جیکب آباد: سرکاری اسکولوں کی انسپکشن افسران نے کمائی کا ذریعہ بنا لی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) سرکاری اسکولوں کی انسپکشن افسران نے کمائی کا ذریعہ بنا لی، نرالی فرمائشیں کی جانے لگیں، گرلز اسکول میں مرد ڈی او پرائمری نے اسکول ریفریشمنٹ کی اور پارسل بنوا کر گھر بھی لے گئے، گاڑی کے فیول کے نام پر 10 ہزار روپے نقد لیے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں میں انسپکشن کو افسران نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ اس ضمن میں اسکول ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس سے نرالی فرمائشیں کرنے کا بھی انکشاف ہو اہے، ڈنگر محلہ کے گرلز پرائمری اسکول جیلانی میں ڈی او پرائمری مشتاق سدہایو ٹی او پرائمری کے ہمراہ انسپکن کے لیے پہنچے جہاں خاتون اساتذہ سے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا اور تذلیل کی گئی جس کی حکام کو بھی شکایا ت کی گئی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈی او نے اسکول میں ریفریشمنٹ کیا اور پارسل بنوا کر گھر بھی لے گئے، اسکول عملے سے گاڑی کے فیول کی مد میں 10 ہزار روپے نقد وصول کیے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تعلیم کے ساتھ خدمت ! ایف جی اسکول راولپنڈی میں فلٹریشن پلانٹ کا قیام
تعلیم کے ساتھ خدمت ! ایف جی اسکول راولپنڈی میں فلٹریشن پلانٹ کا قیام WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) ایف جی پبلک اسکول نمبر1،طارق آباد راولپنڈی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے قیام کے سلسلے میں ایک پروقار ارتھ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں اسکول کے پرنسپل محمد عرفان راجہ نے خصوصی شرکت کی۔
ان کی تعلیمی خدمات، مثالی قیادت اور اسکول کے بہتر مستقبل کے لئے مسلسل کوششیں قابل ستائش ہیں ، اس موقع پر اسکول کے وائس پرنسپل محمداشفاق بھی موجود تھے۔ خاص بات یہ ہے کہ اسی قیادت کی بدولت اسکول نے اہم فلاحی منصوبے کی جانب قدم بڑھایا، واٹر فلٹریشن پلانٹ کے لئے مالی معاونت فراہم کرنے والے خرم صادق(کونسل سی سی بی ) نے اس منصوبے کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ دیا جوکہ ان کے جذبہ خدمت اور تعلیم سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ان کے اس عمل کو بھرپور سراہا گیا۔