ٹی وی ٹاک شو میں ن لیگ اور پی ٹی آئی رہنماگتھم گتھا ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنما کے درمیان ٹاک شو میں جھگڑا ہو گیا، دونوں سیاسی رہنما گتھم گتھا ہوگئے، ایک دوسرے پر تھپڑوں، مکوں کی بارش کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اختیار ولی خان اور نعیم حیدر پنجوتھا کے درمیان میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھ پائی ہوگئی، جس میں دونوں ایک دوسرے پر چیختے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں، اسی دوران اختیار ولی اچانک اٹھ کر پی ٹی آئی رہنما کو نشانہ بناتے ہیں، چند ہی لمحوں میں نعیم حیدر پنجوتھا بھی سیٹ سے کھڑے ہوجاتے ہیں اور دونوں آپس میں گتھم گتھا ہو جاتے ہیں، اسٹوڈیو میں موجود عملہ ان کے درمیان بیچ بچاؤ کرواتا ہے۔
ملک میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہوگی؟الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے، جب ٹاک شو میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی رہنما کے درمیان جھگڑا ہوا ہو، اس سے قبل بھی ٹی وی شو میں لیگی رہنما سینیٹر افنان اللہ اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا
نجی ٹی وی کے پروگرام میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھ پائی ہوئی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں دونوں ایک دوسرے پر چیختے ہوئے سنا اور دیکھا گیا تھا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے درمیان ایک دوسرے
پڑھیں:
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں دوسرے روز بھی اضافہ
کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج دوسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 2711ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے 283200روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں؛ سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافہ
اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے کے اضافے سے 242798 روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 3372روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 2890 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