2025-02-13@06:44:03 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«طلبہ یونین کے الیکشن»:
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارعت)اسلامی جمعیت طلبہ ٹنڈوجام کے لیے سیشن 2025-26ء کے نئے ناظم مقام کا انتخاب عمل میں آ گیا طلبہ یونین کے الیکشن کے بغیر جمہوری نظام ادھورا ہے سندھ کی یونیورسٹیوں میںبیوروکریٹ وائس چانسلر مقرر کرنا تعلیم کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، ناظم صوبہ جمعیت ۔تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم عمیر شامل لاکھو کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اراکین نے متفقہ طور پر تابش کمبوہ کو ناظم ٹنڈوجام منتخب کر لیا۔ اجلاس میں اسلامی جمعیت طلبہ کے مختلف ذمہ داران اور اراکین نے شرکت کی ۔نومنتخب ناظم تابش کمبوہ کے انتخاب پر اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان نے خوشی کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا...
جنوری میں مزید 11درخواستوں کا فیصلہ کیا گیا، فیصل درخواستوں کی تعداد 112ہوگئی 30فیصد مقدمات نمٹا دیے گئے ، الیکشن ٹریبیونلز کی کارکردگی پرفافن کی تفصیلی رپورٹ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے 8فروری 2024کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد قائم الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی پر اپنی چھٹی رپورٹ جاری کر دی۔فافن نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں بتایا کہ الیکشن ٹربیونلز نے جنوری 2025 میں مزید 11 درخواستوں کا فیصلہ کیا، جس کے بعد فیصلہ کی گئیں درخواستوں کی تعداد بڑھ کر 112ہوگئی ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن ٹریبیونلز نے 30فیصد مقدمات نمٹا دیے ہیں، 9درخواستوں کا فیصلہ لاہور کے تین ٹربیونلز نے کیا، بہاولپور اور کراچی کے ٹریبیونلز نے ایک،ایک درخواست کا...
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد قائم الیکشن ٹریبیونلز کی کارکردگی پر اپنی چھٹی رپورٹ جاری کردی۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹربیونلز نے جنوری 2025ء میں مزید 11 درخواستوں کا فیصلہ کیا جس کے بعد فیصلہ کی گئیں درخواستوں کی تعداد بڑھ کر 112 ہوگئی ہے جس کے ساتھ ہی الیکشن ٹریبیونلز نے 30 فیصد مقدمات نمٹا دیئے تاہم 70 فیصد درخواستیں تاحال زیر التوا ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مزید 11 میں سے 9 درخواستوں کا فیصلہ لاہور کے تین ٹربیونلز نے کیا، بہاولپور اور کراچی کے ٹریبیونلز نے ایک، ایک درخواست کا فیصلہ کیا، فیصلہ کی گئیں درخواستوں میں سے 6 تحریک انصاف کے...
![امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجیدالیکن میں دھاندلی کے خلاف یوم سیاہ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں](/images/blank.png)
امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجیدالیکن میں دھاندلی کے خلاف یوم سیاہ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں
امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجیدالیکن میں دھاندلی کے خلاف یوم سیاہ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)ملک میں عام انتخابات کو آج8فروری کوایک سال مکمل ہوگیا،اس موقع پر تحریک انصاف ملک بھرمیں یوم سیاہ اور حکومت کی طرف سے یوم تعمیراورترقی کے طورپرمنایا جارہاہے،پی ٹی آئی کی طرف سے یوم سیاہ کی مناسبت سے صوابی میں جلسہ کیاجائے گا ،گزشتہ سال کے عام انتخابات کے نتائج تسلیم نہ کرنے والی پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہدکے ایک سال کاجائزہ لیاجائے تو بظاہروہ کوئی سیاسی ہدف حاصل نہ کرپائی پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان رہاہوسکے نہ حکومت کو ٹف ٹائم دیاجاسکابلکہ ایک موقع پر پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میزپر بھی آگئی تاہم بعض ناقابل عمل شرائط کی وجہ سے یہ مذاکراتی سلسلہ آگے نہ بڑھ سکااور اب سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے ایک...
