سکھر (نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن نے ملک کے تمام اضلاع میں ووٹرز کی آگاہی کے لیے تعلیمی اداروں کو منتخب کیا ہے، عدنان بشیر، ریجنل الیکشن کمشنر سکھر کی سربراہی میں ضلع سکھر کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، گورنمنٹ ڈگری کالج عطا حسین شاہ روہڑی اور ضلع خیرپور کے آئی بی اے کمیونٹی کالج خیرپور، گورنمنٹ ناز پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول خیرپور اور گورنمنٹ سپرئیر کالج خیرپور کے تعلیمی اداروں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں کو ان کے جمہوری حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی دی تاکہ وہ جمہوری عمل کا حصہ بنیں اور اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ تاہم ریجنل الیکشن کمشنر سکھر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ہر پاکستانی کا حق ہے جسے استعمال کر کے جمہوری نظام کو مضبوط اور بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ مزید براں الیکشن کمیشن اپنے اسٹریٹیجک پلان کے تحت الیکشن آپریشن میں بہتری لا رہا ہے، پبلک اور ووٹرز ایجوکیشن کی آگاہی کے لیے بھی بہتر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ انتخابی عمل میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال بروئے کار لایا جا سکے۔ اس ضمن میں ریجنل الیکشن کمشنر سکھر نے تمام شہریوں، اسکول و کالج کے طلبہ، اساتذہ اور دیگر متعلقہ افراد سے اپیل کی کہ وہ الیکشن کمیشن کی کاوشوں کا بھرپور ساتھ دیں اور ایسے تمام افراد بالخصوص خواتین جن کے پاس قومی شناختی کارڈ ہیں، ووٹ کے انداراج کو یقینی بنائیں اور ووٹ کی اہمیت کو اُجاگر کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور: چیئر مین الیکشن کمیشن جماعت اسلامی را شد نیم منصورہ میں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

لاہور: چیئر مین الیکشن کمیشن جماعت اسلامی را شد نیم منصورہ میں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے کراچی تا سکھر حقوق سندھ مارچ شاہراہ قائدین سے گزر رہا ہے
  • لاہور: چیئر مین الیکشن کمیشن جماعت اسلامی را شد نیم منصورہ میں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • پرامن انتخابات میں نوجوانوں کا کردار پر سیمینار
  • حقوق سندھ مارچ آج کراچی سے سکھر کیلیے روانہ ہوگا‘مرکزی مسلم لیگ
  • الیکشن کمیشن اور شفاف انتخابات کی ضرورت
  • الیکشن کمیشن کو 60 روز میں کے پی میں سینیٹ انتخابات پر فیصلہ کرنے کا حکم
  • الیکشن کمیشن کو 60 روز میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم
  • الیکشن کمیشن کو 60 روز میں پختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم
  • خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری