2025-04-19@02:44:45 GMT
تلاش کی گنتی: 25
«سیکنڈری اسکول»:
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے سالانہ کلینڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی ہے۔تعلیمی اداروں میں یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیر اعلی کو بھجوا دی گئی ہے.سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا کہ اسکولوں میں ہیٹ ویو کی وجہ سے چھٹیاں جلد بھی دی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی چھٹیاں دینے کے حوالے سے سمری وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو بھیج چکے ہیں.چھٹیاں جلد دینے یا نہ دینے کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گی۔

پی ٹی آئی کو اسکول کے کلاس روم کی طرح نہیں چلایا جاسکتا، عمران خان اپنی ہی جماعت کے سیکرٹری جنرل سے ناراض
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے آنے والے سینئر پارٹی رہنماؤں پر پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے تنقید پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ اس صورتحال سے آگاہ ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کو عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے توسط سے اپنے تحفظات سلمان اکرم راجہ کو پہنچائے۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے یہ سلمان اکرم راجہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ ’’سیاسی جماعتوں کو اسکول کلاس روُم کی طرح نہیں چلایا جا سکتا۔‘‘ عمران خان نے الزام تراشی کا کھیل کھیلنے کی بجائے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ تنازع...
اسلام آباد: جسٹس محمد علی مظہر نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ انڈر پاسز کی تعمیر کے لیے دن رات کام کیا جاتا ہے مگر اسکولوں کی بحالی کے لیے ایسا کیوں نہیں کیا جاتا؟۔ خیبر پختونخوا میں 2005ء کے زلزلے سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کے کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں خیبرپختونخوا کے سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ایجوکیشن اور سیکرٹری پلاننگ اینڈ ورکس عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت جسٹس امین الدین خان نے صوبائی سیکرٹریز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی مصروفیات کا اندازہ ہے۔ بچے درختوں کے نیچے بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ حکومتی...
محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں کیلئے سٹوڈنٹ ڈریس کوڈ کے متعلق ہدایات جاری کر دیں۔ طالبات کے میک اپ، جیولری، چمک دار اور ریشمی کپڑوں کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز میں شدید گرمیوں میں طلباء کیلئے سکول یونیفارم میں نرمی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز میں شدید گرمیوں کے موسم میں طلباء کیلئے سکول یونیفارم میں نرمی کر دی گئی ہے۔ یکم مئی سے 15 ستمبر تک طالبعلم کو شدید گرمی کے دنوں میں یونیفارم کے علاؤہ ہلکے گھر کے کپڑے بھی پہننے کی اجازت ہوگی۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں کیلئے سٹوڈنٹ ڈریس کوڈ کے متعلق...

خواتین اساتذہ زیادہ میک اپ نہ کریں، ہائی ہیل اور زیادہ زیورات پہن کر اسکول نہ آئیں ، محکمہ تعلیم سندھ
محکمہ تعلیم سندھ نے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اسکول اساتذہ کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تیار کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ ایسا لباس پہنیں جو پیشہ ورانہ اقدار اور ثقافتی احترام کی عکاسی کرے۔ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ زیادہ میک اپ سے اجتناب برتیں، ہائی ہیلز پہن کر اسکول آنے سے گریز کریں، خواتین اساتذہ زیادہ زیورات پہن کر اسکول آنے سے بھی گریز کریں اور روایتی لباس کا انتخاب کریں۔ سندھ کے نجی اسکولوں میں بُک بینک قائم کیا جائے: رفیعہ ملاح کا مراسلہصوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ کی نجی اسکولوں کو بُک بینک قائم کرنے کی ہدایت پر رجسٹرار پرائیویٹ اسکول...
