ٹی وی ٹاک شو میں ن لیگ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کا جھگڑا، گتھم گھتا ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنما کے درمیان ٹاک شو میں جھگڑا ہو گیا، دونوں سیاسی رہنما گھتم گھتا ہوگئے، ایک دوسرے پر تھپڑوں، مکوں کی بارش کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اختیار ولی خان اور نعیم حیدر پنجوتھا کے درمیان میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھ پائی ہوگئی، جس میں دونوں ایک دوسرے پر چیختے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں، اسی دوران اختیار ولی اچانک اٹھ کر پی ٹی آئی رہنما کو نشانہ بناتے ہیں، چند ہی لمحوں میں نعیم حیدر پنجوتھا بھی سیٹ سے کھڑے ہوجاتے ہیں اور دونوں آپس میں گتھم گتھا ہو جاتے ہیں، اسٹوڈیو میں موجود عملہ ان کے درمیان بیچ بچاؤ کرواتا ہے۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے، جب ٹاک شو میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی رہنما کے درمیان جھگڑا ہوا ہو، اس سے قبل بھی ٹی وی شو میں لیگی رہنما سینیٹر افنان اللہ اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھ پائی ہوئی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں دونوں ایک دوسرے پر چیختے ہوئے سنا اور دیکھا گیا تھا۔
چیمپئنز ٹرافی کا نیا پرومو ریلیز ، پاکستانی اور بھارتی کرکٹر ایک ساتھ جلوہ گر
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی رہنما کے درمیان ایک دوسرے
پڑھیں:
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑکی پشاور میں جاوید ظفر جھگڑا کی رسم قُل میں شرکت
پشاور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پشاور میں سابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے چھوٹے بھائی جاوید ظفر جھگڑا کی رسم قُل میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
عطاءاللہ تارڑ نے جاوید ظفر جھگڑا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا انتقال خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