Daily Ausaf:
2025-02-10@14:52:33 GMT

وزیراعلیٰ نئی دہلی آتشی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

نئی دہلی(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ نئی دہلی آتشی نے انتخابی نتائج کے اعلان کے ایک روز بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ قبل ازیں نئی دہلی الیکشن میں حکمران جماعت بی جے پی نے 70 میں سے 48 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ عام آدمی پارٹی صرف 22 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئیں

وزیراعلیٰ آتشی مارلینا نے آج گورنر وی کے سکسینہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ گورنر وی کے سکسینہ نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ساتویں قانون ساز اسمبلی کو بھی تحلیل کردیا۔عام آدمی پارٹی کنوینر اور ان کے پیشرو اروند کیجریوال کے بدعنوانی کے الزامات سامنے آنے پر مستعفی ہونے کے بعد آتشی نے گزشتہ برس ستمبر میں وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

بی جے پی نے 70 میں سے 48 اسمبلی نشستیں حاصل کر کے 27 سال بعد دہلی میں واپسی کی ہے، وہیں عام آدمی پارٹی نے 22 پر کامیابی حاصل کی، جبکہ راہول گاندھی کی جماعت کانگریس 5 فروری کے انتخابات میں کوئی بھی سیٹ جیتنے میں ناکام رہی۔
معروف باکسر آئرش باکسر جان کوونی سپر فیدر ویٹ دوران میچ چوٹ لگنے سے ہلاک

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نئی دہلی

پڑھیں:

برطانیہ؛ ضعیف خاتون پر نامناسب تبصرہ کسنے پر وزیر صحت عہدے سے فارغ

برطانیہ کے وزیرِ صحت اینڈریوگیون کو سوشل میڈیا پر ایک ضعیف خاتون سے متعلق ہتک آمیز تبصرہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر صحت اینڈریو گیون نے ایک ضعیف خاتون اپنے ایک مسئلے کو حل کرنے کا بار بار مطالبہ کر رہی تھیں۔

جس پر برطانوی وزیرِ صحت اینڈریو گیون نے سوشل میڈیا پر کمنٹ کیا کہ امید ہے، خاتون اگلے انتخابات سے قبل دنیا  میں نہیں ہوں گی۔

اس نامناسب کمنٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا جانے لگا تھا۔

عوامی دباؤ پر برطانوی وزیر صحت نے کہا کہ میں انتہائی شرمندہ ہوں اگر میرے ریمارکس سے کسی کوتکلیف پہنچی ہو تو معافی چاہتا ہوں۔

جس پر ایکشن لیتے ہوئے برطانوی حکومت نے اپنے وزیر صحت کو برطرف کردیا جب کہ ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا مقابلہ پاکستان سے کریں تو ہم نے بہت کامیابی حاصل کی ہے: احسن اقبال
  • بھارتی ریاست منی پور کے وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ نسلی فسادات کے 2 سال بعد مستعفی
  • برطانیہ؛ ضعیف خاتون پر نامناسب تبصرہ کسنے پر وزیر صحت عہدے سے فارغ
  • پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر بی این پی کے سینیٹر محمد قاسم رونجھو کا استعفیٰ منظور
  • عام آدمی پارٹی کو شکست ،بی جے پی نے 27 بر س بعد دہلی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرلی
  • عام آدمی پارٹی کو شکست، بی جے پی نے 27 سال بعد دہلی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرلی
  • نئی دہلی کے ریاستی انتخابات، مودی کی جماعت آگے
  • بی جے پی کا دہلی میں 27 سال بعد تاریخی فتح، کجریوال اپنی نشست ہار گئے
  • دہلی الیکشن: بی جے پی 27 سال بعد بھاری اکثریت سے کامیاب