایل ڈیبیو کیا۔ وہ دہلی کیپیٹلز اور پنجاب کنگز کے لیے کھیل چکے ہیں۔

رباڈا آئی پی ایل کے 82 میچز میں 119 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقی فاسٹ بولر رباڈا اچانک آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس کیوں چلے گئے؟
  • پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آج 46 ویں برسی
  • سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کرگئے، وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی کا اظہار تعزیت
  • امریکی اضافی ٹیرف گلوبل اکنامی کیلئے منفی ہے: ملیحہ لودھی
  • پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کر گئے
  • حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟
  • سابق بھارتی کرکٹر نے کوہلی کی فرنچائز کو “غریب” کہہ ڈالا
  • شمالی وزیرستان: 3 ٹاورز ٹوٹنے سے بجلی کی سپلائی 6 روز سے معطل
  • سابق بھارتی کرکٹر نے کوہلی کی فرنچائز کو غریب کہہ ڈالا