لاہور(ویب ڈیسک ) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے یکم اپریل سے 15 اکتوبر تک سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق سنگل شفٹ والے سکول صبح 8 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کام کریں گے۔جمعہ کے روز سکولز صبح 8 سے بارہ بجے تک کام کریں گے۔جبکہ ڈبل شفٹ والے سکولز میں دوپہر ایک سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔ اساتذہ کے لیے الگ سے اوقات جاری کیے گئے ہیں۔ اساتذہ سرکاری سکولوں میں پونے 8 بجے پہنچیں گے جبکہ چھٹی 2 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔ مزیدپڑھیں:نئے کرنسی نوٹوں کی گڈیاں کس ریٹ پر ملنے لگیں؟ شہری حیران

خیبر پختونخوا میں پرائمری اور سیکنڈری اسکول ٹیچنگ کی نوکریوں کے لیے 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد پی ایچ ڈی ہولڈرز کی درخواستیں
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں پرائمری اور سیکنڈری اسکول ٹیچنگ کی آسامیوں کے لیے حیران کن طور پر حد زیادہ تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد، بشمول پی ایچ ڈی ہولڈرز، نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مجموعی طور پر 948,214 درخواست دہندگان میں سے 218,088 افراد پی ایچ ڈی ڈگری رکھتے ہیں، جو تعلیم کے شعبے میں نوکری کی تلاش میں حد سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدواروں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔ درخواست دہندگان کی تعلیمی قابلیت کی تفصیل ٹیچنگ کی آسامیوں کے لیے مختلف تعلیمی قابلیت کے حامل افراد نے درخواستیں دی ہیں: تعلیمی قابلیت درخواست دہندگان کی شرح درخواست دہندگان کی تعداد پی ایچ...
نیویارک کی معروف کولمبیا یونیورسٹی میں ماسٹرز پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد امریکی طالبہ عمارہ خان نے فلسطینی حامی طلبہ کے خلاف کریک ڈاؤن پر احتجاجاً یونیورسٹی میں داخلے کی پیشکش مسترد کر دی۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، کولمبیا یونیورسٹی غزہ جنگ کے بعد اسرائیل اور فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کا مرکز بن گئی تھی، جہاں فلسطینی حامی طلبہ پر پابندیاں عائد کی گئیں اور کیمپس گروپس کو معطل کر دیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ان اقدامات کو "کیمپس کی حفاظت اور ہراسانی کو روکنے" کی کوشش قرار دیا، مگر طلبہ اور سماجی کارکنوں نے اسے آزادیٔ اظہار پر حملہ قرار دیا۔ عمارہ خان نے 10 مارچ کو یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک...
جیکب آباد(نیوز ڈیسک)جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں اسکول ٹیچرز کو ہراساں کرنے کے معاملے کے بعد اسکول کو تالا لگے 5 روز ہو چکے، اساتذہ اور طلبا کو پریشانی کا سامنا ہے۔ٹھل میں 5 روز سے اسکول پر تالے لگنے کے بعد خواتین ٹیچرز اور بچے خوف کا شکار ہیں۔ بچوں کے تعلیمی سلسلہ معطل ہونے سے والدین پریشان ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ اساتذہ نے اسکول آنے سے انکار کردیا، ہم کیا کریں۔ جبکہ طلبا کا کہنا ہے کہ پولیس ہمارے اساتذہ کو تحفظ فراہم کرے۔واضح رہے کہ جیکب آباد میں گذشتہ دنوں 9 خواتین اساتذہ کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ڈاکوؤں نے وین روک کراساتذہ کے اغوا کی کوشش کی تھی۔ اغوا کے...
برطانیہ کے ایک سیکنڈری اسکول نے مسجد میں ایک بچے کے ساتھ پیش آنے والے ناخوش گوار واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد استاد کو برطرف کر دیا۔ یہ ویڈیو گزشتہ رات ایک فیس بک کمیونٹی گروپ میں پوسٹ کی گئی تھی جس میں ایک شخص کو کم عمر بچے پر برہمی کا اظہار کرتے اور مبینہ طور پر اسے تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو پوسٹ کرنے والے گمنام شخص نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص بیٹلی کے ایک ہائی سکول کا استاد ہے جو صرف لڑکوں کا ایک سیکنڈری اسکول ہے اور اس میں تقریباً 800 طلباء زیرِ تعلیم ہیں۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ استاد نے ایک...
یہ ٹیکس رقم ٹریژری آفس میں جمع نہیں کرائی گئی ، سیکریٹری ایجوکیشن کو خط خودمختار اداروں کو ٹیکسز بروقت سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے 30کروڑ روپے ٹیکس ٹریزری آفس میں جمع نہ کروانے پر ڈائریکٹر جنرل آڈٹ نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو خط لکھ دیا ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ نے خط میں لکھا کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا انتظامی کنٹرول محکمہ اسکول ایجوکیشن کے پاس ہے ۔ آڈٹ کے دوران صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنا چاہتے ہیں جو مختلف ٹیکسوں کی مد میں کٹوتی کی ہے۔ چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے تیس کروڑ باہتر لاکھ اکہتر ہزار روپے ٹریژری آفس میں جمع نہیں کروائے ۔براہ مہربانی...
نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی پرائمری اسکول صبح 7 بج کر 30 منٹ سے صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہائی و ہائیکر سیکنڈری اسکول بھی صبح ساڑھے سات بجے سے شروع ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے رمضان المبارک کیلیے صوبہ بھر کے پرائمری و سیکنڈری اسکولز کیلیے نئے اوقات کار جاری کردیے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی پرائمری اسکول صبح 7 بج کر 30 منٹ سے صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہائی و ہائیکر سیکنڈری اسکول بھی صبح ساڑھے سات بجے سے شروع ہوں گے اور چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی۔ جمعے کے روز پرائمری اسکولوں کی ٹائمنگ صبح...

کراچی : ڈھاکا سیکنڈری اسکول کے تحت سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا سربراہ بیگم حسینہ رضوی ،پرنسپل ودیگر کے ساتھ گروپ فوٹو
کراچی : ڈھاکا سیکنڈری اسکول کے تحت سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا سربراہ بیگم حسینہ رضوی ،پرنسپل ودیگر کے ساتھ گروپ فوٹو
صُفہ پبلک اسکول لانڈھی کے طلبہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کے حکمراں کشمیریوںکا عملی طور ساتھ دیں۔بھارت طاقت کے نشے میں پاگل ہوگیا ہے‘ کشمیر ہماری شہ رگ ہے کشمیر جلد آزاد ہوگا ‘ بھارت کشمیریوں پر ظلم بند کرے ۔یہ بات صفہ پبلک اسکول لانڈھی کے ایڈمنسٹر محمد اسلم شیخ نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار کیلئے لانڈھی چراغ ہوٹل میںاسکول کے طلبہ وطالبات کی یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔محمد اسلم شیخ نے کہا کہ آج بھارت کی بربریت اور ظلم کو ایک سال کا عرصہ ہوا چاہتا ہے ۔بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے ۔کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے...
میرپورماتھیلو(نمائندہ جسارت)اوباڑو شہر میں جماعت اسلامی کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کی صدارت تشکیل احمد صدیقی نے کی جس میں اسکولز کے طلبہ اساتذہ کے ساتھ مفتی محمد یوسف مزاری اور حاجی اکبر علی گنب نے خصوصی شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تشکیل احمد صدیقی نے کہا کہ کشمیر کے معاملے میں جو لوگ لیت و لعل کا مظاہر کررہے ہیں ان کا احتساب کیا جائے، حکمرانوں سے گزارش ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوائیں۔مفتی محمد یوسف مزاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان کا اور سندھ کا مسئلہ بھی ہے دریا سندھ کا پانی بھی کشمیر سے آتا ہے۔ حاجی اکبر علی گمب نے کہا کہ یکجہتی کشمیر کی عظیم...
ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 سکردو، ہائیر سیکنڈری سکول سکمیدان اور ڈویژنل کمپلیکس بلتستان سے نکالی گئی ریلیوں کے شرکاء چھومک پل پہنچے جہاں مقررین نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مختلف مقامات سے ریلیاں نکالی گئیں، جن کی قیادت صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات راجہ ناصر علی خان، کمشنر بلتستان کمال خان، ڈی آئی جی بلتستان آصف اقبال مہمند نے کی۔ ریلی میں ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بلتستان ذوالفقار علی، ڈائریکٹر محکمہ صحت ڈاکٹر اشرف حسین اور دیگر تمام ڈویژنل ہیڈز نے بھی شرکت کی۔ ایس ایس پی سکردو کاچو ناصر عباس اور قائم مقام ڈپٹی کمشنر سکردو ولی فلاحی...
حیدر آباد، یوم کشمیر پر اسکول کے بچے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں
حیدرآباد: مقامی اسکول میں منعقدہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر بچے Hurdlingریس میں شریک ہیں
جنید ریاض: پنجاب کی کابینہ نے فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن رولز 2014 کی منظوری دے دی ، جس کے تحت تمام پرائیویٹ اسکولز کو اپنے اداروں میں 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنا ہوگا۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر ووٹو نے نئے رولز کی کابینہ سے منظوری حاصل کی ہے اور اس حوالے سے اہم احکامات جاری کیے ہیں۔ نئے رولز کے مطابق، پرائیویٹ اسکولز بچوں سے ایڈمیشن، ٹیوشن، سکیورٹی اور دیگر کوئی بھی اضافی چارجز وصول نہیں کر سکیں گے۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے بتایا کہ صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز آؤٹ آف سکول بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کریں گی تاکہ مستحق بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جا سکے۔ پاک چین دوستی پرلگائے گئے...