پی پی چیئرمین کا بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ بلوچستان میں یونین آف جرنلسٹس کی کامیابی جمہوری اور صحافتی جدوجہد کا تسلسل ہے، امید ہے کہ نومنتخب قیادت عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کے نام پیغام میں صدر خلیل احمد، سینئر نائب صدر منظور احمد اور جنرل سیکرٹری عبدالغنی کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زردای نے نذر بلوچ، جبار بلوچ، ابرار احمد، فضل...
ملاقات میں آمدہ الیکشن کی تیاریوں، تعمیر و ترقی کے سفر کے تسلسل اور گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے عوام کے اعتماد سے 2025ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ نون گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے اسلام آباد میں احسن اقبال وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون کے ساتھ رات گئے اہم اور طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں آمدہ الیکشن کی تیاریوں، تعمیر و ترقی کے سفر کے تسلسل اور گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے عوام کے اعتماد سے 2025ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی کے عزم کا...
صوبے کے 25اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی الیکشن میں پی پی پی، نیشنل پارٹی، جے یوآئی، پشتونخوامیپ،اے این پی سیت بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا ہے، تربت کے مختلف وارڈز میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابات ملتوی 19وارڈز میں کسی امیدوارنے کاغذات ہی جمع نہیں کرائے۔ بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات پشین کے میونسپل کارپوریش کی خالی 2 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں وارڈ 12 کی نشست پر پشتونخوامیپ کے امیدوار شمس الدین جمال 94 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے،جمعیت کے امیدوار مولوی عتیق اللہ درانی 76 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،وارڈ 13 پر جمعیت کے محمد شریف پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان بلدیاتی الیکشن: مخصوص نشستوں پر پولنگ...
سکھر (نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن نے ملک کے تمام اضلاع میں ووٹرز کی آگاہی کے لیے تعلیمی اداروں کو منتخب کیا ہے، عدنان بشیر، ریجنل الیکشن کمشنر سکھر کی سربراہی میں ضلع سکھر کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، گورنمنٹ ڈگری کالج عطا حسین شاہ روہڑی اور ضلع خیرپور کے آئی بی اے کمیونٹی کالج خیرپور، گورنمنٹ ناز پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول خیرپور اور گورنمنٹ سپرئیر کالج خیرپور کے تعلیمی اداروں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں کو ان کے جمہوری حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی دی تاکہ وہ جمہوری عمل کا حصہ بنیں اور اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ تاہم ریجنل الیکشن کمشنر سکھر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ہر پاکستانی...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)سپریم کورٹ آئینی بینچ نے طلبہ یونینز کی بحالی کے معاملے پر وفاق اور متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ نے مختلف مقدمات پر سماعت کی۔ طلبہ یونین بحالی کیس میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین کے الیکشن کا شیڈول جاری ہوا، قائد اعظم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین الیکشن کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر دیکھا جائے، بار کے الیکشن میں سیاست آ گئی ہے،سیاسی پارٹیز نے تعلیمی اداروں میں اپنے سیاسی ونگز بنالیے ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کراچی یونیورسٹی میں سیاسی جماعتوں کے پولیٹیکل ونگز ہیں، تشدد کی وجہ سے کراچی یونیورسٹی میں 35 سال سے رینجرز...
لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی پی 51 سیالکوٹ سے کامیاب ن لیگی امیدوار کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے بطور الیکشن ٹربیونل ن لیگی امیدوار کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ کامیاب ن لیگی امیدوار میاں ذیشان رفیق کی جانب سے عمران چدھڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ الیکشن ٹربیونل نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ کامیاب قرار دیے گئے امیدوار نے 35000 ووٹ حاصل کیے جبکہ درخواست گزار نے 50 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے، ریٹرننگ آفیسر نے ملی بھگت سے نتائج کو تبدیل کیا لہٰذا ٹربیونل الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔ وکیل لیگی امیدوار...