2025-04-16@19:05:12 GMT
تلاش کی گنتی: 12

«دہلی کا وزیر اعلی»:

    جنوبی دہلی کے آر کے پورم سے بی جے پی کے رکن اسمبلی انیل شرما نے بھی اپنے اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے گاؤں "محمد پور" کا نام بدل کر "مادھو پورم" رکھنے کی درخواست کی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں ناموں کی تبدیلی کی سیاست شدت اختیار کر رہی ہے۔ بی جے پی کے کئی اراکین پارلیمنٹ نے اپنی سرکاری رہائش گاہوں کے پتوں میں خود ہی ترمیم کرتے ہوئے "تغلق لین" کی جگہ "سوامی وویکانند مارگ" لکھوا لیا۔ اس فہرست میں فرید آباد کے رکن پارلیمنٹ کرشن پال گرجر، پارلیمنٹ کے رکن دنیش شرما اور وائس ایڈمرل کرن دیشمکھ شامل ہیں۔ حالانکہ ان کی نام کی تختی پر ابھی بھی چھوٹے حروف میں تغلق لین درج ہے اور...
    بھارت کے ریاستی انتخابات میں اس بار دہلی کا پلڑا بی جے پی کی حق میں رہا، جس کے بعد بی جے پی نے تین بار کونسلر رہ چکی ریکھا گپتا کو دہلی کا وزیر اعلیٰ بنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اروند کیجریوال کے بعد دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ آتشی مارلینا سنگھ کون ہیں؟ دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کرنے والے گپتا کو آگے لا کر اپنے خواتین ووٹر بیس کو پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ ریکھا گپتا جنہیں بدھ کے روز دہلی کی وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا، کہنے کو تو پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہوئی ہیں، تاہم سیاست کا حصہ طویل عرصے سے ہیں۔ 50 سالہ گپتا...
    امریکا کے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے بھارت کے ارب پتی تاجر گوتم اڈانی کے خلاف رشوت کیس میں نئی دہلی سے باضابطہ مدد مانگ لی ہے۔ کورٹ کی فائلنگ سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی ریگیولیٹری اتھارٹی چاہتی ہے کہ 26 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے رشوت کیس میں گوتم اڈانی کے حوالے سے تفتیش میں اُس کی مدد کی جائے تاکہ اس کیس کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق نپٹایا جاسکے۔ امریکا کا سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن بھارت کے صنعت کار گوتم اڈانی اور اُس کے بھتیجے ساگر کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی کمیشن نے نیو یارک کی ایک...
    نئی دہلی(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ نئی دہلی آتشی نے انتخابی نتائج کے اعلان کے ایک روز بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ قبل ازیں نئی دہلی الیکشن میں حکمران جماعت بی جے پی نے 70 میں سے 48 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ عام آدمی پارٹی صرف 22 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئیں وزیراعلیٰ آتشی مارلینا نے آج گورنر وی کے سکسینہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ گورنر وی کے سکسینہ نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ساتویں قانون ساز اسمبلی کو بھی تحلیل کردیا۔عام آدمی پارٹی کنوینر اور ان کے پیشرو اروند کیجریوال کے بدعنوانی کے الزامات سامنے آنے پر مستعفی ہونے کے بعد آتشی نے گزشتہ برس ستمبر میں وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔...
    نئی دہلی :بھارت کی دہلی اسمبلی کے انتخابات میں مرکزی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اکثریت حاصل کرلی۔ دہلی اسمبلی کے انتخابات کیلئے 5 فروری کو ووٹنگ ہوئی تھی جس کے بعد آج ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ دہلی میں حکومت بنانے کیلئے 70 میں سے 38 نشستوں پر کامیابی درکار ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق بی جے پی سادہ اکثریت سے زیادہ نشستیں حاصل کرچکی۔ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق دہلی اسمبلی کے 70 کے ایوان میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 44 سیٹیں جیت لیں اور اسے مزید 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ 10 سال سے برسر اقتدار عام آدمی پارٹی 21 سیٹیں ہی حاصل کرسکی اور اسے 1 نشست پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے شمالی علاقے کریری سے تعلق رکھنے والی سید مسکان اپنی تعلیمی جدوجہد کے بارے میں کہتی ہیں، ’’پہلے تو مجھے اپنے والدین کو راضی کرنا پڑا کہ میں گھر سے بہت دور نئی دہلی جا کر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ میرے والدین کو نئی دہلی میں لڑکیوں کے تحفظ کے بارے میں تشویش تھی، کیونکہ وہاں خواتین کے خلاف جرائم کے ارتکاب کی رپورٹیں سامنے آتی رہتی ہیں۔‘‘ کشمیر میں موجودہ تعلیمی نظام میں پائے جانے والے مسائل کے بارے میں مسکان نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’وہاں تعلیمی حوالے سے وسائل بہت محدود ہیں۔ انٹرنیٹ سروسز اکثر بند رہتی ہیں۔ یہ...
    کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور انکی بیٹی اور پارٹی کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نرمان بھون پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لئے آج ووٹنگ کا عمل انجام پا گیا۔ آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی تھی جو شام 6 بجے کے بعد تک جاری رہی۔ ووٹنگ کا وقت شام 6 بجے ختم ہوگیا تھا، لیکن قطار بند لوگوں کو وقت ختم ہونے کے بعد بھی حق رائے دہی کا موقع فراہم کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ ابھی ووٹنگ کا حتمی فیصد جاری نہیں کیا گیا ہے، لیکن 5 بجے تک کا جو ڈاٹا فراہم کیا گیا ہے، اس کے مطابق 57.70...
    اسلام ٹائمز: شاہین باغ احتجاج معاملہ ہو یا دہلی فرقہ وارانہ فساد، کانگریس کبھی کھل کر یا ڈھکے چھپے طور پر بھی مسلمانوں کیساتھ نہیں آئی۔ بابری مسجد کا زخم ضرور وقت کیساتھ مندمل ہوگیا ہو، مگر اسکی ٹیس اب بھی بھارتی مسلمانوں کے دل میں ہے۔ تازہ حال یہ ہے کہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے اب کانگریس کی کمان سنبھال رکھی ہے۔ کانگریس اب پہلے جیسی نہیں ہے، مگر اب بھی مسلمانوں کی آواز اٹھانا تو دور، یہ پارٹی نام بھی کھلے طور پر لینا پسند نہیں کرتی۔ رپورٹ: جاوید عباس رضوی بھارتی دارالحکومت دہلی میں جوں جوں اسمبلی انتخابات قریب آتے جا رہے ہیں، سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ دہلی میں...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے اپنے منشور کا اعلان کردیا ۔جس کے تحت عوام کو ماہانہ 500 روپے کا گیس سلنڈر، 300 یونٹ مفت بجلی ، فری راشن دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگرس کا کہنا ہےکہ نئی دہلی انتخابات جیت کر عوام کو 500 روپے میں گیس سلنڈر، 300 یونٹ مفت بجلی اور مفت راشن دیا جائے گا۔ یادرہے قبل ازیں، کانگریس پارٹی خواتین اور نوجوانوں کے لئے بھی اعلان کر چکی ہے۔ اس موقع پر دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ خواتین پر مہنگائی کا شدید اثر ہوا ہے، جس کے پیش نظر ’مہنگائی مکتی یوجنا‘ متعارف کرائی گئی ہے۔ اس...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست نئی دہلی میں ہوا کا معیار معمول سے نیچے گرنے کی وجہ سے نویں جماعت سے تمام اسکولوں میں ہائبرڈ تعلیم پر منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق دہلی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 396 تک بڑھنے اور خطرناک سطح پر پہنچنے کے بعد محکمہ تعلیم نے سرکاری اور نجی اسکولوں میں آن لائن کلاسوں کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں غیر ضروری تعمیراتی کاموں کو روک دیا گیا ہے۔
    دہلی کی وزیراعلیٰ نے بی جے پی لیڈر رمیش بدھوڑی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ وہ اپنی پارٹی کے لیڈران سے بھی غلط انداز میں بات کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے یہاں کی سیاست میں بڑے اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اسی درمیان دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے اپوزیشن پارٹی بی جے پی سے متعلق ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ بحث چل رہی ہے کہ بی جے پی کا وزیراعلیٰ چہرہ کون ہوسکتا ہے۔ اس پر اب دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔ آتشی نے پریس کانفرنس میں بیان دیا کہ بی جے پی کالکا جی امیدوار رمیش بدھوڑی کو اپنا وزیراعلیٰ کا...
۱