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) سرکاری اسکولوں کی انسپکشن افسران نے کمائی کا ذریعہ بنا لی، نرالی فرمائشیں کی جانے لگیں، گرلز اسکول میں مرد ڈی او پرائمری نے اسکول ریفریشمنٹ کی اور پارسل بنوا کر گھر بھی لے گئے، گاڑی کے فیول کے نام پر 10 ہزار روپے نقد لیے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں میں انسپکشن کو افسران نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ اس ضمن میں اسکول ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس سے نرالی فرمائشیں کرنے کا بھی انکشاف ہو اہے، ڈنگر محلہ کے گرلز پرائمری اسکول جیلانی میں ڈی او پرائمری مشتاق سدہایو ٹی او پرائمری کے ہمراہ انسپکن کے لیے پہنچے جہاں خاتون اساتذہ سے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا اور تذلیل کی گئی جس کی...
پنجاب میں دہم جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں نمایاں خواتین پر خصوصی مضمون شامل کیا گیا ہے۔ لاہور سے سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کے مطابق مضمون میں ان خواتین کا ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے شعبہ میں نام بنایا۔ان خواتین میں محترمہ فاطمہ جناح، بینظیر بھٹو، نصرت بھٹو، بیگم کلثوم نواز، مریم نواز، جسٹس عالیہ نیلم، فہمیدہ مرزا، بلقیس ایدھی، ڈاکٹر شمشاد اختر، نگار جوہر، ثمینہ بیگ اور ارفع کریم شامل ہیں۔ سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا کہ یہ خواتین طالبات کےلیے رول ماڈل ہیں، مضمون بچیوں کی حوصلہ افزائی کےلیے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔
سندھ فوڈ اتھارٹی نے کولسن کمپنی کی 11 مصنوعات کو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق جن مصنوعات کو غیر موزوں قرار دیا گیا ہے ان میں سلانٹی ویجیٹیبل، ٹوئچ کلاسک، سنیکرز ہاٹ مسالہ، سنیکرز پیزا، پوٹیٹو اسٹکس، چیز بال مسالہ، چیز بالز چیز، کائی کورین ہاٹ، کائی اسپائسی مالا، کائی مالا ووک، اور کائی کورین کمچی شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین نے کولسن کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مصنوعات کو تین دن کے اندر مارکیٹ سے واپس لے ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
لاہور: سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے 13 جنوری سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کے بارے میں نہ تو کوئی فیصلہ کیا گیا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تجویز زیر غور ہے۔ خالد نذیر وٹو نے والدین سے درخواست کی کہ افواہوں پر دھیان دینے کے بجائے محکمہ تعلیم کے آفیشل سوشل میڈیا پیج سے درست معلومات حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کسی بھی اعلان کے لیے صرف اپنے آفیشل پیج "اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب” کا استعمال کرتا ہے۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک جعلی نوٹیفیکیشن کو مسترد...
کنری (جسارت نیوز) سندھ میں گورنمنٹ فضل عمر ہائر سیکنڈری اسکول کے اسکاؤٹس نے فرسٹ پوزیشن حاصل کرکے کنری کا نام روشن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بوائز اسکاؤٹس کیمپ کراچی میں سندھ بھر سے شرکت کرنے والے شہید بے نظیر بھٹو ایونٹ میں ماڈل گورنمنٹ فضل عمر ہائر سیکنڈری اسکول کنری سے گروپ لیڈر وسیم آرائیں کی قیادت میں جانے والے 9 رُکنی اسکاؤٹس نے اسکاؤٹس کیمپ فائر میں سندھ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے والدین، اسکول اور کنری کا نام روشن کر دیا۔ واضح رہے کہ کراچی میں منعقدہ اسکاؤٹس کی تقریب میں گورنر سندھ نے بھی شرکت کی تھی۔ گورنمنٹ فضل عمر اسکول میں پوزیشن ہولڈر اسکاؤٹس اور کلاس ششم سے میٹرک تک کے...