2025-04-06@00:00:39 GMT
تلاش کی گنتی: 19
«سی سی ٹی وی ویڈیو»:
کراچی: کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں 2 روز قبل افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں کھلے مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچہ عبدالرحمٰن جاں بحق ہوگیا تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح بچہ چلتا ہوا سربازار کھلے مین ہول میں جاگرتا ہے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق ننھا عبدالرحمٰن گلی میں اکیلے چلتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ وہ بےخبری میں مین ہول کے قریب آتا ہے جب کہ اس کی نظر کسی اور...
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ گرفتار ملزمان ارمغان اور شیراز کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے جس میں ملزمان ارمغان اور شیراز کو گاڑی میں بیٹھ کر حب سے کراچی واپس آتے دیکھا جا سکتا ہے۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کو گاڑی میں بیٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مصطفیٰ اور شاہ زین قتل کیس میں منشیات کا استعمال مرکزی کردار رہا کراچی مصطفی قتل کیس اور مشہور شاہ زین قتل کیس میں... تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ کچھ دور پیدل چلنے کے بعد دونوں ملزمان نے 3 ہزار روپے دے کر گاڑی سے کراچی تک لفٹ لی تھی۔ملزم ارمغان اور شیراز کو ہمدرد چوکی...
مدینہ منورۃ(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی مسجدِ نبوی ﷺ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اپنے والد، بھائی اور کچھ ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں بابر اعظم کو دیگر زائرین کے ساتھ مل کر مسجد نبوی ﷺ میں روزہ افطار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ مزیدپڑھیں:دنیا کے چند دراز قد انسانوں میں شامل نصیر سومرو انتقال کر گئے
لاہور: چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں کیوی بیٹر ٹام لیتھم کے آؤٹ ہونے پر ویرات کوہلی بھنگڑا ڈالنے لگے۔ ویرات کے بھنگڑے ڈالنے کا واقعہ نیوزی لینڈ کی اننگز کے 24ویں اوور میں ہوا جب رویندر جدیجا کی گیند کو لیتھم نے سویپ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ پیڈ سے جا ٹکرائی۔ امپائر نے فوری طور پر انہیں آؤٹ قرار دے دیا، تاہم لیتھم نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا۔ ری پلے میں امپائر کا فیصلہ برقرار رہا اور اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے ایک اہم وکٹ حاصل کر لی۔ مزید پڑھیں؛ بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی روہت شرما نے اس بڑی وکٹ پر جوش کے ساتھ جشن منایا جبکہ...
لاہور: اہلیہ پر بدترین تشدد کرنے اور سر کے بال مونڈنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون (اپنی اہلیہ) پر بدترین تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے رحیم یار خان سے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں کال موصول ہوئی ، جس پر کالر نے بتایا کہ ملزم نے اپنی اہلیہ پر وحشیانہ تشدد کیا ہے، اس کے سر کے بال مونڈ دیے ہیں۔ متاثرہ خاتون کے بھائی نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے پولیس کی مدد طلب کی، جس پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق معمولی گھریلو تنازع پر شوہر نے...
برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے رمضان کی آمد سے قبل مسلم کمیونٹی کے لیے کھجوریں پیک کی ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ انہیں اس اقدام کے لیے خوب سراہا جا رہا ہے اور محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ایک خاتون یہ کہتی ہیں کہ معاف کیجیے گا میں نے سوچا نہیں تھا کہ کنگ مجھے سے زیادہ تیزی سے کھجوریں پیک کریں گے۔ King Charles helps package dates for Muslims to eat as the first food to break their fast at sunset during Ramadan. England is a muslim country now. pic.twitter.com/RXZFsJx8oE — JohnRocker (@itsJohnRocker) February 26,...
ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں دکھایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن لاہور کے مسافر خانے میں وینڈر سگریٹ میں چرس بھر رہا ہے، کی تردید کردی۔ رپورٹ کے مطابق ریلویز پولیس لاہور نے وینڈر احسن علی کو ٹریس کرکے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ ڈی ایم او ریلوے نے وینڈر کو 7 جون 25 تک میڈیکل کارڈ جاری کیا ہوا ہے۔ چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام ریلویز پولیس لاہور کی طرف سے وینڈر احسن کی تلاشی بھی عمل میں لائی گئی جس سے کوئی نشہ آور شہ یا چرس وغیرہ برآمد نہ ہوئی، وینڈر کے مطابق وہ سیگریٹ کو نوش کرنے...
لاہور: سسرال والوں کے تشدد کی وجہ سے گھر چھوڑنے والی خاتون کو فروخت کرنے کی غرض سے اغوا کرلیا گیا، جسے بازیاب کروا کر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق خواتین کو اغوا کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے شاہدرہ کی رہائشی مغوی خاتون کو جہلم سے بہ حفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ خاتون سسرال والوں کے تشدد سے دل برداشتہ ہو کر گھر چھوڑ آئی تھی، جسے ملزمان نے تحفظ کا جھانسہ دیا اور بیچنے کی نیت سے اغوا کر لیا۔ موقع ملتے ہی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے مدد طلب کی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جہلم...
بکاخیل(نیوزڈیسک )شمالی وزیرستان بکاخیل منڈی کے علاقے سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق گربز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل ریاض اللّٰہ اور حبیب اللّٰہ کو نامعلوم مسلح افراد نے بکل خیل منڈی ایف آر بنوں سے اغواء کیا۔ مسلح افراد نے مغویوں کو پہاڑی علاقے میں لے جاکر قتل کیا، بعد میں مقتولین کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے رہی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ کوئٹہ میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
لاہور: لاہور سے کراچی جانے والی 28 ڈاؤن شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب آج صبح لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین کوچز پٹڑی سے اتر گئی تھیں جس کے باعث ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند ہوگئی۔ مزید پڑھیں؛ لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، ٹرینوں کا شیڈول متاثر فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین لاہور سے روانہ ہو کر کراچی جا رہی تھی کہ شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب اچانک پٹڑی سے اتر گئی جبکہ ٹرین کی ایک کوچ ٹیڑھی بھی ہوگئی۔ حادثے کے بعد ریلوے افسراں اور عملے نے موقع پر پہنچ کر...
فوٹو: اسکرین گریپ یونیورسٹی روڈ کراچی کی موسمیات چورنگی کے قریب تاجر کو قتل کردیا گیا ہے، تاجر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ویڈیو میں تاجر کی گاڑی کو سڑک کنارے رکتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے گاڑی رکتے ہی موٹر سائیکل سوار دو ملزمان آتے ہیں، گاڑی میں سوار شخص اتر کر ملزمان سے گتھم گتھا ہوتا ہے ایک ملزم اور تاجر ہاتھا پائی کرتے ہوئے روڈ پر گر پڑتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہاتھا پائی کے دوران ملزم نے فائر کیا جس سے تاجر جاں بحق ہوا، مقتول کی شناخت فرحان قاسم کے نام سے ہوئی ہے، مقتول فرحان قاسم فشریز میں کاروبار کرتا تھا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنما کے درمیان ٹاک شو میں جھگڑا ہو گیا، دونوں سیاسی رہنما گتھم گتھا ہوگئے، ایک دوسرے پر تھپڑوں، مکوں کی بارش کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اختیار ولی خان اور نعیم حیدر پنجوتھا کے درمیان میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھ پائی ہوگئی، جس میں دونوں ایک دوسرے پر چیختے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں، اسی دوران اختیار ولی اچانک اٹھ کر پی...
لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنما کے درمیان ٹاک شو میں جھگڑا ہو گیا، دونوں سیاسی رہنما گھتم گھتا ہوگئے، ایک دوسرے پر تھپڑوں، مکوں کی بارش کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اختیار ولی خان اور نعیم حیدر پنجوتھا کے درمیان میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھ پائی ہوگئی، جس میں دونوں ایک دوسرے پر چیختے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں، اسی دوران اختیار ولی اچانک اٹھ کر پی ٹی آئی رہنما کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنما کے درمیان ٹاک شو میں جھگڑا ہو گیا، دونوں سیاسی رہنما گھتم گھتا ہوگئے، ایک دوسرے پر تھپڑوں، مکوں کی بارش کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اختیار ولی خان اور نعیم حیدر پنجوتھا کے درمیان میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھ پائی ہوگئی، جس میں دونوں ایک دوسرے پر چیختے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں، اسی دوران اختیار ولی اچانک اٹھ کر پی ٹی آئی...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے حال ہی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں لیجنڈری کرکٹر روی شاستری کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا کہ ہر کوئی اُن کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم کے پچاس سال منعقد ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں موجودہ اور سابق نامور بھارتی کھلاڑی شریک ہوئے۔ اس تقریب میں سچن ٹنڈولکر سمیت دیگر کھلاڑیوں کو کرکٹ میں خدمات انجام دینے پر انعامات اور ٹرافیاں بھی دی گئیں۔ تقریب کے آغاز پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اسٹیج پر پہنچے تو انہوں نے روی شاستری کو کونے والی کرسی پر براجمان دیکھا۔ https://www.facebook.com/TellyDramaTv/videos/1540951573290592/ روہت شرما لیجنڈری کرکٹر کے قریب گئے...
ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آخری روز فیلڈنگ کا ایک دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا۔ دوسری اننگز کے آخری روز یہ موقع 34.4 اوور میں اُس وقت آیا جب ابرار احمد بولنگ کررہے تھے۔ ابرار احمد نے بول کرائی تو گیند ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین سنکلیئرکے بلے کا اوپری کنارہ چھو کو سلپ کی جانب نکلی جہاں سلمان علی آغا نے ڈائیو لگا کر سیکنڈ سلپ میں کیچ لیا۔ سلمان علی آغا نے کیچ لینے کے بعد قلابازی کھاتے ہی گیند کو زمین پر پھینکا اور پھر کھلاڑی ایک ساتھ کھڑے ہوکر جشن منانے لگے۔ اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے بلے باز حیران ہوئے اور وہ خود کو...
کراچی کے علاقے قائد آباد کی گوشت گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قائد آباد میں دو برادریوں میں کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، تصفیہ کے دوران تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی۔ کراچی: قائد آباد میں دو برادریوں میں جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق، 3 زخمی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو برادریوں کے درمیان کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، قائد آباد میں فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ایک گروپ کے افراد کو جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص کے...